Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2010

اكستان

8 - 64
بتلایا کہ اللہ تعالیٰ بھی اُنہیں محبوب رکھتے ہیں  قِیْلَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ سَمِّھِمْ لَنَا   اِن کے نام ہمیں بتلادیجیے   قَالَ عَلِیّ مِنْہُمْ  علی اُن میں سے ہیں یہ تین دفعہ اَور پھر اُس کے بعد ابوذر ، مقداد، سلمان  اَمَرَنِیْ بِحُبِّھِمْ وَاَخْبَرَنِیْ اَنَّہ یُحِبُّھُمْ   ١   دوبارہ پھر فرمادیا کہ مجھے حکم ہوا ہے کہ میں اِنہیں محبوب رکھوں اَور مجھے بتلایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اِنہیں محبوب رکھ رکھا ہے۔ 
اپنے خزانچی اَور مؤذن حضرت بلال    کو ہدایت  : 
حضرت ِ جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرتِ عمر رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ  اَبُوْبَکْرٍ سَیِّدُنَا  ابوبکر ہمارے آقا ہیں سردار ہیں  وَاَعْتَقَ سَیِّدَنَا  اَور ہمارے سردار کو اُنہوں نے آزاد کیا یعنی  بِلَالًا ٢   مراد حضرتِ بلال رضی اللہ عنہ ہیں جوکہ حبشی غلام تھے مگر اِسلام اَور ایمان پر بہت زیادہ پختہ تھے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ اِن کو بڑا درجہ دیتے ہیں پھر رسول اللہ  ۖ  کے خزانچی بھی رہے ہیں۔ حدیث شریف میں آتا ہے ایک دفعہ فرمایا  اَنْفِقْ یَا بِلَالُ وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِی الْعَرْشِ اِقْلَالًا  خرچ کرتے رہو اَور عرش والے سے کمی کا خیال نہ کرو کمی کا اَندیشہ نہ کرو کہ اُس کے پاس سے کم ملے گاخرچ کرو اَور اللہ دے دے گا، ویسے بھی آتا ہے کہ ایک دفعہ تشریف لے گئے عورتوں کی طرف اَور اُن سے کہا  تَصَدَّقْنَ صدقہ کرو  وَلَوْ مِنْ حُلِیِّکُنَّ  چاہے اپنے زیورات ہی میں سے ہو تو زیور عورتوں کو بہت عزیز ہوتا ہے لیکن سکھایا یہ گیا ہے کہ اُس سے وہ محبت کم کریں اپنی، لگائو کم کریں قلبی لگائو تو پھر عورتوںمیں کسی نے انگوٹھی دی کسی نے چَھلّہ دیا اِس طرح سے وہ ڈالتی رہیں حضرتِ بلال ساتھ ساتھ رہے ہیں اُس حدیث میں بھی آتا ہے تو  فِیْ ثَوْبِ بِلَالٍ  حضرت بلال کے پاس کوئی کپڑا تھا اُس میں وہ ڈالتی رہیں۔ تو رسول اللہ  ۖ  کے خازن تھے رسول اللہ  ۖ  کے مؤذن تھے اَور اِسلام پر اِتنے پختہ کہ اِن کو ہر طرح ستایا گیا ذلیل کیا بہت زیادہ لیکن اِن کے اُوپر کوئی اَثر  نہیں ہوا اِیمان کی پختگی میں کوئی فرق نہیں آیا سب تکالیف برداشت کیں۔
حضرت اَبوبکر نے آزاد کیا، حضرت عمر نے بڑے لقب سے نوازا  : 
 حتّٰی کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اِن کو خرید لیا بہلاکر سمجھاکر کہ یہ تمہارے کام کا تو ہے نہیں مجھے دے دو  تو پھر اِس طرح سے اُن کو خریدا خریدنے کے بعد حضرتِ بلال رضی اللہ عنہ جو صدمات سہ چکے تھے خدا کی راہ
   ١  مشکٰوة شریف ص ٥٨٠     ٢  ایضًاص ٥٨٠ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 5 1
4 چار اَفراد سے محبت کا حکم : 6 3
5 اِسلام لانے کے وقت حضرت سلمان فارسی کی عمر ڈھائی سو برس تھی : 7 3
6 عشرۂ مبشرہ کی فضیلت سب سے بڑھ کر ہے : 7 3
7 خلفائے اَربعہ کے بعد علمی برتری کے اعتبار سے ابن ِ مسعود کا درجہ 7 3
8 اپنے خزانچی اَور مؤذن حضرت بلال کو ہدایت : 8 3
9 حضرت اَبوبکر نے آزاد کیا، حضرت عمر نے بڑے لقب سے نوازا : 8 3
10 عِلم سے کورے ایک آنکھ والے محققین کی شرارتیں اَور اُن کا جواب 9 3
11 پہلا جواب : 9 3
12 دُوسرا جواب : 10 3
13 ایک اَور شرارتی : 10 3
14 حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رائے دینے بلکہ اختلافِ رائے کا بھی حق دیا 11 3
15 حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی معاشی بصیرت اَور سیاسی دُور اَندیشی 11 3
16 فاتحین کو بھی ملے اَور بعد والے بھی محروم نہ رہیں 11 3
17 بغیر تنخواہ دار مجاہدین کے لیے دونوں میں سے کوئی سا بھی طریقہ اِختیار کیا جاسکتا ہے 12 3
18 حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ : اعترافِ تقصیر اَور تلافی 12 3
19 سب سے بڑا بیٹا دُنیا کے سب سے ترقی یافتہ علاقہ کاگورنر 13 3
20 ملفوظات شیخ الاسلام 14 1
21 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 14 20
22 علمی مضامین 19 1
23 قیام ِ پاکستان اَور مسلمانانِ بر ِ صغیر کے لیے علمائِ دیو بند کا بے داغ کردار 19 1
24 پاکستان کا طرز ِ حکومت : 24 1
25 سازشوں کے بعد بچ جانے والا موجودہ پاکستان 33 1
26 تربیت ِ اَولاد 34 1
27 لڑکیوں کے ناک کان چِھدْوانا : 34 26
28 کان ناک چھیدنے کا حکم : 35 26
29 چھوٹے بچوں کو چھیڑ چھاڑ کر نے کا حکم : 35 26
30 اَولادکے واسطے دُعاء : 35 26
31 اَولاد کے نیک ہونے اَور بُری اَولاد سے بچنے کی اہم دعائیں 36 26
32 وفیات 37 1
33 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 38 1
34 حضرت اُمِ سلمہ رضی اللہ عنہا 38 33
35 قبولِ اِسلام اَور نکاحِ اَوّل : 38 33
36 ہجرت : 38 33
37 مدینہ منورہ میں سکونت: 40 33
38 حرم ِ نبوت میں آنا : 40 33
39 دَانشمندی : 43 33
40 حضرت اُم ِ سلمہ کے بچوں کی پرورِش 48 33
41 صدقہ کرنے کی ہدایت 48 33
42 اَمر بالمعروف : 49 33
43 وفات 49 33
44 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 50 1
45 ماںباپ کا احترام : 50 44
46 گلد ستۂ اَحادیث 52 1
47 جو شخص شراب کا نشہ کرتا ہے چالیس دِن تک اُس کی کوئی نماز قبول نہیں ہوتی 52 46
48 پیٹ میں لقمۂ حرام جانے سے چالیس دِن تک کوئی دُعاء قبول نہیں ہوتی : 53 46
49 دینی مسائل 54 1
50 ( قسم کھانے کا بیان ) 54 49
51 قسم کس طرح ہوتی ہے : 55 49
52 تقریظ وتنقید 57 1
53 بقیہ : اِسلام کی اِنسانیت نوازی 60 44
54 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter