Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 1

108 - 627
٣  ولناان الامربالتطھیریتناول الجنب، و الجنابة فی  اللغة خروج المنی علی وجہ الشھوة یقال اجنب الرجل اذا قضی ٰ شھوتہ من المرأة،  ٤  والحدیث محمول علی الخروج عن شھوة ٥ ثم المعتبر عند ابی حنیفة  و محمد انفصالہ عن مکانہ علی وجہ الشھوة ٦و عندابی یوسف  ظھورہ  ایضاً اعتباراً للخروج بالمزایلة اذا الغسل یتعلق بھما 

٧٧٥٣٤٣ ابو داود شریف ، باب فی الاکسال ص ٣٢ نمبر ٢١٧)اس لئے شہوت کے بغیر بھی منی نکل جائے تو غسل واجب ہوگا ۔
 نوٹ :  عورت کی منی نکل جائے تو اس پر بھی غسل لازم ہوگا۔  دلیل حدیث میں ہے عن ام سلمة ... فھل علی المرأة من غسل اذا احتلمت؟ فقال رسول اللہ ۖ نعم اذا رات الماء (یعنی المنی) (د) (مسلم شریف،باب وجوب الغسل علی المرأة بخروج المنی منھا ص ١٤٥ نمبر ٧١٢٣١٣) ۔
ترجمہ:  ٣  ہماری دلیل یہ ہے کہ آیت میں پاک کرنے کا حکم جنبی کو شامل ہے ۔اور لغت میں جنبی کہتے ہیں شہوت کے ساتھ منی نکلنے کو ۔چنانچہ عرب میں کہتے ہیں اجنب الرجل : جب عورت سے شہوت پوری کرے ۔
تشریح: آیت میں حکم ہے کہ جنبی غسل کرے اور عرب جنبی اسکو کہتے ہیں جو اپنی بیوی سے شہوت پوری کرے ،جس سے معلوم ہوا کہ شہوت کے ساتھ منی نکلے تب ہی غسل واجب ہوگا ۔اگر جریان کی وجہ سے بغیر شہوت کے منی نکل گئی تو غسل واجب نہیں ہوگا ۔اصل وجہ تو اوپر کی ابوداؤد،اور مسند احمد کی حدیث ہے جس میں ہے کہ منی کود کر نکلے یعنی شہوت کے ساتھ نکلے تو غسل واجب ہو گا ۔
ترجمہ:   ٤  اور شافعی  کی پیش کردہ حدیث شہوت کے ساتھ نکلنے پر محمول ہے ۔یعنی امام شافعی  نے جو حدیث پیش کی ہے انما الماء من الماء ۔تو اسکا مطلب یہ ہے کہ شہوت کے ساتھ منی نکلے تو غسل واجب ہے ۔اسی معنی پر حدیث محمول ہے ۔
ترجمہ:  ٥   پھر امام ابو حنیفة  اور امام محمد  کے نزدیک اپنی جگہ سے شہوت کے ساتھ جدا ہونے کا اعتبار ہے ۔یعنی جس وقت منی کی تھیلی سے منی جدا ہو رہی ہو اس وقت شہوت ہو چاہے باہر نکلتے وقت شہوت نہ ہو پھر بھی غسل واجب ہے ۔
ترجمہ:  ٦  اور امام ابویوسف  کے نزدیک باہر نکلتے وقت بھی شہوت ہو قیاس کرتے ہوئے خروج کو جدا ہونے پر اسلئے کہ غسل دونوں کے ساتھ متعلق ہے ۔
تشریح:  امام ابویوسف  کی رائے ہے کہ منی کی تھیلی سے جدا ہونے کے وقت بھی شہوت ہو اور عضو تناسل سے جب باہر ہورہی ہو تب بھی شہوت ہو تب غسل واجب ہوگا ۔وہ فرماتے ہیں کہ منی کی تھیلی سے کھسکتے وقت جس طرح شہوت ضروری ہے اسی پر قیاس کرتے ہوئے عضو تناسل سے باہر نکلتے وقت بھی شہوت ضروری ہونی چاہئے ۔کیونکہ غسل کا تعلق تھیلی سے کھسکنے سے بھی ہے اور عضو تناسل سے باہر نکلنے سے بھی ہے ۔چنانچہ اگر کسی کی منی اسکی تھیلی سے شہوت کے ساتھ کھسکی اور اس نے عضو تناسل کو پکڑ لیا پھر شہوت ختم ہونے 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 کتاب الطھارات 52 1
3 سنن الطھارة 62 2
4 مستحبات وضو کا بیان 71 3
5 نواقض وضو کا بیان 79 11
6 فصل فی الغسل 102 2
7 غسل کے فرائض کا بیان 102 6
8 غسل واجب ہونے کے اسباب 107 6
9 سنت غسل کا بیان 112 6
11 فصل فی نواقض الوضوئ 79 3
12 باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء و ما لا یجوز بہ 117 2
13 پانی کے احکام 117 12
14 بڑے تالاب کا حساب ایک نظر میں 130 13
15 گول چیز ناپنے کافارمولہ 132 13
17 فصل فی البیر 155 12
18 کنویں کے مسائل 155 17
19 فصل فی الآسار 171 12
20 فصل جوٹھے اور اسکے علاوہ کے بارے میں 171 19
21 باب التیمم 193 2
23 باب المسح علی الخفین 227 2
24 باب الحیض و الاستحاضة 251 2
25 حیض کا بیان 251 24
26 فصل فی المستحاضة 270 24
27 فصل فی النفاس 276 24
28 نفاس کا بیان 276 27
29 باب الانجاس وتطھیرھا 283 2
30 نجاست ، اور اسکے پاک کرنے کا با ب 283 29
31 ہر ایک کے ناپاک ہو نے کی دلیل 297 29
33 درھم کی قسمیں تین ہیں 300 29
34 درھم کا حساب 300 29
36 فصل فی الاستنجاء 320 2
37 استنجاء کا بیان 320 36
38 کتاب الصلوة 329 1
39 باب المواقیت 329 38
40 فصل اوقات مستحب 342 39
41 فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلوة 351 39
42 باب الاذان 362 38
43 باب شروط الصَّلٰوة التی تتقدمہا 385 38
44 باب صفة الصلوة 413 38
45 فصل فی القراء ة 496 44
46 باب الامامة 523 38
47 جماعت کا بیان 523 46
49 باب الحدث فی الصلوة 569 38
50 باب مایفسد الصلوٰة وما یکرہ فیہا 601 38
Flag Counter