Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2010

اكستان

32 - 64
شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 
(  حضرت مولانا جلیس احمد صاحب قاسمی،اِنڈیا  )
رمضان المبارک کے مہینہ میں اللہ تعالیٰ نے ایک ایسی رات رکھی ہے جو ایک ہزار مہینوں کی راتوں سے بہتر ہے وہ رات'' شب ِقدر ''ہے جس کی فضیلت بیان کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں  ایک پوری سورت (سورة القدر)نازل فرمائی ہے۔اللہ تبارک وتعالیٰ اِرشاد فرماتے ہیں کہ ہم نے کلام پاک  کو شب ِقدر میں اُتارا یعنی قرآن پاک کو لوحِ محفوظ سے آسمان ِدُنیا پر اِسی رات میں اُتارا، اِس رات کی فضیلت کے لیے صرف اِتنا ہی کافی تھا کہ قرآن جیسی مقدس کتاب اِس رات میں نازل ہوئی لیکن پھر آگے   اِرشاد فرمایا کہ شب ِ قدرہزار مہینوں سے بھی زیادہ افضل ہے، اِس رات میں فرشتوں کا نزول ہوتا ہے اپنے رب کے حکم سے ہر اچھے کام کے لیے، اَوروہ مومنین پر سلامتی بھیجتے رہتے ہیں، یہ رات اپنے فضائل وبرکات کے ساتھ طلوع ِفجر سے لے کر صبح ِصادق تک رہتی ہے ،ایسا نہیں کہ رات کے کسی حصہ میں برکت ہو اَورکسی  حصہ میں نہ ہوبلکہ صبح صادق ہونے تک اِن تمام فضائل وبرکات کا ظہور ہوتارہتا ہے۔ 
اللہ تبارک وتعالیٰ نے اِس رات کو ہزار مہینوں سے بھی اَفضل قراردیاہے، ہزار مہینوں کے تراسی (٨٣) برس چار ماہ ہوتے ہیں، خوش نصیب ہیںوہ لوگ جو اِس ایک رات کو اللہ رب العزت کی عبادت میں گزار دیں تو گویا اُنہوں نے تراسی (٨٣)برس چارماہ سے زائد کو عبادت میں گزاردیا،اللہ تبارک وتعالیٰ  کی طرف سے قدردانوں کے لیے یہ بہت بڑا اِنعام واِکرام ہے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے حضور اکرم  ۖ کا اِرشاد نقل کیا گیا ہے کہ اللہ جل مجدہ نے شب ِ قدر صرف میری اُمت کوعطا فرمائی اِس سے قبل کسی بھی اُمت کو یہ رات نہیں دی گئی۔
اِس سلسلہ میں مختلف روایات ہیں کہ صرف اِسی اُمت کو اِس فضیلت سے کیوں نوازا گیا؟ بعض اَحادیث سے معلوم ہوا کہ حضوراکرم  ۖ نے اپنی اُمت سے پہلی اُمتوںکو دیکھاکہ اُن کو بڑی لمبی لمبی  عمریں دی گئیں تھیں اَورمیری اُمت کی عمریں بہت کم ہیں ،اگر میری اُمت اعمال کے اعتبارسے پہلی اُمتوں کا مقابلہ کرنا چاہے تو محال ہے،یہ خیال کرکے اللہ کے نبی  ۖ  کو احساس ہوا، تو اللہ تبارک تعالیٰ نے اِس کمی کو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 علمی مضامین 11 1
4 شہد کے فوائد 11 3
5 اَنفَاسِ قدسیہ 14 1
6 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 14 5
7 خصوصیاتِ درس : 14 5
8 شاگردوں کی تعداد : 16 5
9 علمی تصانیف 16 5
10 (١) حواشی قرآن شریف : 17 5
11 (٢) نقش ِحیات : 17 5
12 (٣) مکتوبات : 17 5
13 (٤) سلاسلِ طیبہ : 17 5
14 (٥) اِیمان و عمل، اَورمودودی دَستور کی حقیقت 17 5
15 تربیت ِ اَولاد 18 1
16 مکتب یعنی بسم اللہ کی رسم کا بیان 18 15
17 بچوں کی تعلیم سے متعلق ضروری ہدایات 20 15
18 ہندی اَنگریزی تعلیم سے پہلے بچہ کو قرآن اَور دینی تعلیم پڑھائیں 20 15
19 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 21 1
20 حرم ِ نبوت میں آنا : 21 19
21 حرم ِ نبوت میں آنے سے پوری قوم کا بھلا ہوا : 22 19
22 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اِس واقعہ کے متعلق فرمایا 23 19
23 سیّد عالم ۖ کو چھوڑ کرباپ کے ساتھ جانے سے اِنکار 23 19
24 والد کا مسلمان ہونا : 23 19
25 تبدیلی ٔنام : 24 19
26 ذکر ِالٰہی : 25 19
27 وفات : 25 19
28 صدقۂ فطر کے احکام 26 1
29 صدقہ فطر کس پر واجب ہے 26 28
30 صدقہ فطر کے فائدے 26 28
31 کس کی طرف سے صدقہ فطر اَدا کیا جائے 27 28
32 صدقہ فطر میں کیا دِیا جائے 27 28
33 صدقہ فطر کی اَدائیگی کا وقت 28 28
34 نابالغ کی طرف سے صدقہ فطر 28 28
35 صدقہ فطر میں نقد قیمت یا آٹاوغیرہ : 29 28
36 صدقہ فطر کی اَدائیگی میں کچھ تفصیل 29 28
37 صاحب ِنصاب کو صدقہ فطر دینا جائز نہیں 29 28
38 رشتہ داروں کو صدقہ فطر دینے میں تفصیل 30 28
39 رشتہ داروں کو دینے سے دوہرا ثواب ہوتا ہے 30 28
40 نوکروں کو صدقہ دینا 30 28
41 بالغ عورت اگر صاحب ِنصاب ہو 30 28
42 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 32 1
43 عید اَور ماہ ِ شوال کی فضیلت 35 1
44 شب ِ عید کی بے قدری 36 43
45 عید کے دِن کی فضیلت 37 43
46 عید کی سنتیں : 38 43
47 عید کے دِن کی تیرہ سنتیں ہیں 38 43
48 شوال کی چھ روزوں کی فضیلت : 38 43
49 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 42 1
50 اِسلام میں عورتوںکا مرتبہ : 42 49
51 ٍٍمغرب میں عورتوں کے حقوق کی پامالی 43 49
52 گلد ستہ اَحادیث 44 1
53 جنت کی خوشبو چالیس برس کی مسافت سے محسوس کی جا رہی ہوگی : 45 52
54 مسجد حرام اَور مسجد ِ اقصی کی تعمیر کے درمیان چالیس سال کا فرق ہے 45 52
55 بقیہ : اِسلام کی اِنسانیت نوازی 46 49
56 قسط : ٢توبہ نامہ 47 1
57 فصل ِ دوم : 47 56
58 وفیات 61 1
59 دینی مسائل 62 1
60 نہ بولنے کی قسم کھانے کا بیان : 62 59
61 بیچنے اَور مول لینے کی قسم کھانے کا بیان : 62 59
Flag Counter