Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2010

اكستان

14 - 64
کلمات واضح ہیں اَور ہمارے آئین میں ہیں جو شخص یہ کلمات کہے اُسے پھر قادیانی نہیں کہا جا سکتا اَور چونکہ جس پر شبہ کیا جاتا ہے تو کچھ قرائن کی بنا ء پر ہی کیاجاتا ہے اِس لیے اُسے صاف ہی اِلفاظ سے اپنی صفائی کرنی چاہیے اَور اُن قرائن کی بھی صفائی بیان کر دینی چاہیے جن کی وجہ سے لوگوں کو شبہ پیدا ہوا ہو ۔
(7)  آپ نے سوال کیا ہے کہ مارشل لاء میں خرابی کیا ہے؟
جواب  :  (الف )  اِس کا جواب یہ ہے کہ آپ نے سوال نمبر ا سے ٥ تک کے جوابات ملاحظہ فرما لیے ہیں خود ہی غور فرما لیں کہ یہ شرعی غلطیاں پائی جا رہی ہیں یا نہیں۔
(ب)  ایک بڑی خرابی جو ملک کا بہت ہی بڑا نقصان ہے یہ ہے کہ فوج کے حکام تک عوام کی رسائی نہیں ہے اَور اُن کے فیصلوں کا اَور سب معاملات کا اَندازہ تحکمانہ ہے جس سے عوام کو یہ محسو س ہوتا ہے جیسے کوئی غیر ملکی طاقت جو بے رحم اَور اَجنبی ہے سر پر سوار ہو گئی ہے جیسے پہلے اَنگریز سوار تھا۔  آپ ہی بتلائیں کہ  اگر عوام کے ذہن میں یہ بات آجائے تو اُن کی ہمدردیاں فوج کے ساتھ کہاں رہ سکتی ہیںاَور فوج بغیر عوام کی طاقت کے کسی بیرونی ملک کے حملہ کے جواب میں بغیر عوام کی بھرپور حمایت کے کیسے کامیاب ہو سکتی ہے گویا مارشل لاء کی در ازی فوج کو ایک طبقہ کا رُوپ دے رہی ہے وہ یہی اعلان بھی کر رہی ہے کہ ہم ایک طبقہ ہیں اِس طرح دُوسرا  طبقہ عوام ہوگئے اَور اُن میں اِختلاف طبقاتی اِختلاف اَور طبقاتی سرد جنگ کا پیش خیمہ ہو گا جبکہ اُنہیں اِس اِختلاف سے بالا اَور سب عوام کا محبوب ہونا چاہیے تھا کیونکہ وہ ہمارے ہی بھائی بند ہیں۔
 (ج)  حکومت یہ تسلیم کر رہی ہے کہ رِشوت کا ریٹ بڑھ گیا ہے ،پانچ سے پچاس ہو گیا ہے اَور ظاہر ہے کہ اِس کی وجہ مارشل لاء ہے یعنی فوج کا سول علاقوں میں آ جانا اِس کا سبب کا بنا ہے۔ فوج کے آدمی فرشتے نہیں ہیں جب وہ ایسی بیماریوں میں مبتلا ہو جائیں گے تو اُن کا ذہن لڑنے کے کام کا نہیں رہے گا حالانکہ قوم کا روپیہ دفاع ہی پر سب سے زیادہ خرچ ہو رہا ہے ۔اللہ رحم فرمائے آپ کی کسی ذریعہ اگر بڑے صاحب تک رسائی ہو تو اُنہیں سمجھائیں عرض معروض کریں ۔ ع   
شاید کہ اُتر جائے ترے دل میں مری بات
 (8)  آپ نے پوچھا ہے کہ ملک کی خرابیوں کا کیا علاج ہے۔ جنرل صاحب اِسلامی نظام لا رہے  ہیںآپ اُن سے کیوں دُور ہیں؟

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 در س حدیث 6 1
4 حضرت اُویس قرنی مستجاب الدعوات : 7 3
5 مغفرت کی دُعا بڑی اہم ہے : 7 3
6 اللہ کی رحمت اَور اپنے گناہوں پر نظر رکھتے ہوئے اِستغفار کرتے رہنا چاہیے : 7 3
7 یمن والوں کی خصوصیت،دِلوں کی نرمی : 8 3
8 اِن کا ایمان اَور حکمت : 8 3
9 اِنسانوں پر جانوروں کے اَثرات : 8 3
10 علمی مضامین 9 1
11 فتوٰی 9 10
12 (5) آپ نے سوال کیا ہے کہ اِسلام میں قید کے کیا احکام ہیں؟ 11 10
13 اَنفَاسِ قدسیہ 18 1
14 توجہات ِمشائخ : 18 13
15 وفیات 21 1
16 تربیت ِ اَولاد 22 1
17 بچوں کی تربیت کا طریقہ 22 16
18 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 24 1
19 حضرت میمونہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہا 24 18
20 حرم ِنبوت میں آنا 24 18
21 مصاحبت ِرسول اللہ ۖ : 25 18
22 حضرت عائشہ کا تعریف کرنا 25 18
23 ایک واقعہ : 25 18
24 .کثرتِ نماز : 26 18
25 وفات : 26 18
26 آخری کلام : 27 18
27 دینی مدارس اَو ر حکومت کے مابین معاہدہ 29 1
28 محرم الحرام کے فضائل و اَحکام 33 1
29 ماہِ محرم الحرام کے روزوں کی فضیلت : 33 28
30 دس محرم کا دن : 36 28
31 دس محرم کے روزہ کی فضیلت : 37 28
32 تنہا دس محرم کا روزہ : 41 28
33 دس محرم کو اہلِ وعیال پر وسعت کرنا : 43 28
34 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 45 1
35 عدل واِنصاف : 45 34
36 اِسلامی نظام میں اِنصاف مفت ملتا ہے : 46 34
37 گلد ستہ اَحادیث 48 1
38 .چالیس حدیثیں یاد کرنے کی فضیلت : 48 37
39 کنواں کھودنے والے کے لیے چالیس ہاتھ کا حریم ہے 49 37
40 چالیس دِن اِخلاص اَپنانے کی برکت : 49 37
41 مالک جہنمیوں کو چالیس سال بعد جواب دیں گے : 49 37
42 قسط : ٣ ، آخری 51 1
43 سفر نامہ ........ چھ دِن مراکش میں 51 42
44 ٹریفک کا نظام : 51 42
45 پاکستانیوں کے لیے محبت کے جذبات : 52 42
46 ''فیض ''روانگی : 52 42
47 مسجد حسن ثانی : 53 42
48 رباط : 55 42
49 شاہی محل : 55 42
50 فیض : 56 42
51 بقیہ : اِسلام کی اِنسانیت نوازی 60 34
52 دینی مسائل 61 1
53 ( نذر اَور منت کا بیان ) 61 52
54 نذر کی تعریف : 61 52
55 نذر کی قسمیں : 61 52
56 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter