Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2010

اكستان

6 - 64
در س حدیث
 مرشد مولانا سید حامد میاں صاحب  کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا  سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس  کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔  اللہ تعالیٰ حضرت اقدس  کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین)
حضرت اُویس قرنی رحمہ اللہ کی دُعا قبول ہوتی تھی۔والدہ کی خدمت کو عذر قرار دیا گیا ہے
اہل ِیمن کا ایمان ، دِلوں کی نرمی اَور حکمت۔اِنسانوں پر جانوروں کے اَثرات پڑتے ہیں
(  تخریج و تزئین  :  مولانا سیّد محمود میاں صاحب  )
(کیسٹ نمبر 63  سا ئیڈB   28 - 11 - 1986  )
الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد !
یہاں تک تو بیان تھا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا اِس کے بعد مختلف حضرات کا بیا ن آئے گا جو تابعین میں ہیں مثلًا یا اُمت کی فضیلت یا علاقوں کی فضیلت وہ ذکر کی جارہی ہے سب سے پہلے حضرتِ اُویس قرنی رحمہ اللہ کا ذکر ہے حضرتِ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ  ۖ  نے اِرشاد فرمایا کہ ایک شخص تمہارے پاس یمن سے آئے گا اُسے اُوَیس کہا جاتا ہے اَور  لَایَدَعُ بِالْیَمَنِ غَیْرَ اُمٍّ لَّہ  یمن میں وہ صرف والدہ کو چھوڑکر آئے گا گھر میں، یعنی ہے ہی اُس کے رشتہ داروں میں صرف والدہ ،علامت بتائی  قَدْ کَانَ بِہ بَیَاض  اُن کو سفیدی تھی سفیدی کا مطلب ہے برص پھلبہری یہ بیماری تھی  فَدَعَا اللّٰہَ  اُنہوں نے دُعاء کی اللہ تعالیٰ سے  فَاَذْھَبَہُ  اللہ تعالیٰ نے وہ دُور فرمادی  اِلَّا مَوْضِعَ الدِّیْنَارِ  صرف اِتنی سی جگہ جتنی دینار کی ہوتی ہے یا درہم کی ہوتی ہے اِتنی سی جگہ وہ سفیدی رہ گئی یعنی برص کا عارضہ رہ گیا۔
اَور یہاں یہ بھی اِشارہ ہے اِس میں کہ اُن کے نہ آنے کی وجہ اُن کی والدہ ہیں سوائے والدہ کے اُن کا کوئی نہیں اِس کا مطلب یہ ہے کہ اُن کی والدہ کے لیے بھی سوائے اُن کے اَور کوئی نہیں تو میرے پاس نہ آنے کی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 در س حدیث 6 1
4 حضرت اُویس قرنی مستجاب الدعوات : 7 3
5 مغفرت کی دُعا بڑی اہم ہے : 7 3
6 اللہ کی رحمت اَور اپنے گناہوں پر نظر رکھتے ہوئے اِستغفار کرتے رہنا چاہیے : 7 3
7 یمن والوں کی خصوصیت،دِلوں کی نرمی : 8 3
8 اِن کا ایمان اَور حکمت : 8 3
9 اِنسانوں پر جانوروں کے اَثرات : 8 3
10 علمی مضامین 9 1
11 فتوٰی 9 10
12 (5) آپ نے سوال کیا ہے کہ اِسلام میں قید کے کیا احکام ہیں؟ 11 10
13 اَنفَاسِ قدسیہ 18 1
14 توجہات ِمشائخ : 18 13
15 وفیات 21 1
16 تربیت ِ اَولاد 22 1
17 بچوں کی تربیت کا طریقہ 22 16
18 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 24 1
19 حضرت میمونہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہا 24 18
20 حرم ِنبوت میں آنا 24 18
21 مصاحبت ِرسول اللہ ۖ : 25 18
22 حضرت عائشہ کا تعریف کرنا 25 18
23 ایک واقعہ : 25 18
24 .کثرتِ نماز : 26 18
25 وفات : 26 18
26 آخری کلام : 27 18
27 دینی مدارس اَو ر حکومت کے مابین معاہدہ 29 1
28 محرم الحرام کے فضائل و اَحکام 33 1
29 ماہِ محرم الحرام کے روزوں کی فضیلت : 33 28
30 دس محرم کا دن : 36 28
31 دس محرم کے روزہ کی فضیلت : 37 28
32 تنہا دس محرم کا روزہ : 41 28
33 دس محرم کو اہلِ وعیال پر وسعت کرنا : 43 28
34 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 45 1
35 عدل واِنصاف : 45 34
36 اِسلامی نظام میں اِنصاف مفت ملتا ہے : 46 34
37 گلد ستہ اَحادیث 48 1
38 .چالیس حدیثیں یاد کرنے کی فضیلت : 48 37
39 کنواں کھودنے والے کے لیے چالیس ہاتھ کا حریم ہے 49 37
40 چالیس دِن اِخلاص اَپنانے کی برکت : 49 37
41 مالک جہنمیوں کو چالیس سال بعد جواب دیں گے : 49 37
42 قسط : ٣ ، آخری 51 1
43 سفر نامہ ........ چھ دِن مراکش میں 51 42
44 ٹریفک کا نظام : 51 42
45 پاکستانیوں کے لیے محبت کے جذبات : 52 42
46 ''فیض ''روانگی : 52 42
47 مسجد حسن ثانی : 53 42
48 رباط : 55 42
49 شاہی محل : 55 42
50 فیض : 56 42
51 بقیہ : اِسلام کی اِنسانیت نوازی 60 34
52 دینی مسائل 61 1
53 ( نذر اَور منت کا بیان ) 61 52
54 نذر کی تعریف : 61 52
55 نذر کی قسمیں : 61 52
56 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter