Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2013

اكستان

57 - 64
 شب ِبرا ء ت............ فضائل و مسائل
(  حضرت مولانا نعیم الدین صاحب ، اُستاذ الحدیث جامعہ مدنیہ لاہور  )
ماہِ شعبان کی فضیلت  :
یوں تو ہردِن ہر مہینہ ہر سال ہی محترم ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا بنایا ہوا ہے مگر کچھ دِن اَور مہینے ایسے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے خاص فضیلت عطا کی ہے اُن میں سے ایک مہینہ شعبان المعظم کا بھی ہے ،اِس مہینہ کی اَحادیث ِمبارکہ میں بڑی فضیلت آئی ہے۔حضرت اُسامہ بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ  ۖ نے فرمایا  :  ''  شعبان میرا مہینہ ہے اَور رمضان اللہ تعالیٰ کا  '' (مسند فردوس دیلمی)
حضرت اَنس رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ جب رجب المرجب کا مہینہ شروع ہوتا تو  آپ  ۖ  یوں دُعا فرماتے  :  یا اللہ! رجب اَور شعبان کے مہینے میں ہمارے لیے برکت فرما اَور خیریت کے ساتھ ہم کو رمضان تک پہنچا۔'' (اِبن ِعساکر)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ''جناب رسول اللہ  ۖ (شعبان میں )اِتنے  زیادہ روزے رکھتے کہ ہم کہتے کہ اَب آپ افطار نہ کریں گے اَور کبھی آپ افطار کیے جاتے (یعنی روزے ہی نہ رکھتے) یہاںتک کہ ہم کہتے کہ اَب آپ روزے نہیں رکھیں گے اَ ور میں نے آپ کو کسی مہینہ میں شعبان کے مہینے سے زیادہ (نفلی)روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا۔''(بخاری و مسلم) 
اِس حدیث کے پیش ِنظر کسی کے دل میں یہ خیال پیدا ہو سکتا ہے کہ آنحضرت  ۖ  شعبان کے مہینے میں کثرت سے روزے کیوں رکھتے تھے  ؟  تواِس کی وجہ بھی حدیث میں موجود ہے، چنانچہ ایک حدیث میں آتاہے کہ حضرت اُسامہ نے ایک مرتبہ آپ سے دَریافت کیا کہ یا رسول اللہ  ۖ  میں آپ کو شعبان میں زیادہ روزے رکھتے ہوئے دیکھتا ہوں اِس کی کیا وجہ ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ ''شعبان ایسا مہینہ ہے جو رجب اَور رمضان کے درمیان ہے لوگ اِس کی فضیلت سے غافل ہیں ،اِس
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 ( کیسٹ نمبر 74 سائیڈ,B A 16 - 08 - 1987 ) 5 1
4 ایک دستور : 6 3
5 عدالتی اُصول : 7 3
6 حضرت عمر کی رائے قبول فرمائی : 8 3
7 حضرت معاذ کا سوال اَور آپ ۖ کا جواب : 8 3
8 ضرورت سے زائد سب خرچ کردو : 9 3
9 نمازِ تہجد : 9 3
10 رات عبادت ، صبح اِستغفار : 10 3
11 علمائِ ربانییّن کی علامت : 10 3
12 چوٹی کا عمل اللہ کے راستہ میں قتل کرنا اَور قتل ہو جانا : 10 3
13 بوڑھے صحابی کا جذبۂ قِتال،لاش کی حفاظت : 11 3
14 جہاد کے لیے بادشاہوں کا ''سال '' : 11 3
15 جہاد اَور ورلڈ آرڈر : 11 3
16 جہاد کی خاص برکت : 12 3
17 جہاد سے غفلت کی سزا : 12 3
18 ''ورلڈ آرڈر'' شرعی فریضہ : 12 3
19 خرابیوں کی جڑ ''زبان'' : 13 3
20 اَلْمُضَارَبَہْ 14 1
21 مُزَارَعَہْ : 17 20
22 وفیات 20 2
23 اَنفَاسِ قدسیہ 21 1
24 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 21 23
25 مسلمانانِ ہند کے لیے ٢٢ نکاتی پروگرام : 21 23
26 پردہ کے اَحکام 24 1
27 بزرگوں اَور پیروں سے پردہ : 24 26
28 بزرگوں اَور دینداروں سے زیادہ پردہ کرنا چاہیے : 25 26
29 دِیندار متقیوں میں شہوت زیادہ ہونے کی وجہ : 25 26
30 وجوہات اَور دلائل : 26 26
31 قسط : ١٨سیرت خُلفَا ئے راشد ین 27 1
32 زُہد اَور ترکِ دُنیا : 27 31
33 بقیہ : پردہ کے اَحکام 31 26
34 معاشرتی اِصلاح کے متعلق چند زَرّیں ہدایات 38 1
35 لڑکیوں کی پرورِش کرنے اَو ر اُن پر خرچ کرنے کی فضیلت : 38 34
36 لڑکی کی اہمیت : 38 34
37 شادی میں تاخیر نہ کیجیے : 40 34
38 سادگی کے ساتھ بِلا بارات کے شادی کی ترغیب : 40 34
39 منگنی اَور تاریخ میں دعوت کی ضرورت نہیں : 41 34
40 مسجد میں نکاح ہونے کی تحریک چلائو : 41 34
41 منگنی اَور تاریخ میں دعوت کی ضرورت نہیں : 41 34
42 مسجد میں نکاح ہونے کی تحریک چلائو : 41 34
43 بیوی کے حقوق : 42 34
44 ساس بہو کے ساتھ رہنے کا مسئلہ : 43 34
45 اہلیہ کو لے کر علیحدہ رہیے اَو روالدین کی خدمت کیجیے : 44 34
46 بے پردگی کانتیجہ : 45 34
47 عورت چاہے تو شوہر اَور پورے گھر کو دِیندار بنادے : 46 34
48 عورت بد دین ہو تو شوہر کو بددین اَور گھر کو برباد کردے گی : 47 34
49 مناقب صحابۂ کرام و اہلِ بیت ِاَطہار رضی اللہ عنہم 49 1
50 اِرشاد ِباری تعالیٰ : 49 49
51 مناقب سیّدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ' : 50 49
52 مناقب سیّدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما : 51 49
53 گلدستۂ اَحادیث 55 1
54 ہر نبی اَور خلیفہ کے دو مخفی رفیق ہوتے ہیں : 55 53
55 مجتہد کو درست اِجتہاد کر نے پر دو اَجر ملتے ہیں : 55 53
56 دو ٹھنڈی نمازوں پر جنت کی بشارت : 56 53
57 غزوۂ اُحد میں حضور علیہ السلام نے دو زِرہیں پہن رکھی تھیں : 56 53
58 دو جماعتوں کو جہنم سے آزادی نصیب ہوگی : 56 53
59 شب ِبرا ء ت............ فضائل و مسائل 57 1
60 ماہِ شعبان کی فضیلت : 57 59
61 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے؟ : 59 59
62 ایک اِعتراض اَور اُس کا جواب : 59 59
63 حضور علیہ الصلٰوة والسّلام کا پندرہویں شب میں معمول : 59 59
64 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 61 59
65 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حُکم : 61 59
66 اَخبار الجامعہ 63 1
67 بقیہ : گلدستہ احادیث 63 53
Flag Counter