Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2010

اكستان

17 - 64
مگر اَفسوس کہ آج تک باوجود کہ تقریبًا ایک سال گزر چکا ہے یہ مقالہ مثل سابق گورنمنٹوں کے مقالوں کے اَور ١٨٥٧ء کے اعلانات ِوکٹوریہ اَور ١٩١٤ء کے لائڈجارج کے وعدوں کی طرح ثابت ہوئے یہ نہیں ہوا کہ اِس پر عمل نہیں کیا گیا بلکہ عام پبلک مقامات اَور مساجد وغیرہ میں بھی مدحِ صحابہ سے روکا گیا اَور  سُنیوں کو سزائیں دی گئیں۔ 
(١٢)  آج ٣١مارچ ١٩٣٩ء مطابق ٩ صفر مسلمانوں کو چاہیے کہ بعد نماز جلسہ کریں اَور اِس میں گورنمنٹ کے اِس فعل پر کہ اُس نے مسلمانوں کے مذہبی اِنسانی شہری حق ِمدحِ صحابہ میں ناجائز مداخلت کر کے اُن کے صحیح جذبات کو ناقابلِ برداشت ٹھیس لگائی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مسلمان پروانہ وار جیل میں بند ہوچکے ہیں، صدائے احتجاج بلند کریں۔ 
(١٣)  یہ دِکھلادیں کہ مسلمان اپنے مذہبی امور میں حتی الوسع ذرّہ بھر بھی مداخلت گوارہ نہیں کریں گے اَور نہ کر سکتے ہیں۔ 
(١٤)  سیرت کمیٹیوں کا اِختراع قادیانیوں کے طرف سے تو نہیں ہوا، مگر بعض اَوقات اِس سے قادیانیوں نے فائدہ اُٹھانا ضرور چاہا اَور اُٹھایا، اِس کا بیڑہ اُٹھانے والے شیخ عبدالمجید صاحب قریشی ساکن ''پٹی'' لاہور ہیں۔ قریشی صاحب نے ابتداء میں اِس کے متعلق مختلف مقامات سے رائے لی، چنانچہ میرے پاس اَور مولانا کفایت اللہ صاحب کے پاس بھی اُن کے خطوط آئے تھے ،ہم دونوں کے جوابات تقریبًا متفق تھے خلاصہ یہ تھا کہ ہر اَمر نہایت مستحسن ہے بشرطیکہ اِس کے لیے کوئی تاریخ اَور مہینہ متعین نہ ہو، کبھی صفر میں ہو تو کبھی جمادی الاوّل میں کبھی ربیع الاوّل میں ہو تو کبھی رجب میں علی ہذا لقیاس ،بارہ پندرہ کی ہمیشہ کے لیے تعین نہ ہوا کرے۔ نیز سال میں صرف ایک دفعہ نہ ہوا کرے بلکہ دُوسرے تیسرے مہینہ اَور اگر اِس سے زائد ممکن ہو تو زیادہ تر ہوا کرے، نیز سیرت کے متعلق بیان کرنے والے کوئی واقف کار شخص ہوں جو کہ صحیح اَور  قوی روایتیں بیان کریں اَور عوام کو جناب ِ رسول اللہ  ۖ  کی اَصل زندگی سے آگاہ کرتے رہیں، جب تک اِس قسم کے بیانات عوام تک لگاتار اَور کثرت سے نہ پہنچائے جائیں گے فائدہ نہ ہو گا۔ 
معترضین علی الاسلام کے زہر آلود پروپیگنڈوں سے عوام کو اِسی طرح محفوظ رکھا جا سکتا ہے مگر اَفسوس ہے کہ قریشی صاحب نے ہماری عبارت میں کانٹ چھانٹ کی اَور اپنے مدعا کے موافق جملوں کو لے کر شائع
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 5 1
4 چار اَفراد سے محبت کا حکم : 6 3
5 اِسلام لانے کے وقت حضرت سلمان فارسی کی عمر ڈھائی سو برس تھی : 7 3
6 عشرۂ مبشرہ کی فضیلت سب سے بڑھ کر ہے : 7 3
7 خلفائے اَربعہ کے بعد علمی برتری کے اعتبار سے ابن ِ مسعود کا درجہ 7 3
8 اپنے خزانچی اَور مؤذن حضرت بلال کو ہدایت : 8 3
9 حضرت اَبوبکر نے آزاد کیا، حضرت عمر نے بڑے لقب سے نوازا : 8 3
10 عِلم سے کورے ایک آنکھ والے محققین کی شرارتیں اَور اُن کا جواب 9 3
11 پہلا جواب : 9 3
12 دُوسرا جواب : 10 3
13 ایک اَور شرارتی : 10 3
14 حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رائے دینے بلکہ اختلافِ رائے کا بھی حق دیا 11 3
15 حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی معاشی بصیرت اَور سیاسی دُور اَندیشی 11 3
16 فاتحین کو بھی ملے اَور بعد والے بھی محروم نہ رہیں 11 3
17 بغیر تنخواہ دار مجاہدین کے لیے دونوں میں سے کوئی سا بھی طریقہ اِختیار کیا جاسکتا ہے 12 3
18 حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ : اعترافِ تقصیر اَور تلافی 12 3
19 سب سے بڑا بیٹا دُنیا کے سب سے ترقی یافتہ علاقہ کاگورنر 13 3
20 ملفوظات شیخ الاسلام 14 1
21 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 14 20
22 علمی مضامین 19 1
23 قیام ِ پاکستان اَور مسلمانانِ بر ِ صغیر کے لیے علمائِ دیو بند کا بے داغ کردار 19 1
24 پاکستان کا طرز ِ حکومت : 24 1
25 سازشوں کے بعد بچ جانے والا موجودہ پاکستان 33 1
26 تربیت ِ اَولاد 34 1
27 لڑکیوں کے ناک کان چِھدْوانا : 34 26
28 کان ناک چھیدنے کا حکم : 35 26
29 چھوٹے بچوں کو چھیڑ چھاڑ کر نے کا حکم : 35 26
30 اَولادکے واسطے دُعاء : 35 26
31 اَولاد کے نیک ہونے اَور بُری اَولاد سے بچنے کی اہم دعائیں 36 26
32 وفیات 37 1
33 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 38 1
34 حضرت اُمِ سلمہ رضی اللہ عنہا 38 33
35 قبولِ اِسلام اَور نکاحِ اَوّل : 38 33
36 ہجرت : 38 33
37 مدینہ منورہ میں سکونت: 40 33
38 حرم ِ نبوت میں آنا : 40 33
39 دَانشمندی : 43 33
40 حضرت اُم ِ سلمہ کے بچوں کی پرورِش 48 33
41 صدقہ کرنے کی ہدایت 48 33
42 اَمر بالمعروف : 49 33
43 وفات 49 33
44 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 50 1
45 ماںباپ کا احترام : 50 44
46 گلد ستۂ اَحادیث 52 1
47 جو شخص شراب کا نشہ کرتا ہے چالیس دِن تک اُس کی کوئی نماز قبول نہیں ہوتی 52 46
48 پیٹ میں لقمۂ حرام جانے سے چالیس دِن تک کوئی دُعاء قبول نہیں ہوتی : 53 46
49 دینی مسائل 54 1
50 ( قسم کھانے کا بیان ) 54 49
51 قسم کس طرح ہوتی ہے : 55 49
52 تقریظ وتنقید 57 1
53 بقیہ : اِسلام کی اِنسانیت نوازی 60 44
54 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter