ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2010 |
اكستان |
|
جائے گا کہ جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو جائے۔حضرت ابن ِعمر کی روایت میں ہے کہ وہ شخص علماء کی جماعت میں لکھا جائے گا اَور شہیدوں کی جماعت میں اُس کا حشر ہوگا۔'' کنواں کھودنے والے کے لیے چالیس ہاتھ کا حریم ہے : عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مُغَفَّلٍ اَنَّ النَّبِیَّ ۖ قَالَ مَنْ حَفَرَ بِئْرًا اَرْبَعُوْنَ زِرَاعًا عَطَنًا لِمَاشِیَتِہ ۔ (سنن ابنِ ماجہ باب حریم البیر ص ١٨١) ''حضرت عبد اللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ۖ نے فرمایا : جو شخص کنواں کھودے تو اُس کے اِرد گرد چالیس ہاتھ تک اُسے جگہ ملے گی اپنے جانوروں کو پانی پلانے اَور بٹھانے کے لیے۔'' چالیس دِن اِخلاص اَپنانے کی برکت : عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ۖ قَالَ : مَنْ اَخْلَصَ لِلّٰہِ اَرْبَعِیْنَ یَوْمًا ظَہَرَتْ یَنَابِیْعُ الْحِکْمَةِ مِنْ قَلْبِہ عَلٰی لِسَانِہ۔ (الترغیب والترہیب للمُنذری ج ١ ص ٢٤) ''حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسولِ اَکرم ۖ نے فرمایا : جو شخص چالیس دِن اللہ کے لیے اِخلاص اِختیار کرتا ہے تو حکمت و دانائی کے چشمے اُس کے دِل سے پھوٹ کر اُس کی زبان پر جاری ہوجاتے ہیں۔ '' مالک جہنمیوں کو چالیس سال بعد جواب دیں گے : عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ اِنَّ اَھْلَ النَّارِ یَدْعُوْنَ مَالِکًا فَلَا یُجِیْبُھُمْ اَرْبَعِیْنَ عَامًا ثُمَّ یَرُدُّ عَلَیْھِمْ اِنَّکُمْ مَّاکِثُوْنَ۔ (معالم التنزیل ج٤ ص ١٤٦) ''حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ دوزخی مالک (داروغۂ جہنم)