ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2013 |
اكستان |
|
شادی میں تاخیر نہ کیجیے : ایک صاحب نے آکر اپنے لڑکے کے متعلق حضرت سے کچھ مشورے لیے اَور اُن کا لڑکا چند سال قبل مدرسہ میں زیرِ تعلیم بھی تھا اَب کسی مدرسہ میں پڑھانے کی بات چل رہی تھی اُن صاحب نے عرض کیا کہ حضرت کہیں سلسلہ لگا دیجیے ۔حضرت نے فرمایا وہ پہلے اپنی شکل تو دُرست کریں ڈاڑھی تو وہ کٹاتے ہیں لوگ اُن کے پیچھے نماز پڑھنے سے بھی اِعراض کرتے ہیں(کیونکہ ایسے شخص کی اِمامت مکروہ تحریمی ہے تمام مقتدیوںکی نماز خراب کرتا ہے)۔اُن صاحب نے رشتہ کے متعلق بھی مشورہ کیا حضرت نے فرمایا رشتہ جلدی کر دیجیے اِس میں تاخیر نہ کیجیے۔ اُنہوں نے عرض کیا کہیں سلسلہ سے لگ جائیںکچھ اِنتظام ہو جائے اُس کے بعد رشتہ مناسب رہے گا ۔حضرت نے فرمایا اِس کا انتظار نہ کیجیے اللہ تعالیٰ سب اِنتظام فرما دے گا ،آپ پہلے سے اِتنی فکر کر رہے ہیں۔ ایک صحابی حضور ۖ کی خدمت میں حاضرہوئے اَور فقر کی شکایت کی آپ ۖ نے فرمایا شادی کرلو،خود قرآن میں ہے اَنْ یَّکُوْنُوْا فُقَرَائُ اگر فقر ہے تو شادی کی برکت سے اللہ غنانصیب فرمادے گا ۔اَور اِس کا یہ مطلب نہیں کہ مال اَور جہیز خوب ملے گا بلکہ ذمّہ داری کا اِحساس ہوجاتا ہے آدمی کچھ کرنے لگتا ہے اَور اللہ برکت دیتا ہے ۔ رزق کے سلسلہ میںزیادہ پریشان نہ ہونا چاہیے ،جو آتاہے مقدر کا کھاتا ہے پھر ایک بہو کو دو روٹی آپ نہیں کھلا سکتے ؟ اِن صاحب نے پھر پڑھانے کی بابت مشورہ کیا۔حضرت نے فرمایا سوچ کر بتلائوں گا مقامی طورپر تومناسب نہیں ہے، اِعتراضات کی بھر مار ہوتی ہے کام کرنا مشکل ہوتا ہے ۔آئے دِن نئی نئی باتیںلوگ پیش کرتے ہیں ،طرح طرح کے اِعتراضات کرتے ہیں اِس سے بہتر ہے کہ آدمی باہر رہ کرسکون سے کام کرے۔ سادگی کے ساتھ بِلا بارات کے شادی کی ترغیب : ایک طالب علم جن کی شادی ہونے والی تھی وہ اَور چند اَحباب حضرت کی خدمت میں لمباسفر