Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2010

اكستان

36 - 64
دس محرم کا دن  : 
گزشتہ تفصیل سے محرم الحرام کے مہینے کی فضیلت وعظمت اَور اِس مہینے میں عبادت اَور روزے کی اہمیت اچھی طرح واضح ہو چکی ہے پھر اِس مہینے میں جو فضیلت عاشوراء یعنی دس محرم کے دن کو حاصل ہے وہ  اِس مہینے کے دُوسرے عام دِنوں سے بھی زیادہ ہے اَور دس محرم کے روزے کی جو فضیلت ہے وہ اِس مہینے کے عام دِنوں کے روزوں سے بھی زیادہ ہے،ایک تو خود دس محرم کے دِن کی وجہ سے دُوسرے محرم کے مہینے کا دِن ہونے کی وجہ سے۔ جمہور صحابہ ، تابعین اَورائمہ مجتہدین کے نزدیک عاشوراء سے دس محرم کا دِن مراد ہے اَور لُغت کے اعتبارسے بھی عاشوراء کا لفظ دس محرم پر ہی صادق آتا ہے۔ اِس دن حضرت موسی علیہ السلام کو اللہ تعالی نے فرعون سے نجات عطا فرمائی تھی،یہود ونصاری اَور قریش ِمکہ اِس دن کی فضیلت کے قائل تھے اَور اِس دِن کی تعظیم کیا کرتے تھے اَور حضورِاکرم  ۖ  بھی اِس دن روزہ رکھا کرتے تھے اَور دُوسروں کو بھی اِس دن روزہ رکھنے کی ترغیب دیتے تھے ۔زمانہ ٔجاہلیت میں کعبہ کو غلاف بھی اِس دِن پہنایا جاتا تھا اَوررمضان کے روزے فرض ہونے سے پہلے اِس دن کا روزہ فرض تھا جوکہ بعد میں منسوخ ہوگیا مگر اَب بھی اِس دن کے روزے کی فضیلت یہ بیان کی گئی ہے کہ اِس سے ایک سال کے (صغیرہ)گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
بعض حدیث کی شروحات اَور سیر کی کتابوں میں لکھا ہے کہ دس محرم کے دن حضرت آدم علیہ السلام  کی توبہ قبول ہوئی تھی اَور حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کنارے پر آئی تھی، اِسی دن حضرت عیسی علیہ السلام کی وِلادت ہوئی اوراِسی دن آسمان پر اُٹھائے گئے، اِسی دن حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے خلاصی  ملی اور اِسی دن اُن کی اُمت کا قصور معاف ہوا،اَور اِسی دن حضرت یوسف علیہ السلام کنوئیں سے نکالے گئے، اِسی دن حضرت اَیوب علیہ السلام کو مرض سے صحت عطا ہوئی اوراِسی دن حضرت اِدریس علیہ السلام آسمان پر اُٹھائے گئے، اِسی دن حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ولادت ہوئی، اِسی حضرت سلیمان علیہ السلام کو ملک عطا ہوا۔ اِس کے علاوہ اَور بھی واقعات اِس دِن کے متعلق لکھے ہیں اِس قسم کے واقعات اَورروایات میں اگرچہ محدثین کو کلام ہے مگر اِن سے بھی مجموعی طورپر کسی نہ کسی درجہ میں اِس دِن کی فضیلت و عظمت ظاہر ہوتی ہے۔ (ماخوذ اَز خصائل نبوی بتغیر ص٢٦٠، کذا فی عمدة القاری ج ١ ١ص ١١٧، اَوجز المسالک ج٣ ص٤٨)۔ 
اِس کے علاوہ بعض دُوسری چیزیں اَوراُن کے متعلق مختلف فضائل بھی محرم اَورخاص کردس محر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 در س حدیث 6 1
4 حضرت اُویس قرنی مستجاب الدعوات : 7 3
5 مغفرت کی دُعا بڑی اہم ہے : 7 3
6 اللہ کی رحمت اَور اپنے گناہوں پر نظر رکھتے ہوئے اِستغفار کرتے رہنا چاہیے : 7 3
7 یمن والوں کی خصوصیت،دِلوں کی نرمی : 8 3
8 اِن کا ایمان اَور حکمت : 8 3
9 اِنسانوں پر جانوروں کے اَثرات : 8 3
10 علمی مضامین 9 1
11 فتوٰی 9 10
12 (5) آپ نے سوال کیا ہے کہ اِسلام میں قید کے کیا احکام ہیں؟ 11 10
13 اَنفَاسِ قدسیہ 18 1
14 توجہات ِمشائخ : 18 13
15 وفیات 21 1
16 تربیت ِ اَولاد 22 1
17 بچوں کی تربیت کا طریقہ 22 16
18 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 24 1
19 حضرت میمونہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہا 24 18
20 حرم ِنبوت میں آنا 24 18
21 مصاحبت ِرسول اللہ ۖ : 25 18
22 حضرت عائشہ کا تعریف کرنا 25 18
23 ایک واقعہ : 25 18
24 .کثرتِ نماز : 26 18
25 وفات : 26 18
26 آخری کلام : 27 18
27 دینی مدارس اَو ر حکومت کے مابین معاہدہ 29 1
28 محرم الحرام کے فضائل و اَحکام 33 1
29 ماہِ محرم الحرام کے روزوں کی فضیلت : 33 28
30 دس محرم کا دن : 36 28
31 دس محرم کے روزہ کی فضیلت : 37 28
32 تنہا دس محرم کا روزہ : 41 28
33 دس محرم کو اہلِ وعیال پر وسعت کرنا : 43 28
34 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 45 1
35 عدل واِنصاف : 45 34
36 اِسلامی نظام میں اِنصاف مفت ملتا ہے : 46 34
37 گلد ستہ اَحادیث 48 1
38 .چالیس حدیثیں یاد کرنے کی فضیلت : 48 37
39 کنواں کھودنے والے کے لیے چالیس ہاتھ کا حریم ہے 49 37
40 چالیس دِن اِخلاص اَپنانے کی برکت : 49 37
41 مالک جہنمیوں کو چالیس سال بعد جواب دیں گے : 49 37
42 قسط : ٣ ، آخری 51 1
43 سفر نامہ ........ چھ دِن مراکش میں 51 42
44 ٹریفک کا نظام : 51 42
45 پاکستانیوں کے لیے محبت کے جذبات : 52 42
46 ''فیض ''روانگی : 52 42
47 مسجد حسن ثانی : 53 42
48 رباط : 55 42
49 شاہی محل : 55 42
50 فیض : 56 42
51 بقیہ : اِسلام کی اِنسانیت نوازی 60 34
52 دینی مسائل 61 1
53 ( نذر اَور منت کا بیان ) 61 52
54 نذر کی تعریف : 61 52
55 نذر کی قسمیں : 61 52
56 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter