ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2010 |
اكستان |
|
َنْتَ مَعَ مَنْ اَحْبَبْتَہ تم اُسی کے ساتھ ہو جس کے ساتھ محبت رکھتے ہو۔ موجودہ زمانہ فتنہ اَور اِنتشار کا زمانہ ہے بزرگوں اَور اَساتذہ کا اَدب دِل سے نکل چکا ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ایسے بے اَدب لوگوں کی بے توقیری ہوتی جا رہی ہے اَور اِس طبقہ کے لوگ دُنیا میں بھی ذلیل ہو رہے ہیں اَور آخرت میں بھی اُن کو ذِلّت نصیب ہو گی۔ ذرّہ کی تنک تابی خورشید سے ہم دوشی کم ظرفی ہے کم ظرفی احسان فراموشی اللہ تعالیٰ بزرگوں کی بے اَدبی سے محفوظ رکھے اَور اُن کی خدمت اَور محبت نصیب فرمائے، آمین۔(جاری ہے) وفیات ٭ ٨نومبر کوحضرت مولانا نافع گل صاحب کاکاخیل رحمة اللہ علیہ کی صاحبزادی صاحبہ طویل علالت کے بعد سخاکوٹ مالاکنڈ ایجنسی میںوفات پاگئیں۔ ٭ ٩نومبر کوجامعہ مدنیہ جدید کے خیر خواہ جناب پروفیسر سلیم احمد صاحب( گوالمنڈی لاہور) کی اہلیہ صاحبہ وفات پاگئیں۔ ٭ ١٦نومبر کو بڑے حضرت رحمة اللہ علیہ کے مرید مرحوم حاجی عبدالوہاب صاحب کی اہلیہ صاحبہ سو سال کی عمر پا کر وفات پاگئیں۔٭ ٢٤نومبر کو جڑانوالہ کے جناب شیخ شمس الدین صاحب مرحوم کی اہلیہ صاحبہ وفات پاگئیں۔٭ ٢٧نومبر کو جامعہ مدنیہ جدید کے مدرس جناب مولانا عبدالباسط صاحب کی خوشدامن صاحبہ وفات پا گئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومات کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے ۔جامعہ مدنیہ جدید اَور خانقاہِ حامدیہ میں مرحومات کے لیے اَیصالِ ثواب کرایا گیا، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے، آمین۔