ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2010 |
اكستان |
|
یااَولاد، کہ نہ گمراہوں نہ گمراہ کرنے والے۔'' اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ وَّلَدٍ یَّکُوْنُ عَلَیَّ وَبَالًا ۔ ''اے اللہ میں تیری پناہ چاہتاہوں ایسی اَولاد سے جو مجھ پر وبال ہو۔'' (جاری ہے) وفیات مورخہ١٥ اپریل کو جامعہ مدنیہ جدید کے اُستاذ الحدیث حضرت مولانا امان اللہ خان صاحب کی والدہ ٔ ماجدہ طویل علالت کے بعد تقریبًا نوے برس کی عمر پاکر اَٹک میں اِنتقال فرماگئیں ،مرحومہ بہت دُعا گو اَور پارسا خاتون تھیں۔ مرحومہ جامعہ مدنیہ کے قدیم اُستاذ الحدیث حضرت مولانا کریم اللہ خان صاحب رحمة اللہ علیہ کی اہلیہ تھیں۔ اہل ِ اِدارہ مرحومہ کی وفات پر سوگواروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اَور اُن کی خدمت میں تعزیت ِ مسنونہ پیش کرتے ہیں۔ ٤ اپریل کو حضرت مولانا سیّد رشید میاں صاحب مدظلہم کے بہنوئی جناب طفیل احمد صاحب صدیقی طویل علالت کے بعد لاہور میں وفات پاگئے، اہل ِ اِدارہ اُن کے بچوں سے تعزیت ِ مسنونہ کرتا ہے۔ تاخیر سے موصولہ اطلاع کے مطابق جمعیت علمائے اِسلام کے خازن اور ہر دل عزیز سیاسی شخصیت الحاج خواجہ محمد زاہد صاحب ٢٢ مارچ کو ڈیرہ اسماعیل خان بم دھماکہ میں شہید ہو گئے۔ ٢٥ اپریل کو لیّہ کے مولوی یاسر امین صاحب کے بھائی وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اَور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ جامعہ مدنیہ جدید اَور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب کرایا گیا ۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے،آمین۔