Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2010

اكستان

61 - 64
اَخبار الجامعہ
(  جامعہ مدنیہ جدید  محمد آباد  رائیونڈ روڈ  لاہور  )
حضرت مہتمم صاحب کے اَسفار  :  (بقلم اِنعام اللہ ،متعلم جامعہ مدنیہ جدید )
١٦ اپریل کو بعد نمازِ جمعہ شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب جامعہ مدنیہ جدید کے   اُستاذ الحدیث مولانا امان اللہ صاحب کی والدۂ مرحومہ کی تعزیت کے لیے دامان اَٹک کے لیے روانہ ہوئے رات گیارہ بجے کے قریب دامان پہنچے رات کا قیام یہیں ہوا،اَگلے روز حضرت صاحب نے اُستاذ الحدیث مولانا امان اللہ صاحب اَور اُن کے بڑے بھائی اَنوارا للہ صاحب اَور دیگر سوگواروں سے تعزیت کی۔ دو پہر بارہ بجے مولانا امان اللہ صاحب سے اِجازت لے کر سخا کوٹ کے لیے روانہ ہوئے، شام چار بجے سخا کوٹ پہنچے۔ 
١٩ اپریل کو سخا کوٹ سے واپسی پر دِن کے گیارہ بجے دارلعلوم شیر گڑھ تشریف لے گئے جہاں  دارالعلوم کے نائب مہتمم مولانا طیب صاحب مدظلہ سے ملاقات کی مختصر قیام کے بعد اُن سے اجازت چاہی اَور   براستہ عمر زئی پشاور کے لیے روانہ ہوئے۔ عمر زئی میں حضرت مولانا سیّد حسین احمد صاحب مدنی   کے شاگرد  فاضل ِ دیوبندحضرت مولانا قاضی فضل ِمنان صاحب کی عیادت کی۔عمر زئی میں حضرت مولانا عبدالجلیل صاحب رحمة اللہ علیہ کے صاحبزادے ڈاکٹر طیب صاحب کی طرف سے دوپہر کے کھانے کا انتظام تھا، حضرت کی اِن کے گھر تشریف آوری پر ڈاکٹر صاحب کے بڑے بھائی ڈاکٹر فیض الرحمن صاحب بھی پشاور سے حضرت کی زیارت کے لیے روانہ ہوچکے تھے تھوڑے ہی وقت میں ڈاکٹر فیض الرحمن صاحب بھی پہنچ گئے دونوں بھائیوں نے حضرت کی اُن کے یہاں تشریف آوری پر دِل سے شکریہ اَدا کیا ،حضرت دونوں بھائیوں اَور ہمارے جامعہ کے طالب علم بھائی محمد مشتاق اَور بھائی محمد ابراہیم سے اجازت لے کر پشاور کے لیے روانہ ہوئے، رات ساڑھے آٹھ بجے پشاور میں بھائی خالدخان صاحب کے گھر تشریف لے گئے بعد اَزاں محترم ڈاکٹر اَرشد تقویم صاحب کاکا خیل اَور ڈاکٹر عبدالماجد صاحب اَور حضرت مولانا مفتی ذاکر حسین صاحب نعمانی حضرت سے ملاقات کے لیے خالد صاحب کی رہائشگاہ پر تشریف لائے کافی دیر تک مختلف اُمور پر گفتگو ہوتی رہی۔اگلے دِن صبح دس بجے پروفیسر ڈاکٹر عبدالدیان صاحب کی تعزیت کے لیے اُن کے بیٹے انیس الرحمن
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 5 1
4 چار اَفراد سے محبت کا حکم : 6 3
5 اِسلام لانے کے وقت حضرت سلمان فارسی کی عمر ڈھائی سو برس تھی : 7 3
6 عشرۂ مبشرہ کی فضیلت سب سے بڑھ کر ہے : 7 3
7 خلفائے اَربعہ کے بعد علمی برتری کے اعتبار سے ابن ِ مسعود کا درجہ 7 3
8 اپنے خزانچی اَور مؤذن حضرت بلال کو ہدایت : 8 3
9 حضرت اَبوبکر نے آزاد کیا، حضرت عمر نے بڑے لقب سے نوازا : 8 3
10 عِلم سے کورے ایک آنکھ والے محققین کی شرارتیں اَور اُن کا جواب 9 3
11 پہلا جواب : 9 3
12 دُوسرا جواب : 10 3
13 ایک اَور شرارتی : 10 3
14 حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رائے دینے بلکہ اختلافِ رائے کا بھی حق دیا 11 3
15 حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی معاشی بصیرت اَور سیاسی دُور اَندیشی 11 3
16 فاتحین کو بھی ملے اَور بعد والے بھی محروم نہ رہیں 11 3
17 بغیر تنخواہ دار مجاہدین کے لیے دونوں میں سے کوئی سا بھی طریقہ اِختیار کیا جاسکتا ہے 12 3
18 حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ : اعترافِ تقصیر اَور تلافی 12 3
19 سب سے بڑا بیٹا دُنیا کے سب سے ترقی یافتہ علاقہ کاگورنر 13 3
20 ملفوظات شیخ الاسلام 14 1
21 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 14 20
22 علمی مضامین 19 1
23 قیام ِ پاکستان اَور مسلمانانِ بر ِ صغیر کے لیے علمائِ دیو بند کا بے داغ کردار 19 1
24 پاکستان کا طرز ِ حکومت : 24 1
25 سازشوں کے بعد بچ جانے والا موجودہ پاکستان 33 1
26 تربیت ِ اَولاد 34 1
27 لڑکیوں کے ناک کان چِھدْوانا : 34 26
28 کان ناک چھیدنے کا حکم : 35 26
29 چھوٹے بچوں کو چھیڑ چھاڑ کر نے کا حکم : 35 26
30 اَولادکے واسطے دُعاء : 35 26
31 اَولاد کے نیک ہونے اَور بُری اَولاد سے بچنے کی اہم دعائیں 36 26
32 وفیات 37 1
33 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 38 1
34 حضرت اُمِ سلمہ رضی اللہ عنہا 38 33
35 قبولِ اِسلام اَور نکاحِ اَوّل : 38 33
36 ہجرت : 38 33
37 مدینہ منورہ میں سکونت: 40 33
38 حرم ِ نبوت میں آنا : 40 33
39 دَانشمندی : 43 33
40 حضرت اُم ِ سلمہ کے بچوں کی پرورِش 48 33
41 صدقہ کرنے کی ہدایت 48 33
42 اَمر بالمعروف : 49 33
43 وفات 49 33
44 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 50 1
45 ماںباپ کا احترام : 50 44
46 گلد ستۂ اَحادیث 52 1
47 جو شخص شراب کا نشہ کرتا ہے چالیس دِن تک اُس کی کوئی نماز قبول نہیں ہوتی 52 46
48 پیٹ میں لقمۂ حرام جانے سے چالیس دِن تک کوئی دُعاء قبول نہیں ہوتی : 53 46
49 دینی مسائل 54 1
50 ( قسم کھانے کا بیان ) 54 49
51 قسم کس طرح ہوتی ہے : 55 49
52 تقریظ وتنقید 57 1
53 بقیہ : اِسلام کی اِنسانیت نوازی 60 44
54 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter