Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2010

اكستان

38 - 64
اُمت ِمسلمہ کی مائیں 						   	   قسط  :  ١٥
حضرت اُمِ سلمہ رضی اللہ عنہا 
(  حضرت مولانا محمد عاشق الٰہی صاحب بلند شہری  )
حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہاکی وفات کے بعد آنحضرت  ۖ نے حضرت اُم سلمہ   رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا اور اُسی گھر میں اِن کو ٹھہرایا جس میں حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا رہا کرتی تھیں ۔ اُم سلمہ ان کی کنیت ہے ،نام ہند تھا ۔اِن کے باپ اَبو اُمیّہ تھے جن کی سخاوت کا عام شہرہ تھا ،سفر میں اپنے ساتھیوں پر بہت خرچ کیا کرتے تھے اِسی لیے اِن کا لقب  زَادُالرَّاکِبِ  (مسافروں کے سفر کا سامان )  پڑ گیا تھا ۔والدہ کا نام عاتکہ تھا جو قبیلہ بنی فراس سے تھیں ۔( الاصابہ)
قبولِ اِسلام اَور نکاحِ اَوّل  :
حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا بھی اُن مبارک ہستیوں میں ہیں جنہوں نے اِسلام کے ابتدائی دور میں ہی اِسلام قبول کیا اِن کا پہلا نکاح چچا زاد بھائی عبداللہ بن عبدالاسد رضی اللہ عنہ سے ہوا تھا جو آنحضرت  ۖ کے رضاعی بھائی بھی تھے اَور پھوپی زادے بھی ۔وہ اِسلام قبول کرنے میں سابقین اَوّلین میں سے تھے اُن کے متعلق لکھا ہے کہ دس شخصوں کے بعد مسلمان ہوئے یعنی وہ گیارہویں مسلمان تھے، پہلے اِنہوں نے اپنی بیوی حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ حبشہ کو ہجرت کی وہاں ایک لڑکا پیدا ہوا جس کا نام ''سلمہ ''رکھا اِسی کے  نام سے باپ کی کنیت'' ابوسلمہ'' اَورماں کی کنیت ''اُمِ سلمہ'' مشہورہو گئی ۔پھر حبشہ سے واپس آئے اور اِس کے بعد دونوں نے مدینہ منورہ کو ہجر ت کی لیکن یہ ہجرت ایک ساتھ نہیں ہوئی دونوں آگے پیچھے مدینہ منورہ پہنچے جس کا واقعہ بڑا دَرد ناک  ہے۔
ہجرت  :
حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کی ہجرت کے واقعہ سے اَندازہ ہوتا ہے کہ آنحضرت  ۖ کے زمانہ میں عورتوں نے کیسی کیسی مصیبتیں دین کے لیے برداشت کی ہیں اور کیسی کیسی تکلیفیں سہی ہیں ۔اِس واقعہ کو وہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 5 1
4 چار اَفراد سے محبت کا حکم : 6 3
5 اِسلام لانے کے وقت حضرت سلمان فارسی کی عمر ڈھائی سو برس تھی : 7 3
6 عشرۂ مبشرہ کی فضیلت سب سے بڑھ کر ہے : 7 3
7 خلفائے اَربعہ کے بعد علمی برتری کے اعتبار سے ابن ِ مسعود کا درجہ 7 3
8 اپنے خزانچی اَور مؤذن حضرت بلال کو ہدایت : 8 3
9 حضرت اَبوبکر نے آزاد کیا، حضرت عمر نے بڑے لقب سے نوازا : 8 3
10 عِلم سے کورے ایک آنکھ والے محققین کی شرارتیں اَور اُن کا جواب 9 3
11 پہلا جواب : 9 3
12 دُوسرا جواب : 10 3
13 ایک اَور شرارتی : 10 3
14 حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رائے دینے بلکہ اختلافِ رائے کا بھی حق دیا 11 3
15 حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی معاشی بصیرت اَور سیاسی دُور اَندیشی 11 3
16 فاتحین کو بھی ملے اَور بعد والے بھی محروم نہ رہیں 11 3
17 بغیر تنخواہ دار مجاہدین کے لیے دونوں میں سے کوئی سا بھی طریقہ اِختیار کیا جاسکتا ہے 12 3
18 حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ : اعترافِ تقصیر اَور تلافی 12 3
19 سب سے بڑا بیٹا دُنیا کے سب سے ترقی یافتہ علاقہ کاگورنر 13 3
20 ملفوظات شیخ الاسلام 14 1
21 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 14 20
22 علمی مضامین 19 1
23 قیام ِ پاکستان اَور مسلمانانِ بر ِ صغیر کے لیے علمائِ دیو بند کا بے داغ کردار 19 1
24 پاکستان کا طرز ِ حکومت : 24 1
25 سازشوں کے بعد بچ جانے والا موجودہ پاکستان 33 1
26 تربیت ِ اَولاد 34 1
27 لڑکیوں کے ناک کان چِھدْوانا : 34 26
28 کان ناک چھیدنے کا حکم : 35 26
29 چھوٹے بچوں کو چھیڑ چھاڑ کر نے کا حکم : 35 26
30 اَولادکے واسطے دُعاء : 35 26
31 اَولاد کے نیک ہونے اَور بُری اَولاد سے بچنے کی اہم دعائیں 36 26
32 وفیات 37 1
33 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 38 1
34 حضرت اُمِ سلمہ رضی اللہ عنہا 38 33
35 قبولِ اِسلام اَور نکاحِ اَوّل : 38 33
36 ہجرت : 38 33
37 مدینہ منورہ میں سکونت: 40 33
38 حرم ِ نبوت میں آنا : 40 33
39 دَانشمندی : 43 33
40 حضرت اُم ِ سلمہ کے بچوں کی پرورِش 48 33
41 صدقہ کرنے کی ہدایت 48 33
42 اَمر بالمعروف : 49 33
43 وفات 49 33
44 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 50 1
45 ماںباپ کا احترام : 50 44
46 گلد ستۂ اَحادیث 52 1
47 جو شخص شراب کا نشہ کرتا ہے چالیس دِن تک اُس کی کوئی نماز قبول نہیں ہوتی 52 46
48 پیٹ میں لقمۂ حرام جانے سے چالیس دِن تک کوئی دُعاء قبول نہیں ہوتی : 53 46
49 دینی مسائل 54 1
50 ( قسم کھانے کا بیان ) 54 49
51 قسم کس طرح ہوتی ہے : 55 49
52 تقریظ وتنقید 57 1
53 بقیہ : اِسلام کی اِنسانیت نوازی 60 44
54 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter