Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2010

اكستان

49 - 64
(١)  جب وہ ٹرین جس میں لیگ کے مخالف مسلمان قائدین سفر کر رہے تھے علی گڑھ  پہنچی تویونیورسٹی کے مسلمان طلباء نے اُن کے کمپار ٹمنٹ کے سامنے کھڑے ہو کر ایسی نازَیبا اَورخلاف ِ تہذیب حرکات کیں جن کی وضاحت بذات ِ خود خلاف ِ تہذیب ہے اَور اگر وضاحت بھی کی جائے تو کوئی شخص یقین نہیں کرے گا کہ کوئی شریف آدمی اِن حرکات کا مرتکب ہو سکتا ہے۔ 
(٢)  جب حضرت مولانا حسین احمد صاحب مدنی   سید پور ریلوے اسٹیشن پر پہنچے تو حامیانِ لیگ کا ایک اَنبوہِ کثیرپلیٹ فارم پرجمع ہوگیا۔اُن لوگوں نے حضرت اَقدس   کو گالیاں دیں اَور جب حضرت موصوف پلیٹ فارم پراُترے تومخالفین نے حضرت کو زمین پرگرانے کی کوشش کی اَور گریبان پھاڑ دیا اَور ایک شخص نے عمامہ سر سے اُتار لیا اَور پہلے اُسے پاؤں سے رَوندا پھر نذر ِ آتش کر دیا۔(حیات ِ شیخ الا سلام ص  ٢٣٢  تا  ٢٣٤ )
میں نے دِل پر جبر کر کے صرف دو واقعات درج کردیے ہیں۔ تفصیل سے عمدًا اِجتناب کیا ہے۔ مقصد صرف یہ دِکھاناہے کہ اُس زمانہ میں حامیانِ لیگ کی ذہنیت ایسی ہو گئی تھی کہ جو شخص اُن سے سیاسی اعتبار سے اِختلاف کرتا تھااُس کے ساتھ ہر بدسلوکی اَور بے اَدبی رَوا رَکھی جاتی تھی بلکہ اُسے کار ِثواب سمجھاجاتا تھا۔ 
آج جب بیس سال کے بعد ایک طرف ہمار ے جوش اَور ہیجان میں سکون کا رنگ پیدا ہو گیا ہے اَور دُوسری طرف زندگی کے تلخ تر حقائق نے ہماری آنکھیں بھی کھول دی ہیں تو ہم پرانے مسلم لیگی اُن لوگوں کو رَواداری کا اَپدیش دے رہے ہیں جو اپنے سیاسی مخالفوں کودائرہ اِسلام سے خارج سمجھتے ہیں مثلاً پاکستان کے نامور صحافی میم شین نے (جسے میں اپنے چھوٹے بھائیوں کی طرح عزیز رکھتا ہوں) اپنے ایک مضمون میں جو نوائے وقت مورخہ ١٤ نومبر ١٩٦٧ء میں شائع ہوا تھامسلمانانِ پاکستان کو یہ مشورہ دیا تھا  : 
''لیکن اِس کا مطلب یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ہم صہیونیت کے پروپیگنڈے کے زیر ا َثر نہیں (جمال عبدالناصر صدر جمہوریہ مصر) فرعون کی نسل کا علمبردار اَور بھارت کے مقابلے میں پاکستان کا نقاد بنا کر اپنے لوگوں کے سامنے پیش کرناجاری رکھیں۔ صدر ناصر عقائد کے لحاظ سے پکے اَورسچے مسلمان ہیں اَور ہمیں مسلمانوں کو مسلمان ہی رہنے دینا چاہیے۔'' 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت خالد رضی اللہ عنہ کُھلا خرچ کر ڈالتے تھے : 6 3
5 صحابہ کا تقوی اَور چھان بین، مال کا حساب صحابہ کے زمانہ میں بھی لیا جاتا تھا : 7 3
6 ایک خواب اَور حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کا تقوی : 8 3
7 شام کا محاذ اَور حضرت خالد رضی اللہ عنہ : 8 3
8 تیز رفتار ڈاک کا نظام : 9 3
9 زکوة کی اَدائیگی، حضرت عباس اور حضرت خالد کی شکایت،نبی علیہ السلام کی طرف سے صفائی : 10 3
10 حضرت عمر کی طرف سے معزولی ،حضرت خالد کی اطاعت اَور بے نفسی : 10 3
11 حضرت خالد رضی اللہ عنہ کی اَولاد : 11 3
12 علمی مضامین 12 1
13 میرا عقیدہ حیات النبی ۖ 12 12
14 اَنفَاسِ قدسیہ 20 1
15 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 20 14
16 عالِمانہ خصوصیات : 20 14
17 دارُالعلوم دیوبندکی صدر نشینی 23 14
18 تربیت ِ اَولاد 27 1
19 سات ہی برس میں نماز پڑھنے کی عادت ڈالوانا چاہیے 27 18
20 بچوں کو روزہ رَکھانے کے متعلق کوتاہی : 28 18
21 بہت چھوٹے بچوں کے روزہ رَکھانے میں ظلم و زیادتی 28 18
22 عبرت ناک واقعہ 28 18
23 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 29 1
24 حضرت زینب بنت ِ جحش رضی اللہ عنہا 29 23
25 صدقہ : 29 23
26 حج بیت اللہ : 30 23
27 وفات : 30 23
28 وصیت : 31 23
29 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اَوربرکتیں 32 1
30 آنحضرت ۖ کا رمضان المبارک سے متعلق اہم خطبہ : 32 29
31 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 38 1
32 مصیبت زَدگان اَور مسافروں کی مدد 38 31
33 غلاموں اَور ملازموں کے ساتھ حسنِ سلوک 39 31
34 بڑوں کی عزت، چھوٹوں پر شفقت 40 31
35 بقیہ : تربیت ِاَولاد 41 18
36 گلد ستہ اَحادیث 42 1
38 دونوں نفخوں کے درمیان چالیس سال کا وقفہ ہوگا : 42 36
39 وفیات 43 1
40 توبہ نامہ 44 1
41 باب اَوّل 46 1
42 اعترافِ جرم وگناہ و خطاء و اِستغفار اَز خالق اَرض و سمائ 46 41
43 فصلِ اَوّل : 46 41
44 سراج الائمہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ کا صبر 55 1
45 دینی مسائل 57 1
46 ( قَسم کھانے کا بیان ) 57 45
47 گھر میں جانے کی قَسم کھانے کا بیان 57 45
48 کھانے پینے کی قَسم کھانے کا بیان 58 45
49 تقرظ وتنقید 60 1
50 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter