ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2010 |
اكستان |
|
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے جناب رسول اللہ ۖسے روایت فرمایا ہے لوگ جب کسی کو ظلم کرتا دیکھیں اَور اُسے نہ روکیں تو قریب ہے کہ سب ہی پر خدا عذاب نازل کر دے(مشکوة ص ٤٣٦) اِسی طرح جب کوئی بری بات دیکھیں تو روکیں۔( کتاب الخراج ص: ١٠ ) حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک شخص نے بار بار اِتَّقِ اللّٰہَ ''خدا سے ڈرو'' کہا کسی نے اُسے ٹوکا تو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ'' اِسے یہ جملہ کہنے دو اگر لوگ ہم سے یہ نہ کہیں تو اِن سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں اَور وہ اچھے نہیں اَور اگر ہم اِن کی اِس بات کو قبول نہ کریں تو ہم میں کوئی خوبی اَور بھلائی نہیں ۔'' (کتاب الخراج ص: ١٢) (6) آپ نے دریافت کیا ہے کہ '' اگر کسی کو یہ کہا جا رہا ہو کہ وہ قادیانی ہو گیا ہے اَور وہ اپنی صفائی میں کہے کہ میں راسخ العقیدہ مسلمان ہوں میں قادیانی نہیں ہوں میرا ایمان ہے کہ حضور خاتم النبین تھے آپ کو مہر نبوت عطا ہوئی تھی، آپ کے بعد کوئی نبی آنے والا نہیں(ۖ) تو کیا اُس کا یہ اِقرار اُس کے مسلمان ہونے کے ثبوت کے لیے کافی ہے یا نہیں؟ '' جواب : اِس کا جواب یہ ہے دِل کا حال تو خدا جانتا ہے کہ مذکورہ بالا کلمات قادیانی بھی کہتے ہیں جس میں وہ دَجل و فریب سے کام لیتے ہیں ۔کہتے ہیں ''میں قادیانی نہیں ہوں'' مراد یہ ہوتی ہے کہ میں اللہ دِتہ ہوں غلام احمد قادیانی نہیں ہوں یا یہ کہ میں قادیان کا رہنے والا نہیں ہوں۔'' حضور خاتم النبیین تھے'' کا مطلب اَور ''آپ کے بعد کوئی نبی آنے والا نہیں'' کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ مستقل شریعت لے کر آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا (بروزی نبی نہیں آئے گا) ہاں شریعت یہی رہے ایسا نبی آ سکتا ہے (ظلّی نبی آ سکتا ہے) اَور وہ غلام احمد قادیانی کے بارے میں ایسی ہی تاویلیں کرتے جاتے ہیں اَور نبی کہتے جاتے ہیں اُس کے دیکھنے والوں کو صحابی کہتے ہیں اَور اُس کی بیوی کو اُم المومنین وغیرہ ۔اَور'' آپ کو مہر نبوت عطاء ہوئی تھی ''کا مطلب یہ لیتے ہیں کہ اَب جو نبی آئے گا وہ آپ کے مہر لگائے بغیر نبی نہ ہو سکے گا اَور مرزا قادیانی کے بارے میں کہتے ہیں کہ اُس کی نبوت پر معاذ اللہ آپ ۖ نے مہر لگائی تھی۔بات یہ ہے کہ اگر کوئی قادیانیت کے بارے میں اپنی صفائی پیش کرنی چاہتا ہے تو وہ صرف اِتنی سی بات کہہ دے کہ ''میں مرزا غلام احمد قادیانی کو کافر مانتا ہوں'' یا یہ کہے کہ'' آنحضرت ۖ کے بعد مرزا غلام احمد قادیانی سمیت ہر مدعی نبوت کو کافر مانتا ہوں'' یہ