Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2013

اكستان

27 - 64
فائدہ  :  معلوم ہونا چاہیے کہ کہ ریاضات ومجاہدات کا منشاء رضائِ اِلٰہی حاصل کرنا ہے اَور اِس کا مدار اِخلاص پر ہے، جتنا جس کے پاس اِخلاص ہوگا اُس کی عبادات اگرچہ کمیت کے اِعتبار سے کم ہوں مگر کیفیت کے اِعتبار سے زیادہ ہوں گی توحضرت شیخ الاسلام ذکرو فکر اَور مراقبہ ونیز اَپنی توجہات کے ذریعے سالک کے قلب میں اِخلاص پیدا کرنے کی کوشش فرماتے تھے،یہی وجہ ہے کہ تھوڑی مدت میں ١٦٦ حضرات خلفاء ومجازِ بیعت ہو گئے۔ 
(١١)  آپ نے اِرشاد فرمایا کہ وساوس اَور خطرات کا قلب میں پیدا ہونا اِیمان کی علامت ہے اِس لیے کہ چور اُسی گھر میں جاتا ہے جس میںکچھ ہوتا ہے لہٰذا وساوس اَور خطرات کی وجہ سے معمولات کو ترک نہ کرنا چاہیے اَور حتی الوسع برے خیالات کے دفعیہ کی کوشش کرنی چاہیے۔ 
(١٢)  آپ نے درسِ بخاری میں اِرشاد فرمایا کہ معمولاتِ ذکرو فکر ومراقبہ میں مداومت بھی بڑی کرامت ہے   اَلْاِسْتِقَامَةُ فَوْقَ الْکَرَامَةِ ۔
(١٣)  آپ نے اِرشاد فرمایا کہ آدمی اُس وقت تک پکا دیندار نہیں ہو سکتا جب تک کہ بلایا اَور مصیبتوں میں نہ ہو  ١  جنابِ رسول اللہ  ۖ کا اِرشاد گرامی ہے کہ اِنسان کی آزمائش اُس کی دینداری کے مطابق ہوتی ہے جو جتنا دین میں پختہ ہوتا ہے اُس کی اُتنی ہی سخت آزمائش ہوتی ہے۔ 
(١٤)  درسِ بخاری شریف میں اِرشاد فرمایا کہ اہلِ بدعت دیوبندیوں کو کافر اَور دُشمن رسول سمجھتے ہیں حالانکہ جتنا درُود شریف دیوبندی پڑھتے ہیں کوئی دُوسرا نہیں پڑھتا مثلاً اِس دارُالحدیث میں تقریبًا دو ڈھائی سو طلباء شریک ِدرس ہیں اَور صبح سے شام تک یہاں درسِ حدیث ہوتا ہے اَور ہر حدیث میں کم اَزکم دو تین جگہ جناب ِ رسول اللہ  ۖ  کا اسمِ گرامی آتا ہے جس پر سب حاضرین درُود شریف  پڑھتے ہیں اَگر تمام اَوقات کے درُود شریف کو شمار کیا جائے تو لاکھوں تک تعداد پہنچ جائے گی اَور یہی سلسلہ  ١   جن لوگوں کو مصیبتوں سے واسطہ نہیں پڑا اُن کی دینداری کا اِعتبار نہیں ہے، اِس جگہ یہ اِعتراض نہ ہونا چاہیے   کہ چور اَور ڈاکو ؤں اَور فاسقوں کو بھی مصیبت اُٹھانی پڑتی ہے  ؟  بے شک وہ سزا ہے اِبتلاء نہیں ہے اِبتلاء نیک لوگوں کی ہوتی ہے اَور سزا فاسقوں اَور نافرمانوں کو دی جاتی ہے۔ (عزیز الرحمن غفرلہ)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 شادی بیاہ کا عمل 3 53
3 اللہ کسی چیز کا پابند نہیں : 9 53
4 پھر ''واجب '' کا مطلب ؟ : 9 53
5 صرف عقل پر اِنحصار گمراہی ہے : 9 53
6 صحابہ کی کرامت : 10 53
7 ''کرامت'' اَور ''اِستدراج'' میں فرق : 10 53
8 سرسیّد عالِم تھے مگر گمراہ ہوگئے : 10 53
9 اہلِ سنت کا عقیدہ : 12 53
10 اللہ کے منکر مادّہ پرستوں کے دلائل میں ٹکراؤ ہے : 13 53
11 کمیونسٹوں کے دلائل خود اُن کے خلاف پڑتے ہیں : 14 53
12 ''مُرجیہ'' ایک گمراہ فرقہ : 15 53
13 صحیح عقیدہ : 15 53
14 علمی مضامین سلسلہ نمبر٦١ 17 1
15 جہاد کی اِبتداء ،مقاصد ِجہاداَور اُس کی غایت ''جنگ '' اَور ''جہاد ''میں فرق 17 1
16 ''جہاد'' کی اِبتداء : 18 15
17 قسط : ٣٤اَنفَاسِ قدسیہ قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 25 1
18 متفرقات : 25 17
19 قسط : ٢٠ پردہ کے اَحکام 31 1
20 تنہائی میں اپنی ذات سے پردہ : 31 19
21 تصویر کی طرف دیکھنا : 31 19
22 ناجائز تصویر اَور فوٹو سے پردہ : 32 19
23 فقہاء کی اِحتیاط اَور چند اہم مسائل : 32 19
24 نامحرم کا جھوٹا کھانے کا حکم : 32 19
25 دِل و دماغ کا پردہ : 33 19
26 قسط : ١٦ سیرت خلفائے راشدین 34 1
27 متفرق واقعات : 34 26
28 قسط : ٢ قرآنِ مجید کی عظمت وحفاظت اَور رُوحانی برکات و سیاسی ثمرات 37 1
29 الفاظ کی حفاظت : 37 28
30 طرزِ تلفظ اَور نہجِ قراء ت کی حفاظت : 38 28
31 معنوی حفاظت یعنی مطالب ِقرآن کی محفوظیت : 38 28
32 عملی حفاظت ِقرآن : 38 28
33 توضیحی مثال : 39 28
34 قرآن کی بلاغی عظمت : 40 28
35 گلدستۂ اَحادیث 43 1
36 سعادت و شقاوت کی تین چیزیں : 43 35
37 چار چیزیں جو اللہ تعالیٰ نے اَپنے دست ِ قدرت سے خود بنائی ہیں : 44 35
38 تین دِن سے کم میں قرآنِ کریم ختم کرنے سے قرآن کا فہم حاصل نہیں ہوتا : 44 35
39 اِستخارہ ....... متعلقات و مسائل 48 1
40 اِستخارہ کی حکمت : 49 39
41 اِستخارہ کی فضیلت : 49 39
42 اِستخارہ کا مسنون طریقہ : 50 39
43 اِستخارہ کا نتیجہ : 52 39
44 اِستخارہ میں تکرار : 54 39
45 نتیجہ ٔ اِستخارہ کا شرعی حکم : 54 39
46 کسی شخص کا دُوسرے کے لیے اِستخارہ کرنا : 55 39
47 بقیہ : اَنفاس ِ قدسیہ 57 1
48 تقریظ و تنقید 58 1
50 بقیہ : قرآنِ مجید کی عظمت و حفاظت 61 28
51 اَخبار الجامعہ 62 1
52 وفیات 63 1
53 64 1
Flag Counter