ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2010 |
اكستان |
|
وفیات ٭ ٢٤اگست کو سابق ایم این اے حضرت مولانا نور محمد صاحب ''وانا''شمالی وزیرستان میں ظہر کی نماز کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے کہ خود کش دھماکہ میں شہید کر دیے گئے اَور آپ کے ہمراہ مزید ٣٠ اَفراد بھی شہید ہو گئے۔حضرت مولانا کی شہادت سے وزیرستان میں بہت بڑا خلاء پیدا ہوا جس کو پُر ہونے میں بہت عرصہ لگے گا،اللہ تعالیٰ حضرت مولانا کی تعلیمی تصنیفی اَور سیاسی خدمات کو قبول فرما کر آخرت کے بلند ترین درجات عطا فرمائے۔ ٭ خوشاب کے مولانا قاری سعید احمد صاحب کے جواں سال پوتے گزشتہ ماہ کرنٹ لگنے سے وفات پا گئے،اِس نا گہانی حادثہ پر اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اَور مرحوم کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ ٭ کراچی کے جناب محمد یامین صاحب پراچہ گزشتہ ماہ وفات پا گئے۔ ٭جامعہ مدنیہ کے مدرس مولانا ولید صاحب کے بہنوئی قاری خالد صاحب گزشتہ ماہ طویل علالت کے بعد وفات پاگئے۔٭ جامعہ مدنیہ جدید کے مدرس مولانا محمد اِسماعیل صاحب کے بڑے بھائی گزشتہ ماہ وفات پاگئے۔٭ جناب محمد شاہد صاحب کا نومولود بچہ گزشتہ ماہ وفات پا گیا،اللہ تعالیٰ اُس کو والدین کے لیے ذخیرہ آخرت بنائے اَور صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔٭ جناب محمد اسلم بٹ صاحب طویل علالت کے بعد وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فرمائے ۔جامعہ مدنیہ جدید اَور خانقاہِ حامدیہ میں اَیصالِ ثواب کرایا گیا۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے، آمین۔