ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2010 |
اكستان |
|
نابینا نہیں ہیں؟ ہم کو تو نہیں دیکھ سکتے! (پھر پردہ کی کیا ضرورت ہے) آپ ۖنے جواب میں فرمایا کیا تم دونوں بھی نابینا ہو کیا تم اُن کو نہیں دیکھ رہی ہو؟ (مشکوة شریف) حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی تھیں کہ آنحضرت ۖ نے فرمایا کہ ایک پناہ لینے والا بیت اللہ میں آکر پناہ لے گا۔ اِس سے لڑنے کے لیے ایک لشکر چلے گا اَور وہ لشکر ایک میدان میں پہنچ کر زمین میں دھنس جائے گا۔ میں نے عرض کیا یارسول اللہ ! جولوگ اِس لشکر میں شریک نہ ہوں گے اَور اِس لشکر کی چڑھا ئی کو برا سمجھ رہے ہوں گے کیا وہ بھی (اِس میدان میں ہونے کی وجہ سے) اُن کے ساتھ دھنسا دیے جائیں گے؟ آپ ۖ نے فرمایا اِس لشکر کے ساتھ وہ بھی دھنسا ئے جائیں گے لیکن قیامت کے روز ہر ایک کا اپنی اپنی نیت پر حشر ہوگا۔ (مشکوة شریف ) ایک مرتبہ حضرت اُم ِ سلمہ رضی اللہ عنہا نے سوال کیا یارسول اللہ ۖ! کیا مجھے (اپنے شوہر) اَبوسلمہ رضی اللہ عنہ کی اَولاد پر خرچ کرنے سے اَجر ملے گا حالانکہ وہ میری ہی اَولاد ہیں۔ آپ ۖ نے جواب میں فرمایا کہ اُن پر خرچ کرو تم کو اِس خرچ کرنے کا اَجر ملے گا۔ (بخاری شریف) ایک مرتبہ حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا یارسول اللہ ۖ ! مرد جہاد کرتے ہیں اَور عورتیں جہاد نہیں کرتی ہیں اَور عورتوں کو مرد کے مقابلہ میں آدھی میراث ملتی ہے (اِس کا سبب کیاہے) ۔اِس کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی : وَلَا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللّٰہُ بِہ بَعْضَکُمْ عَلٰی بَعْضٍ (الآیة) اَور ہوس مت کرو جس چیز میں بڑائی دی اللہ نے ایک کوایک پر۔ (جمع لفوائد) ایک مرتبہ عرض کیا کہ یارسول اللہ ۖ ! قرآن میں عرتوں کا ذکر کیوں نہیں ہے ۔اِس پر اللہ جل شانہ نے آیت اِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الخ نازل فرمائی۔ (جمع الفوائد ) حضرت ابو بکر بن عبدالرحمن رضی اللہ عنہ روایت فرماتے تھے کہ میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی زبانی ایک وعظ کے موقع پر سنا کہ جس پر جنابت کا غسل فرض ہوااَور صبح ہو جانے تک غسل نہ کیاتو اَب روزہ نہ رکھے (کیونکہ اِس کا روزہ نہ ہوگا)۔ میں نے اپنے والد صاحب سے اِس کا تذکرہ کیا تو اُنہوں نے فرمایا یہ