Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2013

اكستان

46 - 64
میسر نہیں آسکتا ، رہے وہ صحابہ و اَشخاص جوصاحب ِ کرامت ہیں اُنہیںکم سے کم مدت میں بھی بہت کچھ تدبر حاصل ہوجاتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ اُن کے اَوقات میں برکت عطا فردیتے ہیں اِس لیے یہ حضرات تھوڑی سی مدت میں وہ کام کر لیتے ہیں جو دُوسرے لوگ زیادہ سے زیادہ مدت میں بھی نہیں کر پاتے، ایسی صورت میں اِس حدیث ِ پاک کو تین دِن سے کم مدت میں قرآنِ پاک ختم کرنے کے منع ہونے  یا  مکروہ ہونے کی دلیل نہیں بنایا جاسکتا۔ 
یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ حدیث ِ پاک میں فہم کی نفی کی گئی ہے ثواب کی نہیں اِس سے بھی صاف طور پر ثابت ہوتا ہے کہ تین دِن سے کم مدت میں قرآنِ کریم ختم کرنا جائز ہے کیونکہ اَگر ناجائز اَور منع ہوتا توثواب کی نفی کردی جاتی۔ 
یہاں سے اُن لوگوں کا غلطی پر ہونا بھی واضح ہوجاتا ہے جو اُن اَسلاف ِ اُمت پر زبانِ طعن   دَراز اَور اِعتراض کرتے ہیں جن کا معمول تین دِن سے کم مدت میں قرآنِ کریم ختم کرنے کا تھا، اللہ تعالیٰ عقل و شعور عطا فرمائے، اِس سلسلہ میں ناچیز کے ایک رسالے ''نعمان اَور قرآن'' کامطالعہ اِنشاء اللہ  مفید رہے گا۔ 
حضور علیہ السلام کو اُمت کے بارے میں تین چیزوں کا اَندیشہ  : 
عَنْ اَبِیْ مَالِکِ الْاَشْعَرِیِّ اَنَّہ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہِ  ۖ  یَقُوْلُ  : لَااَخَافُ عَلٰی اُمَّتِیْ اِلَّا ثَلَاثَ خِلَالٍ، اَنْ یَّکْثُرَ لَھُمْ مِّنَ الْمَالِ فَتَحَاسَدُوْنَ فَیَقْتَتِلُوْا، وَاَنْ یُّفْتَحَ لَھُمُ الْکُتُبُ یَأْخُذُ الْمُؤْمِنُ یَبْتَغِیْ تَأْوِیْلَہ ، وَلَیْسَ یَعْلَمُ تَأْوِیْلَہ اِلَّا اللّٰہُ وَالرَّاسِخُوْنَ فِی الْعِلْمِ یَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِہ کُلّ مِّنْ عِنْدِ رَبِّنَا وَمَایَتَذَکَّرُ اِلَّا اُلُوالْاَلْبَابِ ، وَاَنْ یَّرَوْا ذَا عِلْمِھِمْ فَیُضَیِّعُوْہُ وَلاَ یُبَالُوْنَ عَلَیْہِ ۔
(  معجم طبرانی کبیر ج٣  ص٢٩٣ ، مجمع الزوائد ج ١ ص ١٢٨ )
''حضرت اَبو مالک اَشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اُنہوں نے رسولِ اَکرم  ۖ  کو سنا آپ فرما رہے تھے کہ مجھے اُمت میں تین باتوں کا خوف آتا ہے  :
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 شادی بیاہ کا عمل 3 53
3 اللہ کسی چیز کا پابند نہیں : 9 53
4 پھر ''واجب '' کا مطلب ؟ : 9 53
5 صرف عقل پر اِنحصار گمراہی ہے : 9 53
6 صحابہ کی کرامت : 10 53
7 ''کرامت'' اَور ''اِستدراج'' میں فرق : 10 53
8 سرسیّد عالِم تھے مگر گمراہ ہوگئے : 10 53
9 اہلِ سنت کا عقیدہ : 12 53
10 اللہ کے منکر مادّہ پرستوں کے دلائل میں ٹکراؤ ہے : 13 53
11 کمیونسٹوں کے دلائل خود اُن کے خلاف پڑتے ہیں : 14 53
12 ''مُرجیہ'' ایک گمراہ فرقہ : 15 53
13 صحیح عقیدہ : 15 53
14 علمی مضامین سلسلہ نمبر٦١ 17 1
15 جہاد کی اِبتداء ،مقاصد ِجہاداَور اُس کی غایت ''جنگ '' اَور ''جہاد ''میں فرق 17 1
16 ''جہاد'' کی اِبتداء : 18 15
17 قسط : ٣٤اَنفَاسِ قدسیہ قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 25 1
18 متفرقات : 25 17
19 قسط : ٢٠ پردہ کے اَحکام 31 1
20 تنہائی میں اپنی ذات سے پردہ : 31 19
21 تصویر کی طرف دیکھنا : 31 19
22 ناجائز تصویر اَور فوٹو سے پردہ : 32 19
23 فقہاء کی اِحتیاط اَور چند اہم مسائل : 32 19
24 نامحرم کا جھوٹا کھانے کا حکم : 32 19
25 دِل و دماغ کا پردہ : 33 19
26 قسط : ١٦ سیرت خلفائے راشدین 34 1
27 متفرق واقعات : 34 26
28 قسط : ٢ قرآنِ مجید کی عظمت وحفاظت اَور رُوحانی برکات و سیاسی ثمرات 37 1
29 الفاظ کی حفاظت : 37 28
30 طرزِ تلفظ اَور نہجِ قراء ت کی حفاظت : 38 28
31 معنوی حفاظت یعنی مطالب ِقرآن کی محفوظیت : 38 28
32 عملی حفاظت ِقرآن : 38 28
33 توضیحی مثال : 39 28
34 قرآن کی بلاغی عظمت : 40 28
35 گلدستۂ اَحادیث 43 1
36 سعادت و شقاوت کی تین چیزیں : 43 35
37 چار چیزیں جو اللہ تعالیٰ نے اَپنے دست ِ قدرت سے خود بنائی ہیں : 44 35
38 تین دِن سے کم میں قرآنِ کریم ختم کرنے سے قرآن کا فہم حاصل نہیں ہوتا : 44 35
39 اِستخارہ ....... متعلقات و مسائل 48 1
40 اِستخارہ کی حکمت : 49 39
41 اِستخارہ کی فضیلت : 49 39
42 اِستخارہ کا مسنون طریقہ : 50 39
43 اِستخارہ کا نتیجہ : 52 39
44 اِستخارہ میں تکرار : 54 39
45 نتیجہ ٔ اِستخارہ کا شرعی حکم : 54 39
46 کسی شخص کا دُوسرے کے لیے اِستخارہ کرنا : 55 39
47 بقیہ : اَنفاس ِ قدسیہ 57 1
48 تقریظ و تنقید 58 1
50 بقیہ : قرآنِ مجید کی عظمت و حفاظت 61 28
51 اَخبار الجامعہ 62 1
52 وفیات 63 1
53 64 1
Flag Counter