ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2010 |
اكستان |
|
صفینمیں یہ شہید ہوئے تھے حضرتِ معاویہ رضی اللہ عنہ سے جہاں جہاد ہورہا تھا لڑائی ہورہی تھی اُس میں شہید ہونے والوں میں یہ بھی ہیں کوفے میں بھی رہے ہیں آکر کے، اصل باشندے یہ یمن کے تھے۔ یمن والوں کی خصوصیت،دِلوں کی نرمی : ایک مرتبہ اِرشاد فرمایا رسول اللہ ۖ نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ یمن والے تمہارے پاس آئے ہیں یمن کا کوئی قافلہ آیا ہوگا وفد آیا ہوگا تو اُن کی خصوصیت یہ ہے کہ اَرَقُّ اَفْئِدَةً اَلْیَنُ قُلُوْبًا اِن کے دِل نہایت رقیق ہیں نرم ہیںاَور تعریف فرمائی۔ اِن کا ایمان اَور حکمت : فرمایا اَ لْاِیْمَانُ یَمَانٍ ایمان یمنی ایمان ہے یعنی اُن لوگوں کی ایمانی کیفیت بہت اچھی ہے۔ وَالْحِکْمَةُ یَمَانِیَّة حکمت بھی یمانی ہے یعنی یمنی لوگوں میں حکمت بھی بہت ہے ۔ حکمت کسے کہتے ہیں شریعت میں؟ شریعت کی نظر میں حکمت ہوتی ہے اَ لْاِصَابَةُ فِیْ غَیْرِ النُّبُوَّةِ کہ نبی نہ ہو اَور صحیح بات تک پہنچ جائیں ۔ اِنسانوں پر جانوروں کے اَثرات : رسولِ کریم علیہ الصلٰوة والتسلیم نے فرمایا کہ خُیَلاء فخر اَور تکبر اَکڑ یہ اَصحابِ اِبل میں پایا جاتا ہے جولوگ اُونٹ پالتے ہیں یا اُونٹوں کا کاروبار کرتے ہیں اُن لوگوں میں بڑائی ملے گی اَور سکینہ اَور وقار یہ اُن لوگوں میں ملے گا جو بکریوں کا کاروبار کرتے ہیں ١ اِس کا مطلب یہ ہوا کہ جانور کابھی اَثر پڑتا ہے جانور کی جو اَدائیں ہیں عادات ہیں اِنسان جن کے ساتھ رہتا ہے تو اُن کی عادات اِنسان پر اَثر اَنداز ہوتی ہیں تو یہ اُونٹ کے اَندر جو صفات ہیں وہ بڑائی والی ہیں اَور بکری میں تواضع والی ہیں اُونٹ کھڑے کھڑے پیشاب کرتا ہے اَور بکری چھوٹا جانور ہے حالانکہ وہ لمبا جانور ہے اُسے بیٹھ کر کرنا چاہیے اَور بکری چھوٹا جانور ہونے کے باوجود پیشاب کھڑے کھڑے نہیں کرتی بلکہ جُھکتی ہے تو بکری کے اَندر جو خصوصیات ہیں وہ اُس کے ساتھ رہنے سے اِنسان میں آتی ہیں گویا صحبت کا اَثر بہت زبردست ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو آخرت میں رسول اللہ ۖ کا ساتھ عطاء فرمائے، آمین۔ (اِختتامی دُعائ) ١ مشکوة شریف ص ٥٨٢