Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2010

¾اكستان Ù

40 - 64
باندھ کر مجھ سے دُور کسی درخت کے نیچے لیٹ جاتے اَور جب کوچ کرنے کا وقت آتا تو اُونٹ پر کجاوہ کس کر میرے پاس لاکر بٹھا دیتے اور خود وہاں سے ہٹ جاتے جب میں سوار ہو جاتی تو اُس کی نکیل پکڑ کر آگے آگے چل دیتے اِسی طرح وہ مجھے مدینہ منورہ تک لے گئے جب اُن کی نظر بنی عمرو بن عوف کی آبادی پر پڑی جو قبا  میں تھی تو اُنہوں نے مجھ سے کہا کہ تمہارا شوہر یہیں ہے (البدایہ،الاصابہ،اُسد الغابہ) اِس کے بعد وہ سلام کرکے واپس ہو گئے ۔   ١ 
 مدینہ منورہ میں سکونت: 
مدینہ منورہ پہنچ کر اپنے شوہر کے پاس رہنے لگیں اَور وہاں ایک لڑکا اَور دو لڑکیاں پیدا ہوئیں ۔  لڑکے کا نام عمر اور ایک لڑکی کا نام درہ اور دُوسری کا نام زینب رکھا۔ (الاصابہ)
حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کی وفات  : 
حضرت اَبو سلمہ رضی اللہ عنہ غزوہ ٔ اُحد اَور غزوۂ بدر میں شریک ہوئے ،غزوۂ اُحد میں اُن کے ایک  زخم آیا جو کچھ اَچھا ہوگیا تھا۔ اُن کو حضور اقدس  ۖ نے ایک دستہ کا اَمیر بنا کر بھیج دیا تھا واپس آئے تو وہ زخم ہرا ہوگیا اَور اُسی کے اَثر سے جمادی الثانی ٤ھ میں وفات پائی۔(الاصابہ)
حضرت اَبوسلمہ رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد حضرت اُم ِ سلمہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے ایک لڑکی تولد ہوئی جس کا نام زینب رکھا گیا اَور اُس کی وِلادت پر عدت بھی ختم ہو گئی ۔عدت گزرجانے کے بعد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے حضرت اُم ِ سلمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کرنے کا پیغام بھیجا تو اُنہوں نے عذر کر دیا، اِس کے بعد آنحضرت  ۖ سے نکاح ہوا۔ ( الاصابہ) 
حرم ِ نبوت میں آنا  : 
حضرت اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو اپنے پہلے شوہر سے بہت محبت تھی۔ایک مرتبہ حضرت اُم ِسلمہ رضی اللہ عنہا نے اُن سے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ اگر مرد اَور عورت دونوں جنتی ہوں اَور عورت مرد کے بعد کسی  سے نکاح نہ کرے تو وہ عورت جنت میں اُسی مرد کو ملے گی، اِس لیے آؤ ہم تم دونوں عہد کر لیں کہ ہم میں سے جو
  ١  عثمان بن طلحہ جنہوں نے حضرت اُم سلمہ   کو مدینہ منورہ تک پہنچایا تھااُس وقت تک مسلمان نہیں ہوئے تھے بعد میںاِسلام لے آئے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 5 1
4 چار اَفراد سے محبت کا حکم : 6 3
5 اِسلام لانے کے وقت حضرت سلمان فارسی کی عمر ڈھائی سو برس تھی : 7 3
6 عشرۂ مبشرہ کی فضیلت سب سے بڑھ کر ہے : 7 3
7 خلفائے اَربعہ کے بعد علمی برتری کے اعتبار سے ابن ِ مسعود کا درجہ 7 3
8 اپنے خزانچی اَور مؤذن حضرت بلال کو ہدایت : 8 3
9 حضرت اَبوبکر نے آزاد کیا، حضرت عمر نے بڑے لقب سے نوازا : 8 3
10 عِلم سے کورے ایک آنکھ والے محققین کی شرارتیں اَور اُن کا جواب 9 3
11 پہلا جواب : 9 3
12 دُوسرا جواب : 10 3
13 ایک اَور شرارتی : 10 3
14 حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رائے دینے بلکہ اختلافِ رائے کا بھی حق دیا 11 3
15 حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی معاشی بصیرت اَور سیاسی دُور اَندیشی 11 3
16 فاتحین کو بھی ملے اَور بعد والے بھی محروم نہ رہیں 11 3
17 بغیر تنخواہ دار مجاہدین کے لیے دونوں میں سے کوئی سا بھی طریقہ اِختیار کیا جاسکتا ہے 12 3
18 حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ : اعترافِ تقصیر اَور تلافی 12 3
19 سب سے بڑا بیٹا دُنیا کے سب سے ترقی یافتہ علاقہ کاگورنر 13 3
20 ملفوظات شیخ الاسلام 14 1
21 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 14 20
22 علمی مضامین 19 1
23 قیام ِ پاکستان اَور مسلمانانِ بر ِ صغیر کے لیے علمائِ دیو بند کا بے داغ کردار 19 1
24 پاکستان کا طرز ِ حکومت : 24 1
25 سازشوں کے بعد بچ جانے والا موجودہ پاکستان 33 1
26 تربیت ِ اَولاد 34 1
27 لڑکیوں کے ناک کان چِھدْوانا : 34 26
28 کان ناک چھیدنے کا حکم : 35 26
29 چھوٹے بچوں کو چھیڑ چھاڑ کر نے کا حکم : 35 26
30 اَولادکے واسطے دُعاء : 35 26
31 اَولاد کے نیک ہونے اَور بُری اَولاد سے بچنے کی اہم دعائیں 36 26
32 وفیات 37 1
33 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 38 1
34 حضرت اُمِ سلمہ رضی اللہ عنہا 38 33
35 قبولِ اِسلام اَور نکاحِ اَوّل : 38 33
36 ہجرت : 38 33
37 مدینہ منورہ میں سکونت: 40 33
38 حرم ِ نبوت میں آنا : 40 33
39 دَانشمندی : 43 33
40 حضرت اُم ِ سلمہ کے بچوں کی پرورِش 48 33
41 صدقہ کرنے کی ہدایت 48 33
42 اَمر بالمعروف : 49 33
43 وفات 49 33
44 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 50 1
45 ماںباپ کا احترام : 50 44
46 گلد ستۂ اَحادیث 52 1
47 جو شخص شراب کا نشہ کرتا ہے چالیس دِن تک اُس کی کوئی نماز قبول نہیں ہوتی 52 46
48 پیٹ میں لقمۂ حرام جانے سے چالیس دِن تک کوئی دُعاء قبول نہیں ہوتی : 53 46
49 دینی مسائل 54 1
50 ( قسم کھانے کا بیان ) 54 49
51 قسم کس طرح ہوتی ہے : 55 49
52 تقریظ وتنقید 57 1
53 بقیہ : اِسلام کی اِنسانیت نوازی 60 44
54 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter