Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2010

اكستان

39 - 64
گا۔ قسم بخدا! آپ صلہ رحمی فرماتے ہیں، سچ بولتے ہیں، مصیبت زَدہ کا بوجھ اُٹھاتے ہیں، لاچاروں کو کما کردیتے ہیں، مہمان نوازی فرماتے ہیں اور حادثات وغیرہ میں متاثرین کی مدد فرماتے ہیں۔''
الغرض مصیبت زدگان اَور پریشان حال لوگوں کا تعاون ایک اِسلامی فریضہ اَور اِنسانیت نوازی کا عظیم مظاہرہ ہے جس کی اِسلام نے تلقین کی ہے۔
غلاموں اَور ملازموں کے ساتھ حسنِ سلوک  :
اِسلام سے پہلے غلاموں کے ساتھ بد ترین مظالم رَوا رکھے جاتے تھے اَوراِنسانیت کے ناطے وہ ہر منصفانہ حق سے پوری طرح محروم تھے اَوراِنسانی اعتبا ر سے اُنہیں ایک آزاد شخص کے برابر ہونے کا تصور بھی نہیںکیا جا سکتا تھا۔ اِسلام نے اپنی اعلیٰ اِنسانیت نوازی کا ثبوت دیتے ہوئے غلاموںکے جائز حقوق کو دِلانے کی جدوجہد کی۔قرآن کریم میںاِن کے ساتھ حسن سلوک کاحکم دیاگیا۔ 
اَوررسول اللہ انے اِرشاد فرمایا کہ یہ غلام تمہارے بھائی اَورتمہارے معاون ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے تمہارے قبضے میں دے دیا ہے لہٰذا جب کسی کے قبضے میںاُس کا بھائی آئے(یعنی کوئی شخص غلام کامالک بنے)تو اپنے کھانے ہی میں سے اُسے کھلائے اَوراپنے لباس میںسے اُسے پہنائے اورتم اُن سے اِتنا بھاری کام نہ لو جو اُن کے بس میں نہ ہو اور اگر ایسا کام لینا ہی ہو تو تم خود اُن کی مدد کرو۔ (بخاری شریف  ١/٩)
اَورایک روایت میں آپ انے اِرشاد فرمایاکہ جو شخص اپنے غلام کے چہرے یابدن پر مارے تو اُس کی تلافی کی شکل یہ ہے کہ اُس کو آزاد کردے ۔(مسلم شریف ٢/٥١،ابوداؤد شریف ٢/٧٠٢)
آنحضرت ا کو غلاموں کے حقوق کا کس قدر خیال تھا اِس کا اَندازہ اِس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اِنتقال سے قبل آپ نے آخری تاکید نماز پڑھنے اَور غلاموں کی رعایت رکھنے کی کی ہے۔ (ابو داؤد  ٢/٧٠١)
آج دُنیا میں نوکروں اَور ملازموں کے ساتھ کتنی حق تلفیاں کی جاتی ہیں اَور کس طرح اُن کے حقوق غصب کیے جاتے ہیں اَور کیسی کیسی اَذیتوںسے اُنھیں دوچار ہونا پڑتاہے وہ ناقابلِ بیان ہیں۔ اِسلام نے ہر فرد کے دِل میںاِس بات کا ڈر پیدا کیا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے ماتحت پر زیادتی کرے گا تو اُس کو اُس کا بدلہ آخرت میں دینا ہوگا۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت خالد رضی اللہ عنہ کُھلا خرچ کر ڈالتے تھے : 6 3
5 صحابہ کا تقوی اَور چھان بین، مال کا حساب صحابہ کے زمانہ میں بھی لیا جاتا تھا : 7 3
6 ایک خواب اَور حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کا تقوی : 8 3
7 شام کا محاذ اَور حضرت خالد رضی اللہ عنہ : 8 3
8 تیز رفتار ڈاک کا نظام : 9 3
9 زکوة کی اَدائیگی، حضرت عباس اور حضرت خالد کی شکایت،نبی علیہ السلام کی طرف سے صفائی : 10 3
10 حضرت عمر کی طرف سے معزولی ،حضرت خالد کی اطاعت اَور بے نفسی : 10 3
11 حضرت خالد رضی اللہ عنہ کی اَولاد : 11 3
12 علمی مضامین 12 1
13 میرا عقیدہ حیات النبی ۖ 12 12
14 اَنفَاسِ قدسیہ 20 1
15 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 20 14
16 عالِمانہ خصوصیات : 20 14
17 دارُالعلوم دیوبندکی صدر نشینی 23 14
18 تربیت ِ اَولاد 27 1
19 سات ہی برس میں نماز پڑھنے کی عادت ڈالوانا چاہیے 27 18
20 بچوں کو روزہ رَکھانے کے متعلق کوتاہی : 28 18
21 بہت چھوٹے بچوں کے روزہ رَکھانے میں ظلم و زیادتی 28 18
22 عبرت ناک واقعہ 28 18
23 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 29 1
24 حضرت زینب بنت ِ جحش رضی اللہ عنہا 29 23
25 صدقہ : 29 23
26 حج بیت اللہ : 30 23
27 وفات : 30 23
28 وصیت : 31 23
29 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اَوربرکتیں 32 1
30 آنحضرت ۖ کا رمضان المبارک سے متعلق اہم خطبہ : 32 29
31 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 38 1
32 مصیبت زَدگان اَور مسافروں کی مدد 38 31
33 غلاموں اَور ملازموں کے ساتھ حسنِ سلوک 39 31
34 بڑوں کی عزت، چھوٹوں پر شفقت 40 31
35 بقیہ : تربیت ِاَولاد 41 18
36 گلد ستہ اَحادیث 42 1
38 دونوں نفخوں کے درمیان چالیس سال کا وقفہ ہوگا : 42 36
39 وفیات 43 1
40 توبہ نامہ 44 1
41 باب اَوّل 46 1
42 اعترافِ جرم وگناہ و خطاء و اِستغفار اَز خالق اَرض و سمائ 46 41
43 فصلِ اَوّل : 46 41
44 سراج الائمہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ کا صبر 55 1
45 دینی مسائل 57 1
46 ( قَسم کھانے کا بیان ) 57 45
47 گھر میں جانے کی قَسم کھانے کا بیان 57 45
48 کھانے پینے کی قَسم کھانے کا بیان 58 45
49 تقرظ وتنقید 60 1
50 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter