Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2010

اكستان

3 - 64
حرف آغاز
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امابعد! 
بہت عرصہ ہوا یہ بات سنتے چلے آ رہے ہیں کہ ہر گلی ہر محلہ میں سود خوری اَور سٹہ بازی عروج پر ہے اَور اَب کچھ عرصہ سے اَخبارات میں بھی ایسی خبریں نظر سے گزرتی رہتی ہیں ،اللہ ہر مسلمان کو اِن سود خوروں کے شکنجے سے بچائے۔ 
٢٠نومبر کی بات ہے ایک مجلس میں سود خور سے واسطہ پڑا اُس نے اپنے محلہ دار کو دو لاکھ چونتیس ہزار کا قرض ماہانہ سود پر دیا اَور ہر ماہ کی اِبتداء پر اُنتالیس ہزار روپے سُود کے ہتھیا لیتا ،اَب تک تین قسطوں میں ایک لاکھ سترہ ہزار روپے لے چکا تھا،قرض داروں کی حالت دِن بدن بد سے بدتر ہوتی جارہی تھی اَور یہ   دَرندہ صفت ساہوکار اپنے کو قرض داروں کا محسن تصور کرتے ہوئے اچھے اَور نجات دہندہ پڑوسی کا تأثر دیتا رہا۔ ہمارے ساتھ ہونے والی نشست میں اُس سود خور کی رقم اَدا کی جانی تھی مگر اِس سے پہلے اَمر بالمعروف اَور   نہی عن المنکر کا خیال کرتے ہوئے بندہ نے اُس کو بہت سمجھایا کہ تم اپنے قرض سے اِتنی رقم لے چکے ہو اَب  صرف بقیہ رقم میں تمہارا حق بنتا ہے کُل کا نہیں ،ترغیب بھی دی ترہیب سے بھی کام لیا مگر کسی نصیحت کا اُس پر  کوئی اَثر نہ ہوا وہ بڑی بے شرمی سے بات سے بات نکالتے ہوئے اپنے مطالبہ پر قائم رہا۔
فی الوقت صرف لاہور شہر میں لاکھوں سُودخور ایسے ہی ہیں جو گلی محلوں میں جانتے بوجھتے اِس گناہ کے کام کو اَنجام دے رہے ہیں ،سرکار کے اَنگریزی قانون میں بھی اِن پر کوئی روک ٹوک نہیں ہے غریب و لاچار اِن کے رحم و کرم پر ہیںسَو جو کام یہود و نصارٰی کیا کرتے ہیں وہ کام حضرت محمد رسول اللہ  ۖ  کے اُمتی کہلانے والے اَنجام دے رہے ہیں حالانکہ قرآنِ پاک اَور حدیث شریف میں سودی عمل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 در س حدیث 6 1
4 حضرت اُویس قرنی مستجاب الدعوات : 7 3
5 مغفرت کی دُعا بڑی اہم ہے : 7 3
6 اللہ کی رحمت اَور اپنے گناہوں پر نظر رکھتے ہوئے اِستغفار کرتے رہنا چاہیے : 7 3
7 یمن والوں کی خصوصیت،دِلوں کی نرمی : 8 3
8 اِن کا ایمان اَور حکمت : 8 3
9 اِنسانوں پر جانوروں کے اَثرات : 8 3
10 علمی مضامین 9 1
11 فتوٰی 9 10
12 (5) آپ نے سوال کیا ہے کہ اِسلام میں قید کے کیا احکام ہیں؟ 11 10
13 اَنفَاسِ قدسیہ 18 1
14 توجہات ِمشائخ : 18 13
15 وفیات 21 1
16 تربیت ِ اَولاد 22 1
17 بچوں کی تربیت کا طریقہ 22 16
18 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 24 1
19 حضرت میمونہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہا 24 18
20 حرم ِنبوت میں آنا 24 18
21 مصاحبت ِرسول اللہ ۖ : 25 18
22 حضرت عائشہ کا تعریف کرنا 25 18
23 ایک واقعہ : 25 18
24 .کثرتِ نماز : 26 18
25 وفات : 26 18
26 آخری کلام : 27 18
27 دینی مدارس اَو ر حکومت کے مابین معاہدہ 29 1
28 محرم الحرام کے فضائل و اَحکام 33 1
29 ماہِ محرم الحرام کے روزوں کی فضیلت : 33 28
30 دس محرم کا دن : 36 28
31 دس محرم کے روزہ کی فضیلت : 37 28
32 تنہا دس محرم کا روزہ : 41 28
33 دس محرم کو اہلِ وعیال پر وسعت کرنا : 43 28
34 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 45 1
35 عدل واِنصاف : 45 34
36 اِسلامی نظام میں اِنصاف مفت ملتا ہے : 46 34
37 گلد ستہ اَحادیث 48 1
38 .چالیس حدیثیں یاد کرنے کی فضیلت : 48 37
39 کنواں کھودنے والے کے لیے چالیس ہاتھ کا حریم ہے 49 37
40 چالیس دِن اِخلاص اَپنانے کی برکت : 49 37
41 مالک جہنمیوں کو چالیس سال بعد جواب دیں گے : 49 37
42 قسط : ٣ ، آخری 51 1
43 سفر نامہ ........ چھ دِن مراکش میں 51 42
44 ٹریفک کا نظام : 51 42
45 پاکستانیوں کے لیے محبت کے جذبات : 52 42
46 ''فیض ''روانگی : 52 42
47 مسجد حسن ثانی : 53 42
48 رباط : 55 42
49 شاہی محل : 55 42
50 فیض : 56 42
51 بقیہ : اِسلام کی اِنسانیت نوازی 60 34
52 دینی مسائل 61 1
53 ( نذر اَور منت کا بیان ) 61 52
54 نذر کی تعریف : 61 52
55 نذر کی قسمیں : 61 52
56 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter