Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2010

اكستان

16 - 64
یورپین مؤرخین اِس کی خصوصی طور پر ہدایت کرتے ہیں اَور اِسی بنا پر سیرت ِ فاروقی رضی اللہ عنہ کو فرانس کی یونیورسٹیوں وغیرہ میں داخلِ نصاب کر دیا گیا ہے، نہایت ضروری ہے کہ مسلمانوں کا بچہ بچہ اُن کے کارناموں اَور اخلاق و اَعمال سے واقف ہو۔ 
اَور چونکہ مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ دُنیا میں اِسلام کی اشاعت کریں اِس لیے اُن پر اَور بھی لازم ہے کہ ساری نوعِ اِنسانی کو اِن باتوں سے واقف کریں اَور ہر بستی میں عام جلسوں اَور جلوسوں وغیرہ سے مسلمانوں اَور غیر مسلموں کو بتائیں کہ اُن کے بزرگوں نے دُنیا میں کیا کار نامے بطور ِ یاد گار چھوڑے ہیں۔ جناب ِ رسول اللہ  ۖ  کی تعلیم و تربیت سے کس طرح متاثر ہوئے اَور اہلِ عالم کو مذہب، اخلاق، تمدن، معاشرت، اقتصادیات ،سیاسیات وغیرہ تمام شعبہائے زندگی اَور آخرت کے کیسے کیسے اَسباق سکھائے۔ 
(١٠)  ہندوستان کے کروڑوں مسلمان اَور غیر مسلم جاہلِ محض ہیں نہ کتابیں پڑھ سکتے ہیں نہ اخبارات، اِن بے پڑھے لوگوں کو مقدس ہستیوں کی پاکیزہ زندگی کے پاکیزہ حالات اُن کے خیالات،     مہتم بالشان کارناموں سے روشناس کرانے کا سوائے اِس کے اَور کیا ذریعہ ہے کہ بار بارعام جلسوں اَور جلوسوں میں اُن کا ذکرِ خیر کیا جائے اَور اُن کے نام نامی سے ہر کہ ومہ کو مانوس بنایا جائے، بالخصوص ایسی  جگہوں میں جہاں کہ غلط فہمیاں قصدًا پھیلائی جاتی ہیں یہی مقصد سیرت کے جلسے اور جلوسوں کا ہے اور یہی مقصدمدحِ صحابہ   کے جلسے اور جلوسوں کا ہے، ہندوستان جیسے ملک میں تبرا قانونی اَور اجتماعی اور اخلاقی جرم ہے اَور مدح صحابہ   اَخلاقی ذاتی اَور اجتماعی فریضہ ہے۔ 
(١١)  لکھنؤ کی اَندھیر نگری میں تقریبًا تیس بتیس برس سے یہ حکم نافذ ہے کہ اہل ِ سنت و الجماعت کو جن کی تعداد شہر میں اَسی ہزار سے زیادہ ہے اَور اُن کے خلاف شیعوں کی آبادی صرف اَٹھارہ ہزار ہے، اپنے پیشوایان ِمذہب صحابہ کرام خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کی مدح و ثناء کی اجازت نہیں ہے بار بار اِس پر قید و بند اَور جرمانہ و تکلیف کی نوبت آچکی ہے، حکومت نے اگرچہ ٣٠ مارچ ١٩٣٨ء کے اعلان میں یہ الفاظ شائع کردیے تھے ۔ 
''گورنمنٹ واضح کردینا چاہتی ہے کہ پہلے تین خلفاء کی مدح پڑھنا خواہ عام مقام پر ہو خواہ کسی شخصی مقام پر زیرِ بحث نہیں، یہ حق سُنیوں کو بلاشک حاصل ہے۔'' 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 5 1
4 چار اَفراد سے محبت کا حکم : 6 3
5 اِسلام لانے کے وقت حضرت سلمان فارسی کی عمر ڈھائی سو برس تھی : 7 3
6 عشرۂ مبشرہ کی فضیلت سب سے بڑھ کر ہے : 7 3
7 خلفائے اَربعہ کے بعد علمی برتری کے اعتبار سے ابن ِ مسعود کا درجہ 7 3
8 اپنے خزانچی اَور مؤذن حضرت بلال کو ہدایت : 8 3
9 حضرت اَبوبکر نے آزاد کیا، حضرت عمر نے بڑے لقب سے نوازا : 8 3
10 عِلم سے کورے ایک آنکھ والے محققین کی شرارتیں اَور اُن کا جواب 9 3
11 پہلا جواب : 9 3
12 دُوسرا جواب : 10 3
13 ایک اَور شرارتی : 10 3
14 حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رائے دینے بلکہ اختلافِ رائے کا بھی حق دیا 11 3
15 حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی معاشی بصیرت اَور سیاسی دُور اَندیشی 11 3
16 فاتحین کو بھی ملے اَور بعد والے بھی محروم نہ رہیں 11 3
17 بغیر تنخواہ دار مجاہدین کے لیے دونوں میں سے کوئی سا بھی طریقہ اِختیار کیا جاسکتا ہے 12 3
18 حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ : اعترافِ تقصیر اَور تلافی 12 3
19 سب سے بڑا بیٹا دُنیا کے سب سے ترقی یافتہ علاقہ کاگورنر 13 3
20 ملفوظات شیخ الاسلام 14 1
21 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 14 20
22 علمی مضامین 19 1
23 قیام ِ پاکستان اَور مسلمانانِ بر ِ صغیر کے لیے علمائِ دیو بند کا بے داغ کردار 19 1
24 پاکستان کا طرز ِ حکومت : 24 1
25 سازشوں کے بعد بچ جانے والا موجودہ پاکستان 33 1
26 تربیت ِ اَولاد 34 1
27 لڑکیوں کے ناک کان چِھدْوانا : 34 26
28 کان ناک چھیدنے کا حکم : 35 26
29 چھوٹے بچوں کو چھیڑ چھاڑ کر نے کا حکم : 35 26
30 اَولادکے واسطے دُعاء : 35 26
31 اَولاد کے نیک ہونے اَور بُری اَولاد سے بچنے کی اہم دعائیں 36 26
32 وفیات 37 1
33 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 38 1
34 حضرت اُمِ سلمہ رضی اللہ عنہا 38 33
35 قبولِ اِسلام اَور نکاحِ اَوّل : 38 33
36 ہجرت : 38 33
37 مدینہ منورہ میں سکونت: 40 33
38 حرم ِ نبوت میں آنا : 40 33
39 دَانشمندی : 43 33
40 حضرت اُم ِ سلمہ کے بچوں کی پرورِش 48 33
41 صدقہ کرنے کی ہدایت 48 33
42 اَمر بالمعروف : 49 33
43 وفات 49 33
44 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 50 1
45 ماںباپ کا احترام : 50 44
46 گلد ستۂ اَحادیث 52 1
47 جو شخص شراب کا نشہ کرتا ہے چالیس دِن تک اُس کی کوئی نماز قبول نہیں ہوتی 52 46
48 پیٹ میں لقمۂ حرام جانے سے چالیس دِن تک کوئی دُعاء قبول نہیں ہوتی : 53 46
49 دینی مسائل 54 1
50 ( قسم کھانے کا بیان ) 54 49
51 قسم کس طرح ہوتی ہے : 55 49
52 تقریظ وتنقید 57 1
53 بقیہ : اِسلام کی اِنسانیت نوازی 60 44
54 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter