Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2010

اكستان

11 - 64
یہ رہیں گے شامل ،اَمیر نہیں رہے مگر شوریٰ کے رُکن رہیںگے جہاد کے اَندر۔ اَب اِن میں اگر ذرا بھی نفسانیت ہوتی ایک طرف ہوکر بیٹھ جاتے کہ چلو تم ہی لڑتے رہو یہ تو نہیں تھا وہ تو جہاد تھا خدا کی راہ میں لڑنا  اَورخدا کی راہ میں لڑنے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ مال کا لالچ ہو اَگر مال کا لالچ ہو تو وہ خدا کی راہ میں نہیں ہے ،  لِتَکُوْنَ کَلِمَةُ اللّٰہِ ھِیَ الْعُلْیَا فَھُوَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ  جو اِس لیے جہاد کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی اَور اُس کے دین کی سربلندی ہو تووہ خدا کی راہ میں ہے۔ تو اِن کی اِنتہائی بے نفسی ہے کہ ایک سپاہی ہوکر لڑتے رہے اَور مشورہ نہایت عمدہ دیتے رہے اُس طرح جس طرح خود اپنے لیے کرتے ہوں پھر حضرت عمر نے بُلوالیا اِن کو کوئی چیز اَور پیش آئی اِن سے باتیں کیں تمام چیزوں کا اِنہوں نے جواب دیا ایک دفعہ مال تھا کچھ زیادہ وہ اِن سے واپس لے لیا کہ یہ دے دو، دُوسری دفعہ بُلایا تو بلاکر باتیں کیں پوچھ گچھ کی اِنہوں نے جواب دیا تو اُنہوں نے کہا کہ آئندہ میری طرف سے تمہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی  لَایُصِیْبُکَ مِنِّیْ مَکْرُوْہ  کوئی ایسی چیز کہ جو تمہاری طبیعت کے خلاف ہو میری طرف سے نہیں پہنچے گی لیکن اُس کے بعد اِن کی حیات کم رہ گئی تھی کچھ ہی دنوں بعد یا کچھ مہینوں بعد حضرت خالد رضی اللہ عنہ کی وفات ہوگئی۔ 
حضرت خالد رضی اللہ عنہ کی اَولاد  :
ایک بیٹے اِن کے ذکر کیے جاتے ہیں حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب علامہ شبیر احمد صاحب عثمانی کے جو بڑے بھائی تھے اُنہوں نے کتاب لکھی ہے ''اِشاعت ِ اسلام'' یعنی دُنیا میں اِسلام کیونکر پھیلا، نہایت عمدہ کتاب ہے اُس میں تو اُنہوں نے لکھا ہے نرینہ اَولادنہیں تھی لیکن تاریخ میں ملتا ہے کہ نرینہ اَولاد تھی اُن کا نام تھا عبد الرحمن اَور اَور بھی چلی ہوگی اَولاد یا نہیں چلی یہ نہیں معلوم ہوسکا ممکن ہے اَنساب کی کتابوں میں مل جائے، باقی بیٹا تو ہے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دَور میں اُن کے بعد کے دَور میں اُن کا ذکر ملتا ہے تو حضرتِ خالد رضی اللہ عنہ کی جنابِ رسول اللہ  ۖ نے تعریف فرمائی ہے۔ 
اللہ تعالیٰ اُن سب کی محبت ہمارے دِلوں میں قائم رکھے اَور آخرت میں ہمیں اُن کے ساتھ محشور فرمائے، آمین ۔اِختتامی دُعاء … 



x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت خالد رضی اللہ عنہ کُھلا خرچ کر ڈالتے تھے : 6 3
5 صحابہ کا تقوی اَور چھان بین، مال کا حساب صحابہ کے زمانہ میں بھی لیا جاتا تھا : 7 3
6 ایک خواب اَور حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کا تقوی : 8 3
7 شام کا محاذ اَور حضرت خالد رضی اللہ عنہ : 8 3
8 تیز رفتار ڈاک کا نظام : 9 3
9 زکوة کی اَدائیگی، حضرت عباس اور حضرت خالد کی شکایت،نبی علیہ السلام کی طرف سے صفائی : 10 3
10 حضرت عمر کی طرف سے معزولی ،حضرت خالد کی اطاعت اَور بے نفسی : 10 3
11 حضرت خالد رضی اللہ عنہ کی اَولاد : 11 3
12 علمی مضامین 12 1
13 میرا عقیدہ حیات النبی ۖ 12 12
14 اَنفَاسِ قدسیہ 20 1
15 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 20 14
16 عالِمانہ خصوصیات : 20 14
17 دارُالعلوم دیوبندکی صدر نشینی 23 14
18 تربیت ِ اَولاد 27 1
19 سات ہی برس میں نماز پڑھنے کی عادت ڈالوانا چاہیے 27 18
20 بچوں کو روزہ رَکھانے کے متعلق کوتاہی : 28 18
21 بہت چھوٹے بچوں کے روزہ رَکھانے میں ظلم و زیادتی 28 18
22 عبرت ناک واقعہ 28 18
23 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 29 1
24 حضرت زینب بنت ِ جحش رضی اللہ عنہا 29 23
25 صدقہ : 29 23
26 حج بیت اللہ : 30 23
27 وفات : 30 23
28 وصیت : 31 23
29 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اَوربرکتیں 32 1
30 آنحضرت ۖ کا رمضان المبارک سے متعلق اہم خطبہ : 32 29
31 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 38 1
32 مصیبت زَدگان اَور مسافروں کی مدد 38 31
33 غلاموں اَور ملازموں کے ساتھ حسنِ سلوک 39 31
34 بڑوں کی عزت، چھوٹوں پر شفقت 40 31
35 بقیہ : تربیت ِاَولاد 41 18
36 گلد ستہ اَحادیث 42 1
38 دونوں نفخوں کے درمیان چالیس سال کا وقفہ ہوگا : 42 36
39 وفیات 43 1
40 توبہ نامہ 44 1
41 باب اَوّل 46 1
42 اعترافِ جرم وگناہ و خطاء و اِستغفار اَز خالق اَرض و سمائ 46 41
43 فصلِ اَوّل : 46 41
44 سراج الائمہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ کا صبر 55 1
45 دینی مسائل 57 1
46 ( قَسم کھانے کا بیان ) 57 45
47 گھر میں جانے کی قَسم کھانے کا بیان 57 45
48 کھانے پینے کی قَسم کھانے کا بیان 58 45
49 تقرظ وتنقید 60 1
50 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter