Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2010

¾اكستان Ù

16 - 64
(ب)  تمام تاجروں کو بھی اِنکم ٹیکس کی چھوٹ دے دی جاتی کیونکہ یہ غیر اِسلامی ہے اَور کسٹم باقی    اَور جاری رہتا یہ اِسلامی ہے اَور اُس کے قانون فقہ میں موجود ہیں اَور کسٹم ہی سے بیت المال کو زیادہ آمدنی ہے  اِنکم ٹیکس سے آمدنی بھی بہت تھوڑی ہے ،درآمد و برآمد دونوں پر ڈیوٹی کے احکام موجود ہیں۔
(ج)  اَور زمینوں کے بارے میں جمعیت علماء نے اپنے منشور میں مفصل اِصلاحات ذکر کی ہیں اس قسم کی اِصلاحات اَور جماعتوں نے بھی اپنے اپنے منشور میں کر رکھی ہیں یہ اِصلاحات سب جماعتوں کی قریب ہی قریب ہیں زمینوں اَور مزارع سب ہی کو اِن اِصلاحات سے فائدہ ہوتا۔
 (د)   سرکاری بالکل غیر آباد زمینیں آباد کاروں کی ملکیت بنا دی جاتیں۔
(ہ)  خراجی زمینوں سے خراج وغیرہ بیت المال کی آمدنی کی مدّات میں ہوتا جو حکومت کے کاموں میںصَرف ہوتا جس طرح عشر غرباء پر صَرف کے لیے ہوتا ہے۔ 
(و)  ناداروں اَز کار رفتہ ضعیفوں اَور بوڑھوں کا وظیفہ بیت المال سے جاری ہوتا چاہے وہ مسلمان  ہوں یا غیر مسلم۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک یہودی بوڑھے کو مانگتا دیکھا دریافت کیا کہ ایسا کیوں کرتے ہو؟ اُس نے ضعیفی اَور ناداری کا عذر کیا۔ آپ نے حکم فرمایا کہ اِس جیسے اَور سب لوگوں کو بھی تلاش کرو اَور اُن سب کا وظیفہ بیت المال سے جاری کر دیا۔ فرمایا کہ قرآن پاک میں ہے  :  اِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَائِ وَ الْمَسَاکِیْنِ ،  فقراء تو مسلمان محتاج لوگ ہیں، اور یہ اہل کتاب میں ہے یہ مساکین میں داخل ہے۔ 
غرض اِسلامی نظامِ عدل اَور اِقتصادی نظام وہی ہے جس کی آج ہر اِنقلابی شخص تمنا کر رہا ہے کہ وہ برپا  ہو یہ اَلگ بات ہے کہ دینی معلومات عام نہ ہونے کی وجہ سے اُسے خبر نہ ہو کہ ہمیں اِسلامی نظام میں یہ خود بخود  لازماً اَور دائمی طور پر ملے گا۔ اَنگریزی دورِ اِقتدار نے جو دین سے نا واقفیت پیدا کی تھی وہ حجاب بنی چلی آ رہی ہے۔ 
خیر موجودہ حکومت تو اِسلامی نظام لانے میں بری طرح ناکام رہی ہے اِس لیے میں ایم آر ڈی میں شامل جماعتوں سے اپنی تحریرات میں اپیل کرتا رہا ہوں کہ وہ اپنے اپنے دستور میں اِتنی عبارت کا صدقِ دل اَور عزمِ صمیم سے اِضافہ کر لیں کہ
'' ہم جب برسر اِقتدار آئیں گے تو ہمارے دَور میںعدلیہ آزاد اَور بالا دست ہو گی قانون حنفی ہو گا پرسنل لاء فقہ جعفری ہو گا۔'' 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 در س حدیث 6 1
4 حضرت اُویس قرنی مستجاب الدعوات : 7 3
5 مغفرت کی دُعا بڑی اہم ہے : 7 3
6 اللہ کی رحمت اَور اپنے گناہوں پر نظر رکھتے ہوئے اِستغفار کرتے رہنا چاہیے : 7 3
7 یمن والوں کی خصوصیت،دِلوں کی نرمی : 8 3
8 اِن کا ایمان اَور حکمت : 8 3
9 اِنسانوں پر جانوروں کے اَثرات : 8 3
10 علمی مضامین 9 1
11 فتوٰی 9 10
12 (5) آپ نے سوال کیا ہے کہ اِسلام میں قید کے کیا احکام ہیں؟ 11 10
13 اَنفَاسِ قدسیہ 18 1
14 توجہات ِمشائخ : 18 13
15 وفیات 21 1
16 تربیت ِ اَولاد 22 1
17 بچوں کی تربیت کا طریقہ 22 16
18 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 24 1
19 حضرت میمونہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہا 24 18
20 حرم ِنبوت میں آنا 24 18
21 مصاحبت ِرسول اللہ ۖ : 25 18
22 حضرت عائشہ کا تعریف کرنا 25 18
23 ایک واقعہ : 25 18
24 .کثرتِ نماز : 26 18
25 وفات : 26 18
26 آخری کلام : 27 18
27 دینی مدارس اَو ر حکومت کے مابین معاہدہ 29 1
28 محرم الحرام کے فضائل و اَحکام 33 1
29 ماہِ محرم الحرام کے روزوں کی فضیلت : 33 28
30 دس محرم کا دن : 36 28
31 دس محرم کے روزہ کی فضیلت : 37 28
32 تنہا دس محرم کا روزہ : 41 28
33 دس محرم کو اہلِ وعیال پر وسعت کرنا : 43 28
34 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 45 1
35 عدل واِنصاف : 45 34
36 اِسلامی نظام میں اِنصاف مفت ملتا ہے : 46 34
37 گلد ستہ اَحادیث 48 1
38 .چالیس حدیثیں یاد کرنے کی فضیلت : 48 37
39 کنواں کھودنے والے کے لیے چالیس ہاتھ کا حریم ہے 49 37
40 چالیس دِن اِخلاص اَپنانے کی برکت : 49 37
41 مالک جہنمیوں کو چالیس سال بعد جواب دیں گے : 49 37
42 قسط : ٣ ، آخری 51 1
43 سفر نامہ ........ چھ دِن مراکش میں 51 42
44 ٹریفک کا نظام : 51 42
45 پاکستانیوں کے لیے محبت کے جذبات : 52 42
46 ''فیض ''روانگی : 52 42
47 مسجد حسن ثانی : 53 42
48 رباط : 55 42
49 شاہی محل : 55 42
50 فیض : 56 42
51 بقیہ : اِسلام کی اِنسانیت نوازی 60 34
52 دینی مسائل 61 1
53 ( نذر اَور منت کا بیان ) 61 52
54 نذر کی تعریف : 61 52
55 نذر کی قسمیں : 61 52
56 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter