ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2013 |
اكستان |
|
''حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اُنہوں نے رسول اللہ ۖ کو سنا آپ فرمارہے تھے کہ جب کوئی حاکم فیصلہ کرتے وقت اِجتہاد کرے اَور درست فیصلہ کرے تو اُسے دو اَجر ملتے ہیں اَور جب کوئی حاکم فیصلہ کرتے وقت اِجتہاد کرے لیکن اُس سے (فیصلہ میں) غلطی ہوجائے تو اُسے ایک اَجر ملتا ہے۔'' دو ٹھنڈی نمازوں پر جنت کی بشارت : عَنْ اَبِیْ بَکْرٍ بْنِ اَبِیْ مُوْسٰی عَنْ اَبِیْہِ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ۖ قَالَ مَنْ صَلَّی الْبَرْدَیْنِ دَخَلَ الْجَنَّةَ۔( بخاری شریف کتاب مواقیت الصلوة رقم الحدیث ٥٧٤ ) ''حضرت اَبو بکربن اَبو موسٰی اَپنے والد اَبو موسٰی اَشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اَکرم ۖ نے فرمایا جو شخص دو ٹھنڈی نمازیں (فجر اَور عصر) پڑھتا رہا وہ جنت میں داخل ہوگا۔'' غزوۂ اُحد میں حضور علیہ السلام نے دو زِرہیں پہن رکھی تھیں : عَنِ السَّائِبِ بْنِ یَزِیْدَ اَنَّ النَّبِیِّ ۖ کَانَ عَلَیْہِ یَوْمَ اُحُدٍ دِرْعَانِ قَدْ ظَاہَرَ بَیْنَھُمَا۔ ( مشکوة شریف کتاب الجہاد رقم الحدیث ٣٨٨٦ ) ''حضرت سائب بن یزیدرضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوۂ اُحد کے دن نبی کریم ۖ (کے جسم اَقدس) پر دو زِرہیں تھیں جو آپ نے ایک دُوسرے پر پہن رکھی تھیں۔'' دو جماعتوں کو جہنم سے آزادی نصیب ہوگی : عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ۖ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ۖ عِصَابَتَانِ مِنْ اُمَّتِیْ حَرَّرَھُمَا اللّٰہُ مِنَ النَّارِ، عِصَابَة تَغْزُوا الْھِنْدَ، وَ عِصَابَة تَکُوْنَ مَعَ عِیْسَی ابْنِ مَرْیَمَ عَلَیْھِمَا السَّلَامُ ۔ ( سُنن النسائی رقم الحدیث ٣١٧٥ ) (باقی صفحہ ٦٣)