Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2013

اكستان

26 - 64
(٥)  ختم ِ بخاری شریف کے موقع پر اِرشاد فرمایا کہ اِصلاحِ نفس کے لیے اِشتغال بالحدیث سب سے اَقرب ذریعہ ہے اَور اِس کے بعد فیوض الحرمین میں حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی  کا مشاہدہ بیان فرمایا کہ شاہ صاحب بیان فرماتے ہیں کہ میں نے آنحضرت  ۖ  کے مزارِ مقدس (زادُ اللہ شرفًا) پر حاضر ہو کر مشاہدہ کیا کہ جو لوگ اِشتغال بالحدیث رکھنے والے ہیں اُن کے قلب اَور آنحضرت  ۖ  کے قلب ِمبارک تک نورانی دھاگوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 
(٦)  آپ نے اِرشاد فرمایا کہ قوتِ شہوانیہ سے بھی قلب میں غفلت پیدا ہوجاتی ہے اِس کا سہل علاج اپنی منکوحہ شرعیہ سے خلوت ِ صحیحہ کرنا ہے اِس سے بھی تزکیۂ نفس ہوتا ہے۔ 
(٧)  درسِ بخاری شریف میں اِرشاد فرمایا کہ'' وحدت الوجود'' اَور'' وحدت الشہود'' کا صحیح مطلب عمل کرنے سے آتا ہے ،یہ ایک عملی زندگی کا نام ہے جس کو بیان کے ذریعہ کما حقہ نہیں سمجھایا جا سکتا  اَور اَگر سمجھا بھی دیا تو سمجھنا بہت مشکل ہے۔ 
(٨)  ایک تقریر میں آپ نے اِرشاد فرمایا یہ علاقہ (دیوبند، سہارنپور اَور مظفر نگر وغیرہ ) دوآبہ کا علاقہ ہے، یہ علاقہ ولی خیز ہے، پنجاب کا علاقہ نبی خیز (مرزا غلام اَحمد قادیانی کی طرف اِشارہ فرمایا) تو اِس دوآبہ کے علاقہ میں ہر زمانہ میں اَولیاء اللہ پیدا ہوتے چلے آئے ہیں۔ دارُالعلوم دیوبند کا وجود  اِن ہی اَولیاء اللہ کی توجہات کا نتیجہ ہے۔ 
(٩)  ذکر ِرُوحی کے بارے میں اِرشاد فرمایا کہ یہ قلب کی توجہ اِلی اللہ کا نام ہے کہ ہر وقت اِنسان کا یہ تصور رہے  ھُوَ مَعَکُمْ اَیْنَمَا کُنْتُمْ  تم جہاں کہیں بھی ہو وہ تمہارے ساتھ ہے۔ 
فائدہ  :  اِنسان کے قلب میں ہمہ وقت اِس تصور کا پیدا ہونا آسان نہیں ہے، کہنے کو تو ایک  چھوٹا سا لفظ ہے مگر مفہوم نہایت وسیع رکھتا ہے ۔حقیقت ذکر ِرُوحی کی عملی زندگی میں آکر معلوم ہو سکتی ہے   وَفَّقَنِیَ اللّٰہُ وَاِیَّاکُمْ ۔  
 (١٠)  مولانا حبیب الرحمن صاحب مرحوم سے اِرشاد فرمایا کہ میں نے سلوک اَور تصوف کو بہت آسان کردیا ہے۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 شادی بیاہ کا عمل 3 53
3 اللہ کسی چیز کا پابند نہیں : 9 53
4 پھر ''واجب '' کا مطلب ؟ : 9 53
5 صرف عقل پر اِنحصار گمراہی ہے : 9 53
6 صحابہ کی کرامت : 10 53
7 ''کرامت'' اَور ''اِستدراج'' میں فرق : 10 53
8 سرسیّد عالِم تھے مگر گمراہ ہوگئے : 10 53
9 اہلِ سنت کا عقیدہ : 12 53
10 اللہ کے منکر مادّہ پرستوں کے دلائل میں ٹکراؤ ہے : 13 53
11 کمیونسٹوں کے دلائل خود اُن کے خلاف پڑتے ہیں : 14 53
12 ''مُرجیہ'' ایک گمراہ فرقہ : 15 53
13 صحیح عقیدہ : 15 53
14 علمی مضامین سلسلہ نمبر٦١ 17 1
15 جہاد کی اِبتداء ،مقاصد ِجہاداَور اُس کی غایت ''جنگ '' اَور ''جہاد ''میں فرق 17 1
16 ''جہاد'' کی اِبتداء : 18 15
17 قسط : ٣٤اَنفَاسِ قدسیہ قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 25 1
18 متفرقات : 25 17
19 قسط : ٢٠ پردہ کے اَحکام 31 1
20 تنہائی میں اپنی ذات سے پردہ : 31 19
21 تصویر کی طرف دیکھنا : 31 19
22 ناجائز تصویر اَور فوٹو سے پردہ : 32 19
23 فقہاء کی اِحتیاط اَور چند اہم مسائل : 32 19
24 نامحرم کا جھوٹا کھانے کا حکم : 32 19
25 دِل و دماغ کا پردہ : 33 19
26 قسط : ١٦ سیرت خلفائے راشدین 34 1
27 متفرق واقعات : 34 26
28 قسط : ٢ قرآنِ مجید کی عظمت وحفاظت اَور رُوحانی برکات و سیاسی ثمرات 37 1
29 الفاظ کی حفاظت : 37 28
30 طرزِ تلفظ اَور نہجِ قراء ت کی حفاظت : 38 28
31 معنوی حفاظت یعنی مطالب ِقرآن کی محفوظیت : 38 28
32 عملی حفاظت ِقرآن : 38 28
33 توضیحی مثال : 39 28
34 قرآن کی بلاغی عظمت : 40 28
35 گلدستۂ اَحادیث 43 1
36 سعادت و شقاوت کی تین چیزیں : 43 35
37 چار چیزیں جو اللہ تعالیٰ نے اَپنے دست ِ قدرت سے خود بنائی ہیں : 44 35
38 تین دِن سے کم میں قرآنِ کریم ختم کرنے سے قرآن کا فہم حاصل نہیں ہوتا : 44 35
39 اِستخارہ ....... متعلقات و مسائل 48 1
40 اِستخارہ کی حکمت : 49 39
41 اِستخارہ کی فضیلت : 49 39
42 اِستخارہ کا مسنون طریقہ : 50 39
43 اِستخارہ کا نتیجہ : 52 39
44 اِستخارہ میں تکرار : 54 39
45 نتیجہ ٔ اِستخارہ کا شرعی حکم : 54 39
46 کسی شخص کا دُوسرے کے لیے اِستخارہ کرنا : 55 39
47 بقیہ : اَنفاس ِ قدسیہ 57 1
48 تقریظ و تنقید 58 1
50 بقیہ : قرآنِ مجید کی عظمت و حفاظت 61 28
51 اَخبار الجامعہ 62 1
52 وفیات 63 1
53 64 1
Flag Counter