Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2011

اكستان

5 - 65
 ''اے لوگو !ماہِ عظیم جوکہ شہرِ مبارک ہے بالکل قریب آلگا ہے اِس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار رَاتوں سے بہتر ہے اللہ تعالیٰ نے اِس کے روزے فرض کیے ہیں اَور رات کے قیام کو نفل ہی رکھا ہے جو اللہ تعالیٰ کا قرب چاہے گا اَدنی سی خیر کا عمل کر کے تو گویا وہ رمضان کے علاوہ فرض اعمال کے برابر ہوگا اَور جو اِس میں کوئی فریضہ اَدا کرے گا تو وہ رمضان کے علاوہ ستر فریضوں کے مانند ہوگا۔ فرمایا یہ صبر کا مہینہ ہے اَور صبر کا ثواب جنت کی صورت میں ملتا ہے اَور محبت و غمخواری کا مہینہ ہے اِس ماہ میں مومن کا رِزق بڑھا دیا جاتا ہے اَور جو روزہ دار کی روزہ کُشائی کرائے گا تو یہ اُس کے لیے گناہوں کی مغفرت اَور جہنم سے اُس کی جان کی خلاصی کاذریعہ بنے گا ،روزہ کا جتنا ثواب روزہ دار کو ملے گا اُتنا ہی اُس کو بھی ملے گا روزہ دار کے ثواب میں کمی کے بغیر۔ 
صحابہ فرماتے ہیں ہم نے عرض کیا یارسول اللہ ! ہم میں ہر کسی کو کہا ںاِتنا میسر ہے کہ وہ   پوری طرح روزہ کُشائی کراسکے اِرشاد فرمایا یہ اَجر تو صرف دُودھ کی لسی یا کھجور یا پانی سے  روزہ کشائی پر بھی مل جاتا ہے اَور جس نے روزہ دار کو پیٹ بھر کے کھلایا اللہ تعالیٰ اُس کو (میدانِ حشر میں) میرے حوض سے ایسی سیرابی عطا فرمائیں گے کہ جنت میں داخل ہونے تک پھر کبھی پیاس نہ لگے گی۔ ''
لہٰذا ہر عام و خاص کو چاہیے کہ اِس رحمتوں والے مہینے میںگناہوں سے سچی اَور عملی توبہ کر کے  نیکیوں میں سبقت لے جائے، مقروض اَور پریشان حالوں کی مدد کرے ،بے روزگاروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے، مظلوموں کی دَادرسی کرے ،ظالموں کو اُن کے ظلم سے باز رکھے تاکہ مخلوقِ خدا سُکھ کا سانس لے کر اُس کو دُعائیں دے جس کے نتیجہ میں دُنیا وآخرت کی بھلائیاں سمیٹ کر یوم ِقیامت اَپنے رب کی بارگاہ میں فلاح و سرفرازی کا پروانہ حاصل کرسکے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حديث 6 1
4 سب نیک ہوں تو عمل آسان ہو جاتا ہے،بعد کے لوگوں کا اَجر : 7 3
5 جہاد کی قسمیں۔علماء کے قلم کی سیاہی اَور شہدا کا خون : 8 3
6 اگر حکومت کوتاہی کرے گی تو دُوسرے لوگوں سے اللہ دین کی خدمت لے گا : 8 3
7 دین کے خادموں کی سوچ ؟ : 8 3
8 حضرت مدنی کا دھوبی ،مخالفت کی برداشت : 9 3
9 بعد والوں کے لیے سات گنا مبارک بادی : 10 3
10 ''دَاڑھی'' پر دھمکی دینا اَور دھمکی میں آجانا دونوں باتیں غلط ہیں : 10 3
11 پنڈت کا اِسلام : 11 3
12 تقسیم سے پہلے اِسلام کی طرف رغبت : 11 3
13 صبح چار بجے قتل کیا اَور دس بجے قاتلوں کے سر قلم : 12 3
14 بچہ کا قتل اَور حضرت عمر کا فیصلہ : 13 3
15 علمی مضامین سلسلہ نمبر٤٤ (قسط : ٣،آخری ) 15 1
16 نفاذِ شریعت کا سیدھا راستہ کلمات ِچند بر قانونِ اِسلامی 15 15
17 تکمِلہ '' کلماتِ چند '' 15 15
18 مسلَّمہ فقہائِ اِسلام کی تشریحات 15 15
19 وفیات 23 1
20 قسط : ١٤ اَنفَاسِ قدسیہ 24 1
21 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 24 20
22 توکل : 24 20
23 قسط : ٣١ ، آخری قسط 28 1
24 تربیت ِ اَولاد 28 23
25 اگر کسی طرح اَولاد کی اِصلاح نہ ہو اَور اُس نے عاجز اَور تنگ کر رکھا ہو : 28 23
26 بچے اَگر ناجائز کام کے لیے ضد کریں : 29 23
27 ایک عبرتناک واقعہ : 29 23
28 اَولاد کی زیادہ محبت عذاب ہے : 30 23
29 مردوں کی ذمہ داری : 30 23
30 بچوں کی شوخ مزاجی اَور ایک حکایت : 31 23
31 روزہ کی رُوحانی، جسمانی اَور اِجتماعی خصوصیات 32 1
32 دُوسری جگہ اِرشاد ہوا : 34 1
33 قسط : ٢ حضرت اِمام حسین بن علی رضی اللہ عنہما 37 1
34 واقعہ شہادت پر ایک نظر : 37 33
35 قسط : ٣ ، آخر ي ا ستاذ العلماء والقراء حضرت مولانا قاری شریف اَحمد صاحب نور اللہ مرقدہ 43 1
36 حالات وخدمات 43 35
37 تاریخ وتذکرہ : 43 35
38 فضائل : 43 35
39 حقوق : 44 35
40 عمومی دِینیات : 44 35
41 خدمات کا ایک اہم گوشہ : 45 35
42 اہل علم کی آراء : 46 35
43 دارُ العلوم دیوبند سے والہانہ تعلق : 48 35
44 علالت واِنتقال : 49 35
45 نیکیوں کا موسم 50 1
46 مسلمان کا اِمتیاز : 51 45
47 اِنسانیت کامعیار : 51 45
48 دینی سیزن : 52 45
49 ہر عبادت کے لیے سیزن : 54 45
50 سیزن دَر سیزن میں سیزن : 54 45
51 قسط : ٣،آخریاِانسداد توہین ِرسالت قانون سے متعلق سوالوں کا تفصیلی جائزہ 55 1
52 : پاکستان میں توہین ِرسالت قانون کے سلسلہ میں 60 51
53 اُٹھنے والے سوالات کا تفصیلی جائزہ 60 51
54 دینی مسائل ( مسجد کے آداب و اَحکام ) 61 1
55 مسجد میں دُنیا کے مباح کام : 61 54
56 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter