ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2010 |
اكستان |
|
اَمر بالمعروف : حضرت اُم ِ سلمہ رضی اللہ عنہا اَمر بالمعروف اَور نہی عن المنکر کی بھی پابند تھیں۔ ایک روز اُن کے بھتیجے نے دو رکعت نماز پڑھی چونکہ سجدہ کی جگہ غبار تھا اِس لیے وہ صاحبزادے سجدہ کرتے وقت مٹی جھاڑ دیتے تھے۔ یہ دیکھ کر حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا نے اُن کو روکا اَور یہ فرمایا کہ یہ فعل آنحضرت ۖ کے طریقہ کے خلاف ہے۔ ایک مرتبہ آنحضرت ۖ کے سامنے ایک غلام (اَفلح) ایسا کیا تھا تو آپ ۖ نے فرمایا تھا کہ اے اَفلح اپنا چہرہ مٹی میں ملا(مسند امام احمد)۔ نماز کے اَوقات بعض اُمراء نے تبدیل کر دیے تھے یعنی مستحب اَوقات چھوڑ دیے تھے۔ حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا نے اُن سے فرما یا کہ آنحضرت ۖ ظہر جلدی پڑھا کرتے تھے اَور تم عصر جلدی پڑھتے ہو۔ (مسند امام احمد بن حنبل) وفات : حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا نے ٥٩ھ میں وفات پائی اَور حضرت ابو ہریرہ نے نماز ِ جنازہ پڑھائی۔ اُس وقت اِن کی عمر شریف ٨٤ سال تھی ،یہ وَاقدی کا قول ہے لیکن دیگر حضرات نے اِن کی وفات ٦١ھ یا ٦٢ھ میں بتائی ہے۔ اَزواج میں سب سے آخر میں اِن ہی کی وفات ہوئی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا وَ اَرْضَاہَا ۔ دُعائے صحت کی اپیل حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب کے خلیفہ مجاز و فاضل جامعہ مولانا محمد عکاشہ صاحب گذشتہ دِنوں ٹریفک حادثہ میں دماغی چوٹ کی وجہ سے سخت علیل ہیں۔٭ متعلمِ جامعہ پشاور کے جاوید اللہ خان صاحب کینسر کے مرض میں مبتلاء ہیں ۔٭ جناب نوید و فیصل برادران کی والدہ صاحبہ بھی شدید علیل ہیں ۔قارئین کرام سے دُعائے صحت کی درخواست ہے۔