ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2014 |
اكستان |
|
''حضرت اِبن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے اِرشاد فرمایا جس شخص نے شب ِ جمعہ (سورۂ)( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد) کو سو مرتبہ پڑھا تو اُس نے جمعہ کا ایسا حق اَداکردیا جیسا کہ حاملین ِ عرش نے عرشِ اِلٰہی کے اُٹھانے کا حق اَدا کیا۔'' (٢٢) عَنْ اَنَسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ۖ مَنْ قَرَأَ ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد) عَلٰی طَھَارَةٍ ، کَطھرہ لِلصَّلٰوةِ مِائَةَ مَرَّةٍ یَبْدَأُ بِالْفَاتِحَةِ اَیْ بِفَاتِحَةِ الْکِتَابِ کَتَبَ اللّٰہُ لَہ بِکُلِّ حَرْفٍ عَشْرَ حَسَنَاتٍ وَرَفَعَ لَہ عَشْرَ دَرَجَاتٍ وَبَنٰی لَہ مِائَةَ قَصْرٍ فِی الْجَنَّةِ ۔ (شعب الایمان للبیہقی حدیث نمر ٢٣١٨) ''حضرت اَنس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ۖ نے اِرشاد فرمایا جس کسی نے باوضو سو مرتبہ(سورۂ) ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد) کو پڑھا اِس طرح سے کہ اِبتداء سورۂ فاتحہ سے کی تو اللہ تعالیٰ اُس کے لیے ہر حرف کے بدلہ میں دس نیکیاں لکھیں گے اور دس درجات بلند کریں گے اور جنت میں سو محل اُس کے لیے تعمیر کریں گے۔ '' (٢٣) عَنْ اَنَسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ۖ مَنْ اَرَادَ اَنْ یَّنَامَ عَلٰی فِرَاشِہ فَنَامَ عَلٰی یَمِیْنِہ ثُمَّ قَرَأَ ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد) مِأَةَ مَرَّةٍ فَاِنَّہ اِذَا کَانَ یَوْمُ الْقِیٰمَةِ یَقُوْلُ الرَّبُّ یَا عَبْدِیْ اُدْخُلْ عَلٰی یَمِیْنِکَ الْجَنَّةَ ۔ (سُنن الترمذی رقم الحدیث ٢٨٩٨ ، بیہقی فی الشعب رقم الحدیث ٢٣١٧ ) ''حضرت اَنس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے اِرشاد فرمایا جو شخص اپنے بستر پر سونے کے لیے دائیں کروٹ پر لیٹا پھر سو مرتبہ (سورۂ) ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد)پڑھی تو اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اُسے کہیں گے اے میرے بندے ! اپنے دائیں طرف والی جنت میں داخل ہوجا۔ ''