Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2013

اكستان

48 - 64
اِستخارہ ....... متعلقات  و  مسائل
(  حضرت مولانا مفتی محمود زُبیر صاحب قاسمی ،اِنڈیا  )
آب وگل کا یہ خمیر جسے اللہ رب العزت نے آدم کی شکل میں تشکیل دیا اَورعلم ودانائی ،     عقل وفراست کی بنا پر مخلوقات میں اَشر ف اَوراپنا نائب مقررکیا جو آج چاند ومریخ پر کمندیں ڈالنے اَوراُسے آدم کا نشیمن بنانے اَوراپنے علم وتحقیق کی بنیاد پر مخلوقات کے حقائق سے واقف ہونے اَوراُن  کو اپنے کنٹرول میں کرنے کے لیے کوشاں وسرگرداں ہے، بعض دفعہ معلومات کی وسعت اَور وسائل  کی بہتات کے باوجود اُس کو ایسے اُمور ، واقعات وحادثات کا سامنا ہوتا ہے جس سے اُسے اپنی علمی  کم مائیگی اَورعقل ودانائی کی محدود یت کا اِحساس ہونے لگتا ہے اَور یہ اپنی تمام صلاحیتوں اَور اِستعدادوں کے باوجود دُوسروں کی مدد اَور رہنمائی کا محتاج اَورمنتظر ہو جاتا ہے ۔ایک ایسے وقت میں جبکہ اِنسان تذبذب کا شکار اَوررہبری کا طلبگار ہوتا ہے اَورکسی چیز کے اِختیار واِنتخاب میں پس وپیش میں پڑ جاتا ہے تو شریعت اُسے واہی تباہی اُمور سے بچاتے ہوئے معقول اَور پسندیدہ امَر''اِسْتِخَارَہْ''  کی رہنمائی کرتی ہے۔
مسند الہند حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی اپنی کتاب ''حُجَّةُ اللّٰہِ الْبَالِغَةْ '' میں اِس کی مشروعیت کی حکمت ومصلحت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیںکہ'' زمانہ جاہلیت میں جب کسی کوسفر ،نکاح اَور خرید وفروخت جیسے اہم اُمور پیش آتے تووہ ''استقسام بالازلام'' کرتے۔ یہ عرب میں رائج ایک طریقہ تھا کہ جب کوئی شخص کسی اہم کام کا اِرادہ کرتا اَورمستقبل میں اُس سے متعلق بہتری یا خسارہ کو معلوم کرنا چاہتا تو وہ خانہ کعبہ کے پاس جاتا اُس کے پاس کچھ تیر ہوتے ، وہ ذمہ داراِن تیروں کی مدد سے اُس شخص کو اُس عمل کے کرنے  یا  نہ کرنے کی تاکید
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 شادی بیاہ کا عمل 3 53
3 اللہ کسی چیز کا پابند نہیں : 9 53
4 پھر ''واجب '' کا مطلب ؟ : 9 53
5 صرف عقل پر اِنحصار گمراہی ہے : 9 53
6 صحابہ کی کرامت : 10 53
7 ''کرامت'' اَور ''اِستدراج'' میں فرق : 10 53
8 سرسیّد عالِم تھے مگر گمراہ ہوگئے : 10 53
9 اہلِ سنت کا عقیدہ : 12 53
10 اللہ کے منکر مادّہ پرستوں کے دلائل میں ٹکراؤ ہے : 13 53
11 کمیونسٹوں کے دلائل خود اُن کے خلاف پڑتے ہیں : 14 53
12 ''مُرجیہ'' ایک گمراہ فرقہ : 15 53
13 صحیح عقیدہ : 15 53
14 علمی مضامین سلسلہ نمبر٦١ 17 1
15 جہاد کی اِبتداء ،مقاصد ِجہاداَور اُس کی غایت ''جنگ '' اَور ''جہاد ''میں فرق 17 1
16 ''جہاد'' کی اِبتداء : 18 15
17 قسط : ٣٤اَنفَاسِ قدسیہ قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 25 1
18 متفرقات : 25 17
19 قسط : ٢٠ پردہ کے اَحکام 31 1
20 تنہائی میں اپنی ذات سے پردہ : 31 19
21 تصویر کی طرف دیکھنا : 31 19
22 ناجائز تصویر اَور فوٹو سے پردہ : 32 19
23 فقہاء کی اِحتیاط اَور چند اہم مسائل : 32 19
24 نامحرم کا جھوٹا کھانے کا حکم : 32 19
25 دِل و دماغ کا پردہ : 33 19
26 قسط : ١٦ سیرت خلفائے راشدین 34 1
27 متفرق واقعات : 34 26
28 قسط : ٢ قرآنِ مجید کی عظمت وحفاظت اَور رُوحانی برکات و سیاسی ثمرات 37 1
29 الفاظ کی حفاظت : 37 28
30 طرزِ تلفظ اَور نہجِ قراء ت کی حفاظت : 38 28
31 معنوی حفاظت یعنی مطالب ِقرآن کی محفوظیت : 38 28
32 عملی حفاظت ِقرآن : 38 28
33 توضیحی مثال : 39 28
34 قرآن کی بلاغی عظمت : 40 28
35 گلدستۂ اَحادیث 43 1
36 سعادت و شقاوت کی تین چیزیں : 43 35
37 چار چیزیں جو اللہ تعالیٰ نے اَپنے دست ِ قدرت سے خود بنائی ہیں : 44 35
38 تین دِن سے کم میں قرآنِ کریم ختم کرنے سے قرآن کا فہم حاصل نہیں ہوتا : 44 35
39 اِستخارہ ....... متعلقات و مسائل 48 1
40 اِستخارہ کی حکمت : 49 39
41 اِستخارہ کی فضیلت : 49 39
42 اِستخارہ کا مسنون طریقہ : 50 39
43 اِستخارہ کا نتیجہ : 52 39
44 اِستخارہ میں تکرار : 54 39
45 نتیجہ ٔ اِستخارہ کا شرعی حکم : 54 39
46 کسی شخص کا دُوسرے کے لیے اِستخارہ کرنا : 55 39
47 بقیہ : اَنفاس ِ قدسیہ 57 1
48 تقریظ و تنقید 58 1
50 بقیہ : قرآنِ مجید کی عظمت و حفاظت 61 28
51 اَخبار الجامعہ 62 1
52 وفیات 63 1
53 64 1
Flag Counter