ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2013 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) جامعہ مدنیہ جدید میں جمادی الثانی کے آخری عشرہ میںسالانہ اِمتحانات منعقد ہوئے۔ ٢٥ جمادی الثانی١٤٣٤ھ /٦ مئی ٢٠١٣ء بروز پیر جامعہ مدنیہ جدیدمیں ختم ِبخاری شریف کے موقع پر شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب دامت برکاتہم نے بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھاکر مختصر بیان فرمایا آخر میں پاکستان اَور پوری اُمت ِ مسلمہ کے لیے خصوصی دُعا فرمائی ۔ اَگلے روز سے جامعہ میں سالانہ تعطیلات ہوئیں۔ ٢٨ رجب ١٤٣٤ھ/٨جون٢٠١٣ء کو اِمتحانی مرکزجامعہ مدنیہ جدید میں وفاق المدارس کے سالانہ اِمتحانات ہوں گے اِنشاء اللہ جس میں کل 190 طلباء شرکت کریں گے۔ بقیہ : گلدستہ احادیث ''حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسولِ اَکرم ۖ نے فرمایا : میری اُمت کی دو جماعتیں ایسی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ جہنم سے آزادی نصیب فرمائیں گے،ایک وہ جماعت جو غزوۂ ہند میں شریک ہوگی، دُوسری وہ جماعت جو حضرت عیسیٰ اِبن مریم علیہما السلام کے ساتھ ہوگی۔ ''