ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2013 |
اكستان |
|
قسط : ٣٦ ، آخری اَنفَاسِ قدسیہ قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات ( حضرت مولانا مفتی عزیز الرحمن صاحب بجنور ی ) فاضل دارُالعلوم دیوبند و خلیفہ مجاز حضرت مدنی مسلمانانِ ہند کے لیے ٢٢ نکاتی پروگرام : ذیل میں شیخ الاسلام حضرت مدنی کا ٢٢ نکاتی پروگرام مسلمانانِ ہند کے لیے پیش ہے اگر مسلمانانِ ہند نے اِن اُصولوں کو اَپنا یا تو وہ بہت ترقی کر سکتے ہیں : (١) نماز اَور جماعت کی شدت سے پابندی کی جائے ۔ (٢) ہر محلہ اَور بستی میں کوشش کی جائے کہ کوئی آدمی بے نمازی نہ رہ جائے۔ (٣) شریعت کے جملہ اُمو ر میں پابندی کی جائے اَور لوگوں کو پابند بنایا جائے۔ (٤) اَور تعلیم کو جس میں مذہبی ضروریات اَور دُنیاوی لوازم ہوں نہایت عموم کے ساتھ اِشاعت دی جائے اَور کم اَزکم بکثرت اِبتدائی مکاتب قائم کیے جائیں۔ (٥) بیاہ اَور شادی کی فضول خرچیاں یک قلم بند کردی جائیں اَور ایسے قوانین و مراسم بیاہ شادی کے لیے بنائے جائیں جن کے اَدا کرنے میں ہر قوم اَور خاندان کے غریب سے غریب آدمی قرض دار نہ ہوں۔ (٦) غمی کے ایسے قوانین بنائے جائیں کہ اُن میں قرض داری کی نوبت نہ آئے اَور اِسی طرح ختنہ و عقیقہ وغیرہ کے مصارف تقریبًا بالکل بند کردیے جائیں۔