ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2013 |
اكستان |
|
بدنامی معلوم ہورہی ہے اَور قیامت میںجو رُسوا ئی ہوگی اُس کا خیال نہیں ۔ شوہر نے توبہ کی آئندہ کے لیے عہد کیاکہ کبھی رشوت نہ لوںگا ۔اِس کے بعد بیوی نے کھانے کی شرعی صورت بیان کی۔ جب عورت دیندار ہوتی ہے تو شوہرکو دیندار بنا دیتی ہے، اُس کو دیکھ کر دُوسری عورتیں دیندار ہوجاتی ہیں۔ وہ تحصیلدار صاحب بعدمیں بہت دیندار ہو گئے تھے چہرہ پر ڈاڑھی آگئی تھی میرے پاس کثرت سے آتے تھے ،باندا میں بھی رہے ہیںبعد میںڈپٹی کلکٹر ہو گئے تھے،جب میںقربانی کے لیے جانور خریدنے جاتا تو میرے ساتھ ساتھ پیچھے پیچھے چلتے جب تک رہتا میرے ساتھ ہی رہتے ۔میں نے اُن سے کہا آپ کی ذِلّت ہوتی ہے کہنے لگے یہ ذلت ہزار دَرجہ اُس عزت سے اچھی ہے ۔اَب بیچاروں کا اِنتقال ہوگیا ہے بعد میں توبہت دیندار ہوگئے تھے واقعی جب عورت دیندار ہوتی ہے تومرد کو دیندار بناسکتی ہے۔ عورت بد دین ہو تو شوہر کو بددین اَور گھر کو برباد کردے گی : اگرعورت بد دین اَور آزاد بے پردہ ہے تو مرد کو بھی بد دین بناد ے گی ۔کتنی جگہ آزاد عورتیں گھروں میں آئیں خود بے پردہ تھیں دُوسروں کو بے پردہ بنا دیا۔لباس ایساکہ ہاتھ کھلے ہوئے پیٹ کھلا ہوا ، ایسی عورتیں دُوسروں کو اَو رشوہر کوبھی بددین بنا دیتی ہیں ۔ اِس میں بھی ایک تحصیلدار صاحب ہی کاقصہ ہے بڑے دیندار تھے رشو ت بالکل نہ لیتے تھے نماز روزہ کے پابند۔اِتفاق سے اُ ن کے چپڑ اسی کے یہاں شادی تھی اُس نے تحصیلدار صاحب سے اِصرار کیا کہ صاحب اپنے گھر سے عورتوں کو بھیج دیں تو میر ی عزت رہ جائے گی اَور وہ تحصیلدار صاحب کسی کے یہاں شادی وغیرہ میں بھیجتے نہ تھے ۔ایک تو شادی میں بے پردگی بہت ہوتی ہے دُوسرے اَو ر بہت سی خرابیاں ہوتی ہیں اِس لیے اپنے گھر کی عورتوں کو شادی میں نہ بھیجتے تھے لیکن چپڑاسی نے بہت اِصرار کیا تو اُنہوں نے بھیج دیا ،وہاں جاکر اِنہوں نے دیکھا کہ ساری عورتیں ایک سے ایک لباس پہنے زیور سے لدی پڑی ہیںاَو ر ہر پانچ منٹ میںنیا جوڑا بدلا جا رہا ہے اَورعورتیں پوچھتیں کہ یہ کون ہیں تو