ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2010 |
اكستان |
|
اَولاد ہوتی ہے جبکہ اتباع کرے۔اَنبیاء علیہم السلام کی اَولاد بھی وہ مقبول ہے جو اَنبیاء کی پیروی کرتی ہو (انبیاء کے نقش ِ قدم پر چلتی ہو)۔اَب ہم کو سبق لینا چاہیے اَور دَیکھنا چاہیے کہ ہم کہاں تک اپنی اَولاد کے حق میں ابراہیم علیہ السلام کے طریقہ پر چلتے ہیں۔ میں نہیں کہتا کہ لوگ اپنی اَولاد کے حقوق اَدا نہیں کرتے لیکن ضرور ہے کہ زیادہ توجہ محض دُنیا پر دیتے ہیں۔ اِس کی زیادہ کوشش ہوتی ہے کہ اَولاد چار پیسے کمانے کے قابل ہوجائے اَور جب اِس قابل بنادیتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ ہم اِن کے واجب حقوق اَدا کر چکے، آگے اپنی اصلاح یہ خود کرلیں گے۔ اَور وجہ اِس کی زیادہ تر یہ ہے کہ لوگوں کے دِلوں سے دین کی وُقعت بالکل نکل گئی ہے۔ اِس لیے ہمہ تن دُنیا پر جھک پڑے ہیں۔ اَولاد کے نیک ہونے اَور بُری اَولاد سے بچنے کی اہم دعائیں : رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّیََّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآئِ۔ ''اے میرے رب مجھے اَور میری نسل کو بھی نماز قائم کرنے والا بنادے۔ '' رَبَّنَا ھَبْ لَنَامِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا۔ ''اے ہمارے رب ہماری بیویوں اَور اَوالاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرمائیے اَور ہم کو مقتدیوں کا مقتدا کر دیجیے۔ '' اَللّٰہُمَّ اَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْکَ وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ۔ ''اَور صلاحیت دے میری اَولاد میں، میں نے تیری طرف رجوع کیا اَور میں فرما برداروں میں سے ہوں۔ '' اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا وَتُبْ عَلَیْنَا اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ ''اے اللہ برکت دے ہماری بیویوں میںاَور ہماری اَولاد میں اَور ہماری توبہ قبول کر کیونکہ توہی توبہ قبول کرنے والا ہے۔'' اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ صَالِحٍ تُؤْتِی النَّاسَ مِنَ الْمَالِ وَالْاَھْلِ وَالْوَلَدِ غَیْرَ ضَالٍّ وَّلَا مُضِلٍّ ۔ ''اے اللہ میں تجھ سے اچھی چیز کا سوال کرتا ہوں جو تو لوگوں کو دے مال ہو یا بیوی