ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2010 |
اكستان |
|
آخری کلام : یہاں تک ہم نے آنحضرت ۖ کی گیارہ بیویوں کے حالات لکھے ہیں۔اِس پر سب کا اِتفاق ہے کہ جو عورتیں آنحضرت ۖکے نکاح میں قابلِ ذکر مدت تک رہیں(جن میں سب سے کم مدت حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا کی ہے) اِن میں سب سے پہلا نکاح حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے اَور سب سے آخری نکاح حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے ہوا اَلبتہ ہماری ذکر کردہ نکاحوں کی ترتیب میں اِختلاف ہے یعنی محدثین و مؤرخین نے اِس تریب کے علاوہ دُوسری ترتیب بھی بتائی ہے جس کی تفصیل اَلبدایہ والنہایہ میں مذکور ہے۔ اِن گیارہ بیویوں میں سے دو بیویوں (یعنی حضرت خدیجہ اَور حضرت زینب بنت خزیمہ) نے آپ کی موجودگی میں وفات پائی اَور باقی بیویوں نے آپ کے بعد دارِ فانی کو چھوڑا۔ آنحضرت ۖنے ملاء ِاعلیٰ کا سفر اِختیار فرماتے وقت جن نو بیویوں کو چھوڑا تھا اُن کے اَسماء ِگرامی یہ ہیں : (١) حضرت عائشہ (٢) حضرت سودہ (٣) حضرت حفصہ (٤) حضرت اُم سلمہ (٥) حضرت زینب (٦) حضرت جویریہ (٧) حضرت اُم حبیبہ (٨) حضرت صفیہ (٩) حضرت میمونہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہن) اِن پاک بیویوں کے نام اِن تین شعروں میں جمع کر دیے ہیں : تُوُفِّیَ رَسُوْلُ اللّٰہِ عَنْ تِسْعِ نِسْوَةٍ اِلَیْھِنَّ تَعْزِی الْمَکْرُمَاتُ وَ تُنْسَب فَعَائِشَةُ مََیْمُوْنةُ صَفِیَّةُ وَحَفْصَةُ تَبْلُوْھُنَّ ھِنْد وَ زَیْنَب جُوَیْرِیَّة مَعَ رَمَْلَةَ ثُمَّ سَوْدَةُ ثَلَاث وَّ سِتّ ذِکْرُھُنَّ مُھَذَّب یہ مسلمہ حقائق ہیں کہ آنحضرت ۖنے سب سے پہلا نکاح حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کیا اَور جب تک وہ زندہ رہیں کوئی نکاح آپ ۖ نے نہیں کیا۔ اَور حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے علاوہ کسی بیوی سے آپ کی اَولاد نہیں ہوئی۔ اَور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے علاوہ کوئی بیوی کنواری آپ کے