ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2010 |
اكستان |
|
ہے کہ اِسلام کو پھیلانے کے لیے اپنی جانیں پیش کریں تو ہم جہاد کے لیے جائیں تووہ جہاد کے لیے گئے۔ سب سے بڑا بیٹا دُنیا کے سب سے ترقی یافتہ علاقہ کاگورنر : پھر واقعی درجہ اُن کو ملا اُن کی تو وفات ہو گئی لیکن یزید ابن ِابی سفیان رضی اللہ عنہ جو تھے صحابی ہیںحضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے( بڑے) بھائی ہیں اُن کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے شام کا گورنر بنایا جو اِس دُنیا کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ حصّہ تھا اُس وقت ،توجب وہ فتح ہوا اُس کا گورنر اُنہیں بنایا پھر جب اُن کی وفات ہوگئی تو حضرت معاویہ کو بنایا اَب وہ (بطورِ گورنر) چلے بھی آئے ہیںمُدت العمر بلکہ دارُالخلافہ بھی وہیں شام میں بنالیا اُنہوں نے اپنے دَورِ خلافت میں، مدینہ منورہ سے شام کی طرف اُن کے دَور میں جب خلافت منتقل ہوئی ہے اَور درمیان میں اِس سے پہلے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دَور میں خلافت کوفے میں رہی ہے کیونکہ جنگی نقطۂ نظر سے کوفہ ٹھیک بیٹھتا تھا اَور مدینہ طیبہ ایک طرف ہوجاتا ہے اَور حکومت پھیل چکی تھی بہت، لہٰذا کوفہ ہی اُس وقت فوجی اَور سیاسی اعتبار سے دارُالخلافہ کے لیے بہت مناسب تھا فوری طور پر ہر طرف کارروائی کی جاسکتی تھی ……… ………اختتامی دُعا اَفسوس کہ آخر کی چند سطریں کیسٹ میں محفوظ نہ تھیں اُمید ہے آئندہ کسی درس میں اِس تشنگی کی تلافی ہوجائے گی اِنشاء اللہ۔ جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) زیر تعمیرمسجد حامد کی تکمیل(٢) طلباء کے لیے مجوزہ دَارالاقامہ (ہوسٹل) اور درسگاہیں(٣) اَساتذہ اور عملہ کے لیے رہائش گاہیں(٤) کتب خانہ اور کتابیں (٥) زیر تعمیرپانی کی ٹنکی کی تکمیل ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اَجر ہے ۔