Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

154 - 627
(٥٣)وشعرالانسان،وعظمہ طاھر)   ١  وقال الشافعی  نجس  لانہ لا ینتفع بہ ولا یجوز بیعہ ٢  ولنا ان عدم الانتفاع و البیع لکرامتہ فلا یدل علی نجاستة 

حدیث کے اعتبار سے یہ ناپاک بھی نہیں ہوئے اسلئے یہ پاک ہوئے ۔اصل وجہ اوپر کی حدیث ہے جس کی وجہ سے بال اور ہڈی پاک ہیں ۔
ترجمہ : (٥٣)اور انسان کا بال اور اسکی ہڈی پاک ہیں ۔
تشریح :  جس طرح اور مردار کی ہڈی اور بال پاک ہیں اسی طرح انسان کی ہڈی اور بال پاک ہیں ۔
وجہ:  (١) اسکی وجہ یہ ہے کہ ان میں ناپاک رطوبت نہیں ہوتی اور نہ خون ہوتا ہے جو ناپاکی کی اصل بنیاد ہے اسلئے وہ پاک ہیں ۔حدیث میں ہے کہ حضور ۖنے اپنے بال مبارک کوصحابہ میں تقسیم فرمایا اگر وہ پاک نہیں ہو تا تو تقسیم کیسے فرماتے!حدیث یہ ہے عن انس بن مالک أن رسول اللہ  ۖ رمی جمرة العقبة یوم النحر ثم رجع الی منزلہ  بمنی فدعابذبح فذبح ثم دعا بالحلاق فأخذ بشق رأسہ الایمن فحلقہ فجعل یقسم بین من  یلیہ الشعرة و الشعرتین  ، ثم أخذ بشق رأسہ الایسر فحلقہ ثم قال ھٰھنا  أبو طلحة ،فدفعہ الی ابی طلحة ۔( ابوداو شریف ،باب الحلق والتقصیر ،ص ٢٢٨ نمبر ١٩٨١) اس حدیث میں بال صحابہ میں تقسیم فرمایا جس سے معلوم ہوا کہ انسان  کا بال پاک ہے اور ا سی پر قیاس کر کے ہڈی بھی  پاک ہوگی ۔
ترجمہ :   ١  اور امام شافعی  نے فرمایا کہ وہ نجس ہیں اسلئے کہ ان سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا ،اور نہ انکوبیچا جا سکتا ہے ۔
ترجمہ :  ٢  اور ہماری دلیل یہ کہ فائدہ نہ اٹھانا اور نہ بیچنا اسکی عزت کی وجہ سے ہے اسلئے وہ نجاست پر دلالت نہیں کر تا ۔
تشریح :  ہم یہ کہتے ہیں کہ انسان کے بال کو نہ بیچ سکتے ہیں اور نہ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ باعزت چیز ہے اسکی وجہ یہ نہیں ہے کہ وہ ناپاک ہے اسلئے انسان کا بال اور اسکی ہڈی پاک ہیں ۔عزت کی دلیل یہ آیت ہے و لقد کرمنا بنی آدم (آیت ٧٠ سورة الاسراء ١٧) 
 اصول :  جن ہڈیوں میں بہتاہوا خون نہیں ہے وہ پاک ہیں  ۔   
لغت :   اھاب  :  کچا چمڑا، دباغت د نہ دیا ہوا چمڑا۔یتالم : تکلیف محسوس کرتا ہے ۔یحل : حلول سے مشتق ہے اندر جانا، حلول کر نا ۔                   

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter