ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2013 |
اكستان |
|
(١٢) ٹریکٹر یا ہل اَور بیل مہیّا کرنے کی شرط کسی طرف سے بھی دُوسرے پر لازم نہیں قرار دی جائے گی۔ اِس پر کوئی بھی فریق دُوسرے سے نہیں جھگڑ سکے گا اَور مزارع مالک ِ زمین کو پابند نہیں کرسکتا۔ (١٣) مدت مزارعت بھی طے کرنی چاہیے، اِس کی اِبتداء بھی اَور اِنتہاء بھی، بہتر یہی ہے۔ ( بدائع الصنائع ج ٦ ص ١٧٥ تا ١٨٢) حامد میاں غفرلہ١٧ مارچ ١٩٨٢ئ وفیات گزشتہ ماہ صادق آباد میں حضرت مولانا سعید اَحمد صاحب اَنصاری رحمة اللہ علیہ طویل علالت کے بعد وفات پاگئے اللہ تعالیٰ مولانا کی دینی خدمات کو قبول فرما کرآخرت کے بلند درجات عطا فرمائے۔ گزشتہ ماہ بہاولپورمیں جناب قاری غلام یٰسین صاحب کے چھوٹے بھائی جناب محمد صدیق صاحب وفات پاگئے۔ ١٩ مئی کوجامعہ کے قدیم فاضل مولانا محمد اَشرف صاحب کے صاحبزادے محمد اَرشد صاحب سڑ ک کے حادثہ میں وفات پاگئے ۔ گزشتہ ماہ مولانا محمدولید صاحب کے خسر صاحب طویل علالت کے بعد وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فر ماکر جنت الفردوس میں اَعلیٰ مقام عطا فرمائے اَور لواحقین کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ جامعہ مدنیہ جدید اَور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے اِیصالِ ثواب اَور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ،آمین۔