Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2010

¾اكستان Ù

14 - 64
مولانا ابوالکلام آزاد مرحوم کے اِس تعارف کے بعد گزشتہ سلسلۂ کلام کے تکملہ کے لیے عرض کرتا ہوں کہ کانگریس کی تجاویز جمعیة کی تجاویز سے مختلف تھیں اَور وہ یہ ہیں  :
ہندوستان کی تقسیم ہندوستان کے ہر جزکے لیے تباہ کن ہے لہٰذا کانگریس ہندوستان کے اتحاد کی حامی ہے۔
کانگریس کی کوشش یہی رہے گی کہ تمام صوبے بِلاکسی جبر کے محض خوشی سے ایک مشترک مرکز بنائیں۔ 
اگر کسی صوبہ کی علانیہ مرضی اِس اِتحاد واِشتراک کے مخالف ہو اَوروہ اِس مشترک مرکز  میں شریک نہ ہونا چاہے تو کانگریس اِس کو شرکت پر مجبور نہیں کرسکتی۔ 
جس قدر علاقے اِس مشترک مرکز میں شریک ہوں گے وہ پورے پورے خود مختار ہوں۔( توضیح تجاویز مؤلفہ مولانا سیّد محمد میاں صاحب ص ١٠ بحوالہ تیج مورخہ ١٣ اپریل ١٩٤٢ء نمبر ٩٩ ج ٢٠ نیز تیج مورخہ ١٠ اکتوبر ١٩٤٤ء  نمبر٢٦٥  ج٢٣)
مئی ١٩٤٢ء میں آل اِنڈیا کانگریس کمیٹی کے اِجلاس میں نمبر ٣ مشترک مرکز سے علیحدگی کے خلاف  جگت زائن نے آواز اُٹھائی۔
 ٦ اگست ١٩٤٢ء کو کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کابمبئی میں اِجلاس ہوا اِس میں طویل ریزو لیوشن پاس ہوا جس میں یہ بھی ہے '' کانگریس کے نظریہ کے مطابق یہ آئین فیڈرل ہونا چاہیے اَور اِس فیڈریشن میں شریک ہونے والی یونٹوں کے لیے زیادہ سے زیادہ آزاد ی ہونی چاہیے اَور اِختیارات ما بقی اِن ہی یونٹوں کے ہاتھ میں ہونے چاہئیں۔'' 
اِسی اِجلاس میں ایسے عالمگیر فیڈریشن کی تجویز بھی کی گئی تھی جس کے بعد ہر ملک کے لیے ترکِ اسلحہ قابل ِعمل ہوگا اَور عالمگیر فیڈرل فوج کے ذمہ دُنیا کا اَمن قائم رکھنا ہوگا۔ (توضیح تجاویز ص ١٣  و  ص ١٤ بحوالہ تیج مورخہ ٨ اگست ١٩٤٢ ء  نمبر ٢١٦  ج ٢١ )
اِس سے اگلے دِن کانگریس ورکنگ کمیٹی کے تمام اَرکان گرفتار کر لیے گئے ملک بھر میں گرفتاریاں  اَور بلوے شروع ہوگئے۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ......حرف اول 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 سچے غریب پرور : 6 3
5 این جی اَوز کی طرح کافر بنانے کی ترکیبیں ،سرداروں وڈیروں کا رویہ : 6 3
6 ما ل دار بھی اَور محتاج بھی : 7 3
7 سردار اَبولہب چور نکلا : 8 3
8 نبی علیہ السلام اَزواج کو وَافر دیتے مگر وہ راہِ خدا میں خرچ کر دیتیں : 8 3
9 فقر و فاقہ کے باوجود طلب ِ علم : 9 3
10 بے روزگار کو دینا باعث ِرحمت ہے : 9 3
11 سب گھر والے بھوکے رہے اَور غریب کو کھلا دیا : 10 3
12 اللہ کے لیے غریب پروری دُنیا کے خزانے اُن کے لیے کُھل گئے : 10 3
13 فاتح قَنَّوجْ اِقتصادی مشکلات کے بغیر فتوحات : 10 3
14 دُنیا ہی میں پہلا بے نظیر اِنعام : 11 3
15 علمی مضامین 12 1
16 مدنی فارمولا 12 15
17 اَبوالکلام آزاد : 12 15
18 تکملہ 16 1
19 علامہ حسین احمد مدنی 19 1
20 ( شب ِ براء ت کی مسنون دُعا ) 25 1
21 اَنفَاسِ قدسیہ 26 1
22 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 26 21
23 ضروری گزارشات 26 21
24 خصوصیت ِ نسبی : 29 21
25 اِسمی خصوصیت : 31 21
26 حضرت کا نسب نامہ 31 21
27 طالب ِعلمی کی خصوصیات : 32 21
28 ختم ِ بخاری شریف 33 1
29 اسماء گرامی طلباء شریک دورۂ حدیث شریف ١٤٣١ ھ/ 34 1
30 وفیات 40 1
31 تربیت ِ اَولاد 41 1
32 بچوں کی تعلیم و تربیت کے مدارج اَور اُس کے طریقے : 41 31
33 نماز روزہ اَور اچھی عادتیں سِکھلا نا عورتوں پر لازم ہے : 42 31
34 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 43 1
35 حضرت زینب بنت ِ جحش رضی اللہ عنہا 43 34
36 نزولِ حجاب 43 34
37 فائدہ : 44 34
38 عبادت اَور تقوی : 45 34
39 مسجد خانقاہ ِ سراجیہ میں منعقدہ رُوح پرور تقریب کی رُوئیداد 46 1
40 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 51 1
41 پڑوسیوں کا خیال : 51 40
42 ایک اَور مرزا غلام اَحمد قادیانی! 53 1
43 بقیہ : اِسلام کی اِنسانیت نوازی 58 40
44 گلد ستہ اَحادیث 59 1
45 بقیہ : تربیت ِاَولاد 60 31
46 شب براء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے 61 1
47 دینی مسائل 62 1
48 ( قَسم کھانے کا بیان ) 62 47
49 مختلف کاموں کے بارے میں قَسموں کے ضابطے : 62 47
50 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter