ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2010 |
اكستان |
|
حرف آغاز نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امابعد! اپریل کے شروع کی بات ہے کہ میں نے کسی ضروری کام کے لیے دعوت نامہ پر لکھا ہوا مولانا عبدالغفور صاحب حیدری ناظم جمعیت علمائِ اِسلام کا فون نمبر ملایا،خیال تھا کہ وہ خود مل جائیں گے مگر دُوسری طرف سے کسی اَور صاحب کی آواز نمودار ہوئی۔ میں نے عرض کیا کہ مولانا عبدالغفور صاحب حیدری سے بات کرنی ہے۔ کہنے لگے کہ آپ کون صاحب بول رہے ہیں۔ میں نے اپنا تعارف کراتے ہوئے بتلایا کہ رائیونڈ روڈ جامعہ مدنیہ جدید سے محمود میاں بول رہا ہے۔ وہ کہنے لگے کہ حیدری صاحب تو یہاں نہیں ہیں۔ میں نے کہا کہ کہاں ہیں۔ وہ بولے کہ اِسلام آباد میں ہیں۔ میں نے پوچھااُن کا نمبر کیا ہے اگر ہے تو وہ مجھے دے دیں۔ اُنہوں نے کہا کہ نمبر تو ہیں مگر مجھے یاد نہیں ہیں، میں آپ کو جوابی فون کر کے دو منٹ میں بتلاتا ہوں۔ میں نے فون بند کردیا دو منٹ گزرنے نہیں پائے تھے کہ اُن کا فون آگیا اَور اُنہوں نے پوری ذمہ داری اَوراطمینان سے مجھے اُن کا نمبر لکھوایا اَور یہ بھی کہا کہ اَبھی مل بھی جائیں گے اگر آپ کا رابطہ نہ بھی