ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2010 |
¾اكستان Ù |
|
ہمارے بریلوی دوست جنہوں نے ''مکالمة الصدرین '' چھاپا، اُنہوں نے ہمیں اِس واقعہ کی اَور اِس فارمولے کی تفصیل بیان کرنے پر مجبور کردیا۔ ورنہ اَب یہ سب باتیں پرانی ہوچکی ہیں۔ اَب وہ ذرا اپنے رسائل اُٹھا کر دیکھیں۔نورانی صاحب احکام ِ نوریہ شرعیہ برمسلم لیگ، میں مسلم لیگ کی بلکہ اپنے سوا سب جماعتوں اَور ساری اُمت ِ محمدیہ کی تکفیر پہلے ملاحظہ فرمالیں۔ اَور دُوسری کتابوں مثلاً مسلم لیگ کی زریں بخیہ دری ۔ اَلْجَوَابَاتُ السَّنِیَّہْ عَلٰی زُھَائِ السُّوَالَاتِ اللِّیْگِیَّہْ اَور قہر القادر علی الکفار اللیاڈر ملقب بلقب لیڈروں کی سیاہ کاریاں میں مسلم لیگ کی بلکہ اپنے سوا ساری اُمت ِ محمدیہ کی تکفیر پہلے ملاحظہ فرمالیں۔ اِن میں مسٹر جناح کو جہنم کا کتا ثابت کیا ہے۔ اَلْجَوَابَاتُ السَّنِیَّہْ میں مسلم لیگ کے اَغراض و مقاصد کے بارے میں سرکارِ مارہرہ کے اَولادِ رسول محمد میاں صاحب نے اپنے فتوے میں اِرشاد فرمایا ہے : ''اَور یہ سب اغراض و مقاصد صریح محرمات ِ شرعیہ پر مشتمل اَور حرام ِ قطعی اَور منجر باشد وبال و نکال وکفر و ضلال ہیں۔ اَور اِن کے ہوتے ہوئے لیگ کی شرکت و رُکنیت سخت ممنوع وحرام ہے۔'' (الجوابات السنیہ ص ٣ سطر٩، نمبر١٠ مطبع سلطانی بمبئی) اِس کے بعد ایک ایک کر کے اِس کے اغراض و مقاصد کی تغلیط کی ہے اَور انہیں ضلالت و گمراہی قرار دیا ہے۔ اِس فتوے کے ہوتے ہوئے بھی آپ بڑی بے شرمی سے ڈٹ کر یہ جھوٹ بولتے ہیں کہ آپ کے اَکابر نے پاکستان بنایا۔ ع شرم تم کو مگر نہیں آتی مسلم لیگ کی زریں بخیہ دری میں اُن ہی بزرگ اَولادِ رسول محمد میاں صاحب نے ایک وجہ یہ بھی لکھی ہے : ''اَور جب لیگی جلسہ میں حضرت مولانا اشرف علی زندہ بادکے نعرے لگائے جاتے ہیں'' (ص٦ سطر٥ مطبوعہ سد ریشن پریس ایٹہ) بلکہ مسلم لیگ کی زریں بخیہ دری کا صفحہ ٦ سارا اِسی ذکر سے بھرا ہوا ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ جب مسلم لیگ میں تھانوی زندہ باد ہورہا تھا اَور وہ وہاں آپ سے بہت پہلے سے موجود تھے تو آپ وہاں کیسے پہنچ گئے۔ اَور آپ کی جماعت نے اُس کی تائید کیسے کردی۔ آپ کو ضرور کوئی