فغان رومی |
ہم نوٹ : |
|
کی برکت سے اس میں فیض اوراثر اور برکت ڈال دیجیے۔ ہم سب کی رُوحوں کو اپنے پر فدا کرلیجیے۔ اے اللہ! ہماری ہرسانس کو اپنی ذات پاک پر فدا ہونے کی توفیق دے کر ہماری زندگی کو قیمتی بنادیجیے، ایک سانس بھی اپنی ناراضگی میں ہمیں نہ گزارنے دیجیے اور ہماری زندگی کو حقیر اور ذلیل نہ کیجیے۔ اے اللہ! ہم آپ کو ناراض کرکے دنیا میں جانور سے بھی زیادہ بدتر ہوجاتے ہیں،کیوں کہ جانور کو آپ نے عقل نہیں دی ہم کو آپ نے عقل دی ہے، پھر بھی ہم آپ کوناراض کرتے ہیں، آپ کو اپنا رب مان کر، آپ پر ایمان لا کر بھی ہم آپ کی ناراضگی کے اعمال کی جرأت کرتے ہیں۔ آپ اپنی رحمت سے اس مثنوی شریف کے درس کو قبول فرمائیے اور اس کی برکت سے مولانا رُومی کی رُوحانیت کے صدقے میں اپنا عشقِ کامل، اپنی محبّتِ کاملہ ہمیں عطا فرمائیے، ہمارا دل اللہ والوں کا دل بنادیجیے۔ اے اللہ! اس سینے میں دل بدل دیجیے، پاپی دل کو اللہ والا دل اپنی رحمت سے بنادینا آپ پر کچھ مشکل نہیں، ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے دل کو اللہ والا دل بنادیجیے، بلکہ اولیائے صدّیقین کی جو آخری سرحد ہے اس تک پہنچا دیجیےکیوں کہ ہماری زندگی کے چند دن رہ گئے ہیں، ہم سب کی حیات کو اللہ والی حیات بناکر اور اپنے دوستوں کو اپنے نام کی جو لذت آپ عطا فرماتے ہیں کہ جس سے ہفتِ اقلیم کی سلطنت ان کی نگاہوں سےگر جاتی ہے ہم سب کو اپنی محبت کی وہی مٹھاس عطا فرمائیے۔نفس وشیطان کی غلامی سے نکال کراپنی پوری فرماں برداری کی زندگی عطا فرمادیجیے اور عالمِ اسلام کو اے اللہ! آبرو عطا فرمائیے۔ خلیج کی جنگ کو مسلمانوں کے لیے مفید بنادے ، شر کو بھی خیر بنادے اور ظالموں کو ، یہود ونصاریٰ کواور جملہ کفار کو جو مسلمانوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ان کے ظلم کے موافق سزا دے۔ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِخَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرّٰحِمِیْنَ