فغان رومی |
ہم نوٹ : |
|
اس کتاب کا تعارف آج سے تقریباً سات سو سال قبل حضرت شمس الدین تبریزی رحمۃ اللہ علیہ کے سینے میں محبتِ الٰہیہ کی آگ روشن ہوئی جو بعد از آں حضرت جلال الدین رومی کے سینے میں منتقل ہوئی اور اشعار کی صورت میں مثنوی مولانا روم میں تاقیامت محفوظ ہوگئی۔ آج اسی مثنوی شریف کی شرح رومی ثانی عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی زبان مبارک سے سارے عالم میں نشر ہورہی ہے اور لاکھوں قلوب کو اللہ تعالیٰ کے عشق و محبت سے تڑپا رہی ہے۔ پیش نظر کتاب ’’فُغان رُومی‘‘شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے مولانا جلال الدین رُومی کے مناجاتیہ اشعار کی اپنے مخصوص و منفرد عاشقانہ انداز میں نہایت درد بھری شرح فرمائی ہے۔یہی وجہ ہے کہ مناجاتِ رُومی کی ایسی شرح آج تک نظر سے نہیں گزری۔ان شاء اللہ تعالیٰ، اس کتاب کے مطالعے سے اللہ تعالیٰ کے حضور نہ صرف دُعا مانگنے کا طریقہ آئے گا بلکہ دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت کی آگ بھی لگ جائے گی۔