Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2013

اكستان

49 - 64
کرتا ۔ اِس طرح کے کچھ اَورطریقے بھی خیروشر کے معلوم کرنے کے لیے اُن کے دَرمیان رائج تھے ۔ نبی کریم  ۖ نے اِس جاہلانہ رسم سے منع فرمایا کیونکہ اِس کی نہ تو کوئی اَصل تھی اَور نہ کوئی بنیاد بلکہ اِس میں کچھ بھلائی نکل بھی جاتی تو وہ بھی اِتفاق ہوتی تھی اَورچونکہ اِس کے بعد یہ لوگ اِس کو خدائی حکم اَورفیصلہ سمجھ کر عمل کرتے  یا  ترک کرتے تھے جس میںایک گونہ اللہ رب العزت پربہتان بھی تھا تو شریعت نے اِنسان کی فطری ضرورت اَورطبعی میلان وخلجان کو ملحوظ رکھتے ہوئے رب ِکائنات سے رہنمائی اَوراِ ستفادہ کا ذریعہ اِستخارہ کی شکل میںاُسے عطا کیا۔''  وکان اھل الجاھلیة اذا عنت لھم حاجة من سفر او نکاح او بیع استقسموا بالأزلام ، فنھی عنہ النبیۖ لأنہ غیر معتمد علی اصل، وانما ھو محض اتفاق ، ولأنہ افتراء علی اللّٰہ بقولھم : أمرنی ربی ونھانی ربی ، فوضھم من  ذالک  الاستخارة ۔ (حُجة اللّٰہِ البالغة ٢/١٩)
اِستخارہ کی حکمت  : 
اِستخارہ کی حقیقت اَوراُس کی رُوح یہ ہے کہ جب بندہ کسی اَمر میں متحیر اَور متردّد ہوتا ہے اَور کوئی صاف اَور واضح پہلو شرعی اَورعقلی ، معاشی اَوردینی طورپر نظر نہیں آتا اَوراُس کا علم رہنمائی سے قاصر اَور عقل بہتر اَورصحیح کے اِنتخاب سے عاجز ہو جاتی ہے تو یہ بندہ اپنی دَرماندگی اَور بے علمی کا اِحساس      و اِعتراف کرتے ہوئے اپنے علیمِ کل اَور قادرِمطلق مالک سے رہنمائی اَورنصرت کا خواستگار ہوتا ہے  اَور اپنے معاملہ کورحیم وکریم ذات کے حوالہ کردیتا ہے کہ جو آپ کے نزدیک بہتر ہو بس اُسی کا فیصلہ اَوراِنتخاب مجھ بندہ کے لیے کر دیجیے۔ 
اِستخارہ کی فضیلت  :
اِستخارہ کی فضیلت واہمیت اَوربندوں کو اِس کی حاجت وضرورت کے پیش نظر حضور اَکرم  ۖ  اِستخارہ کی تعلیم اِسی اہتمام سے فرماتے تھے جس اہتمام سے کہ آپ  ۖ  اُن کو قرآنِ کریم کی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 شادی بیاہ کا عمل 3 53
3 اللہ کسی چیز کا پابند نہیں : 9 53
4 پھر ''واجب '' کا مطلب ؟ : 9 53
5 صرف عقل پر اِنحصار گمراہی ہے : 9 53
6 صحابہ کی کرامت : 10 53
7 ''کرامت'' اَور ''اِستدراج'' میں فرق : 10 53
8 سرسیّد عالِم تھے مگر گمراہ ہوگئے : 10 53
9 اہلِ سنت کا عقیدہ : 12 53
10 اللہ کے منکر مادّہ پرستوں کے دلائل میں ٹکراؤ ہے : 13 53
11 کمیونسٹوں کے دلائل خود اُن کے خلاف پڑتے ہیں : 14 53
12 ''مُرجیہ'' ایک گمراہ فرقہ : 15 53
13 صحیح عقیدہ : 15 53
14 علمی مضامین سلسلہ نمبر٦١ 17 1
15 جہاد کی اِبتداء ،مقاصد ِجہاداَور اُس کی غایت ''جنگ '' اَور ''جہاد ''میں فرق 17 1
16 ''جہاد'' کی اِبتداء : 18 15
17 قسط : ٣٤اَنفَاسِ قدسیہ قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 25 1
18 متفرقات : 25 17
19 قسط : ٢٠ پردہ کے اَحکام 31 1
20 تنہائی میں اپنی ذات سے پردہ : 31 19
21 تصویر کی طرف دیکھنا : 31 19
22 ناجائز تصویر اَور فوٹو سے پردہ : 32 19
23 فقہاء کی اِحتیاط اَور چند اہم مسائل : 32 19
24 نامحرم کا جھوٹا کھانے کا حکم : 32 19
25 دِل و دماغ کا پردہ : 33 19
26 قسط : ١٦ سیرت خلفائے راشدین 34 1
27 متفرق واقعات : 34 26
28 قسط : ٢ قرآنِ مجید کی عظمت وحفاظت اَور رُوحانی برکات و سیاسی ثمرات 37 1
29 الفاظ کی حفاظت : 37 28
30 طرزِ تلفظ اَور نہجِ قراء ت کی حفاظت : 38 28
31 معنوی حفاظت یعنی مطالب ِقرآن کی محفوظیت : 38 28
32 عملی حفاظت ِقرآن : 38 28
33 توضیحی مثال : 39 28
34 قرآن کی بلاغی عظمت : 40 28
35 گلدستۂ اَحادیث 43 1
36 سعادت و شقاوت کی تین چیزیں : 43 35
37 چار چیزیں جو اللہ تعالیٰ نے اَپنے دست ِ قدرت سے خود بنائی ہیں : 44 35
38 تین دِن سے کم میں قرآنِ کریم ختم کرنے سے قرآن کا فہم حاصل نہیں ہوتا : 44 35
39 اِستخارہ ....... متعلقات و مسائل 48 1
40 اِستخارہ کی حکمت : 49 39
41 اِستخارہ کی فضیلت : 49 39
42 اِستخارہ کا مسنون طریقہ : 50 39
43 اِستخارہ کا نتیجہ : 52 39
44 اِستخارہ میں تکرار : 54 39
45 نتیجہ ٔ اِستخارہ کا شرعی حکم : 54 39
46 کسی شخص کا دُوسرے کے لیے اِستخارہ کرنا : 55 39
47 بقیہ : اَنفاس ِ قدسیہ 57 1
48 تقریظ و تنقید 58 1
50 بقیہ : قرآنِ مجید کی عظمت و حفاظت 61 28
51 اَخبار الجامعہ 62 1
52 وفیات 63 1
53 64 1
Flag Counter