ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2010 |
اكستان |
|
پہلے اِس دُنیا سے چلا جائے دُوسرا نکاح نہ کرے۔ یہ سن کر حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم میرا کہا مان لو گی؟ حضرت اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ ماننے کے لیے ہی تو مشورہ کر رہی ہوں۔ حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم میرے بعد نکاح کر لینا۔ اِس کے بعد اللہ تعالیٰ سے یہ دُعا مانگی کہ اے اللہ میرے بعد اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا کو مجھ سے بہتر خاوند عطا فرماجو نہ اِسے رنج پہنچائے نہ تکلیف دے (الاصابہ فی ذکر ہند بنت اُمیہ وھی اُم سلمہ و لم یذکر ھذہ الروایة فی الکُنٰی ) خداکا کرنا ایسا ہوا کہ حضرت ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کی نصیحت حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کی حق میں بہت ہی زیادہ مفید ہوئی اَور اِن کی دُعا اللہ جل شانہ نے قبول فرما کر آنحضرت ۖ کی زوجیت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کو نصیب فرمائی۔ حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا خود روایت فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ جس کسی مسلمان کو کوئی مصیبت پہنچے اَور وہ اللہ کے فرمان کے مطابق یہ پڑھے : اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَاخْلُفْ لِیْ خَیْرًا مِّنْھَا ''ہم اللہ ہی کے لیے ہیں اَور ہمیں اللہ ہی کی طرف لوٹ جانا ہے۔ اے اللہ میری مصیبت میں مجھے ثواب دے اَور اِس سے بہتر اِس کا بدلہ عنایت فرما۔ '' تو اللہ تعالیٰ ضرور اُس کو اِس کی (گئی ہوئی چیز) سے بہتر عنایت فرمائیں گے۔ جب ابوسلمہ کی وفات ہوگئی تو (مجھے یہ حدیث یاد آئی اَور) دِل میں کہا (کہ اِس دُعا کو کیا پڑھوں) اَبو سلمہ سے بہتر کون ہوگا۔ وہ سب سے پہلے شخص تھے جس نے اپنے گھر سے ہجرت کی پھر بلاآخر میں نے یہ دُعا پڑھ لی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اللہ جل شانہ نے ابو سلمہ کے بعد آنحضرت ۖ کے نکاح میں آنے کا شرف عنایت فرمایا۔ (مسلم شریف) حضرت اُم ِسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا یہ بھی روایت فرماتی تھیں کہ جب (پہلے شوہر) حضرت اَبو سلمہ رضی اللہ عنہ کی وفات ہوگئی تو مجھے بہت ہی زیادہ رنج ہوا۔ میں نے اپنے جی میں کہاکہ اَبو سلمہ پردیس میں تھے جہاں اُن کے خاندان کے لوگ نہیں تھے اُن کی موت پر ایسا رونا رؤں گی کہ جس کی شہرت ہوجائے گی۔ میں رونے کے لیے تیار ہوگئی تھی کہ اچانک ایک عورت اَور آگئی جو رونے میں میرا ساتھ دینا چاہتی تھی۔ راستہ میں اُس عورت کو رسول اللہ ۖ مل گئے اَور آپ ۖ کو اُس کے اِرادے کی خبر ہوگئی۔ آپ نے اُس سے فرمایا کہ تیرا یہ اِرادہ ہے کہ اُس گھر میں شیطان کو داخل کردے جس سے اللہ تعالیٰ نے اُسے نکالا ہے۔ جب یہ