Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2010

اكستان

51 - 64
قسط  :  ٣  ،  آخری
سفر نامہ  ........  چھ دِن مراکش میں
(  جناب مولانا ضیاء المُحسن صاحب طیّب،برمنگھم، فاضل جامعہ مدنیہ لاہور  )
ٹریفک کا نظام  :
مراکش میں حکومت نے سڑکوں اَور صفائی پر خصوصی توجہ دی ہے وہاں کی سڑکیں بہت اچھی اَور    بین الاقوامی معیار کی ہیں۔ پورے ملک میں ہم نے کہیں بھی سڑکوں پر گڑھے پڑے نہیں دیکھے۔ صفائی ستھرائی کا نظام بھی بہت بہتر ہے کسی جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے نظر نہیں آئے اَور کسی کو دِن میں صفائی کرتے بھی نہیں دیکھا جس کا مطلب یہ بھی ہے کہ لوگ صفائی کا خیال رکھتے ہیں اَور جگہ جگہ گندگی نہیں پھیلاتے، دن بھر  جو تھوڑا بہت کچرا اَکٹھا ہو جاتا ہے اُس کو راتوں رات اُٹھا لیا جاتا ہے۔ شہروں میں پولیس بڑی تعداد میں   سفید ہیٹ اَور نیلی وَردِیوں میں ملبوس چوکوں، چراہوں اَور ٹریفک سگنل پر ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے موجود   تھی ،شاید اَبھی وہ وقت نہیں آیا جب یورپ کی طرح لوگ بغیر پولیس سارجنٹ کے خود ہی ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔ 
ٹریفک سگنل کے باوجود وہاں پولیس کا ڈیوٹی دینا اَور ٹریفک کو کنٹرول کرنا اِس بات کی نشاند دہی  کرتا ہے کہ لوگوں کے اَندر اَبھی تک وہ شعور پروان نہیں چڑھا کہ وہ کسی فورس کے بغیر خود سگنل اَور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں بہر حال ٹریفک کا نظام بہت بُرا بھی نہیں اَور آئیڈیل بھی نہیں ۔ایک بات اَور ہے کہ ڈرائیوروں کے اَندر وہ چڑچڑا پن بات بات پر لڑنا جھگڑنا اَور گالی گلوچ جو برطانوی ڈرائیوروں کی ایک اِمتیازی شان ہے وہ قطعاً نہ تھی۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں اَور عام گاڑیوں میں بھی ہم نے گانے کی آواز نہیں سنی اِس پر حکومت کی طرف سے پابندی ہے یا کوئی اَورو جہ ہمیں معلوم نہیں بلکہ عام بازاروں اَور دُکانوں پر بھی ہم نے کہیں گانے کی آواز نہیں سنی یہ ایک منفرد چیز تھی۔
 مراکش میں لوگ بڑی تعداد میں موٹر سائیکل کا اِستعمال کرتے ہیں اِس کی شاید ایک وجہ یہ بھی ہے کہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 در س حدیث 6 1
4 حضرت اُویس قرنی مستجاب الدعوات : 7 3
5 مغفرت کی دُعا بڑی اہم ہے : 7 3
6 اللہ کی رحمت اَور اپنے گناہوں پر نظر رکھتے ہوئے اِستغفار کرتے رہنا چاہیے : 7 3
7 یمن والوں کی خصوصیت،دِلوں کی نرمی : 8 3
8 اِن کا ایمان اَور حکمت : 8 3
9 اِنسانوں پر جانوروں کے اَثرات : 8 3
10 علمی مضامین 9 1
11 فتوٰی 9 10
12 (5) آپ نے سوال کیا ہے کہ اِسلام میں قید کے کیا احکام ہیں؟ 11 10
13 اَنفَاسِ قدسیہ 18 1
14 توجہات ِمشائخ : 18 13
15 وفیات 21 1
16 تربیت ِ اَولاد 22 1
17 بچوں کی تربیت کا طریقہ 22 16
18 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 24 1
19 حضرت میمونہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہا 24 18
20 حرم ِنبوت میں آنا 24 18
21 مصاحبت ِرسول اللہ ۖ : 25 18
22 حضرت عائشہ کا تعریف کرنا 25 18
23 ایک واقعہ : 25 18
24 .کثرتِ نماز : 26 18
25 وفات : 26 18
26 آخری کلام : 27 18
27 دینی مدارس اَو ر حکومت کے مابین معاہدہ 29 1
28 محرم الحرام کے فضائل و اَحکام 33 1
29 ماہِ محرم الحرام کے روزوں کی فضیلت : 33 28
30 دس محرم کا دن : 36 28
31 دس محرم کے روزہ کی فضیلت : 37 28
32 تنہا دس محرم کا روزہ : 41 28
33 دس محرم کو اہلِ وعیال پر وسعت کرنا : 43 28
34 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 45 1
35 عدل واِنصاف : 45 34
36 اِسلامی نظام میں اِنصاف مفت ملتا ہے : 46 34
37 گلد ستہ اَحادیث 48 1
38 .چالیس حدیثیں یاد کرنے کی فضیلت : 48 37
39 کنواں کھودنے والے کے لیے چالیس ہاتھ کا حریم ہے 49 37
40 چالیس دِن اِخلاص اَپنانے کی برکت : 49 37
41 مالک جہنمیوں کو چالیس سال بعد جواب دیں گے : 49 37
42 قسط : ٣ ، آخری 51 1
43 سفر نامہ ........ چھ دِن مراکش میں 51 42
44 ٹریفک کا نظام : 51 42
45 پاکستانیوں کے لیے محبت کے جذبات : 52 42
46 ''فیض ''روانگی : 52 42
47 مسجد حسن ثانی : 53 42
48 رباط : 55 42
49 شاہی محل : 55 42
50 فیض : 56 42
51 بقیہ : اِسلام کی اِنسانیت نوازی 60 34
52 دینی مسائل 61 1
53 ( نذر اَور منت کا بیان ) 61 52
54 نذر کی تعریف : 61 52
55 نذر کی قسمیں : 61 52
56 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter