Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2010

اكستان

15 - 64
محترما! جب کوئی تحریک کسی شخص کی طرف منسوب ہوگی تو وہ قبلۂ توجہ ہوگا اَور اُس شخص کے عقائد اَور اَخلاق کا اَثر ممبروں پر قطعی طور پر ضرورپڑے گا خصوصاً جبکہ مودودی صاحب کا لٹریچر زَور دار طریقے پر شائع  کیا جا رہا ہے اَور ممبروں اَور غیر ممبروں کو اِس کے مطالعہ کی ترغیب دی جارہی ہے اِس صورت میں وہ زہریلا مواد جو نہایت چلاکی سے تحریروں میں رکھا گیا ہے اَپنے اَثر سے خالی نہیں رہ سکتا۔ 
(٧)  مودودی صاحب اپنی جماعت کا دستور لکھ رہے ہیں عرصہ سے یہ دستور شائع ہو رہا ہے اَور الفاظ اِتنی وضاحت کے ساتھ سلب ِکلی کے طور پر ہر اِنسان سے معیار یت ِحق اَور تنقید سے بالا تر ی اَور ذہنی غلامی میں ابتلاء کی تبلیغ کر رہے ہیں۔اِس عموم اَور استغراق اَور سلب ِ کلی اَور استغراق کو کہاں لے جائیں گے؟ بحث الفاظ پر ہے، احتمالات غیر مفہومہ عن العبارة پر نہیں۔ اَور اگر آپ مودودی صاحب کی تصانیف اَور اُن کے خواص کی تالیفات کا اِستقصا فرمائیں گے تو نہ صرف عام اَنبیاء و رُسل بلکہ اُلو العزم رسولوں کے لیے بھی اُن کے بے پناہ قلم سے پناہ اَور اُن کی تنقید سے نجات نہ پائیں گے۔ 
(٨) جس جگہ صحابۂ کرام (رضوان اللہ علیہم اجمعین ) سے نہ صرف بدظنی پھیلائی جاتی ہو بلکہ  اَشْہَدُ اَنَّ عَلِیًّا وَلِیُّ  اللّٰہِ وَصِیُ رَسُوْلِ اللّٰہِ وَ خَلِیْفَتُہ بِلَا فَصْلٍ  با آواز ِ بلند اَذان میں کہا جاتا ہو نیز اِمام باڑوں، مجلس ِ خاصہ اَور خصوصی مساجد میں اُن کی طرف غلط اَور جھوٹے اہانت آمیز واقعات منسوب کیے جاتے ہوں اَور عوام کے سنیوں کے سننے اَور شریک ہونے سے غلطی میں پڑنا ممکن ہو تو سُنیوں کی اصلاح اَور تحفظ ِعقائد کے لیے ایسی مجالس کا منعقد کرنا جن میں صحابہ کرام کے صحیح واقعات ذکر کیے جاتے ہوں اَور اُن کی ثناء اَور صفت کی جاتی ہو واجب ہے۔
(٩)  مسلَّمہ اصول ہے کہ ہر قوم اپنے مقتدایان ِ دین اَور اَکا بر ملت کے کارناموں، اُن کی تعلیمات اَور اُن کے واقعات ِ زندگی سے متاثر ہوتی ہے، مسلمانوں کے لیے رسولِ مقبول  ۖ  کے بعد حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بالخصوص خلفائے راشدین کے کارنامے اُن کی تعلیمات اُن کے حالات ِ زندگی سرچشمہ ہدایت ہیں، اَور نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ تمام اِنسانی دُنیا کے لیے اُن کے کارناموں میں کھلی ہوئی اَور صاف ستھری روشنی موجود ہے اَور یہی وجہ ہے کہ ١٧جولائی ١٩٣٧ء کے اَخبار ہریجن میں گاندھی نے کانگریسی وزراء کو زَور دار الفاظ میں ہدایت کی تھی کہ وہ اپنا طرز ِ عمل حضرات شیخین حضرت ابو بکر اَور عمر جیسا بنائیں،
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 5 1
4 چار اَفراد سے محبت کا حکم : 6 3
5 اِسلام لانے کے وقت حضرت سلمان فارسی کی عمر ڈھائی سو برس تھی : 7 3
6 عشرۂ مبشرہ کی فضیلت سب سے بڑھ کر ہے : 7 3
7 خلفائے اَربعہ کے بعد علمی برتری کے اعتبار سے ابن ِ مسعود کا درجہ 7 3
8 اپنے خزانچی اَور مؤذن حضرت بلال کو ہدایت : 8 3
9 حضرت اَبوبکر نے آزاد کیا، حضرت عمر نے بڑے لقب سے نوازا : 8 3
10 عِلم سے کورے ایک آنکھ والے محققین کی شرارتیں اَور اُن کا جواب 9 3
11 پہلا جواب : 9 3
12 دُوسرا جواب : 10 3
13 ایک اَور شرارتی : 10 3
14 حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رائے دینے بلکہ اختلافِ رائے کا بھی حق دیا 11 3
15 حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی معاشی بصیرت اَور سیاسی دُور اَندیشی 11 3
16 فاتحین کو بھی ملے اَور بعد والے بھی محروم نہ رہیں 11 3
17 بغیر تنخواہ دار مجاہدین کے لیے دونوں میں سے کوئی سا بھی طریقہ اِختیار کیا جاسکتا ہے 12 3
18 حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ : اعترافِ تقصیر اَور تلافی 12 3
19 سب سے بڑا بیٹا دُنیا کے سب سے ترقی یافتہ علاقہ کاگورنر 13 3
20 ملفوظات شیخ الاسلام 14 1
21 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 14 20
22 علمی مضامین 19 1
23 قیام ِ پاکستان اَور مسلمانانِ بر ِ صغیر کے لیے علمائِ دیو بند کا بے داغ کردار 19 1
24 پاکستان کا طرز ِ حکومت : 24 1
25 سازشوں کے بعد بچ جانے والا موجودہ پاکستان 33 1
26 تربیت ِ اَولاد 34 1
27 لڑکیوں کے ناک کان چِھدْوانا : 34 26
28 کان ناک چھیدنے کا حکم : 35 26
29 چھوٹے بچوں کو چھیڑ چھاڑ کر نے کا حکم : 35 26
30 اَولادکے واسطے دُعاء : 35 26
31 اَولاد کے نیک ہونے اَور بُری اَولاد سے بچنے کی اہم دعائیں 36 26
32 وفیات 37 1
33 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 38 1
34 حضرت اُمِ سلمہ رضی اللہ عنہا 38 33
35 قبولِ اِسلام اَور نکاحِ اَوّل : 38 33
36 ہجرت : 38 33
37 مدینہ منورہ میں سکونت: 40 33
38 حرم ِ نبوت میں آنا : 40 33
39 دَانشمندی : 43 33
40 حضرت اُم ِ سلمہ کے بچوں کی پرورِش 48 33
41 صدقہ کرنے کی ہدایت 48 33
42 اَمر بالمعروف : 49 33
43 وفات 49 33
44 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 50 1
45 ماںباپ کا احترام : 50 44
46 گلد ستۂ اَحادیث 52 1
47 جو شخص شراب کا نشہ کرتا ہے چالیس دِن تک اُس کی کوئی نماز قبول نہیں ہوتی 52 46
48 پیٹ میں لقمۂ حرام جانے سے چالیس دِن تک کوئی دُعاء قبول نہیں ہوتی : 53 46
49 دینی مسائل 54 1
50 ( قسم کھانے کا بیان ) 54 49
51 قسم کس طرح ہوتی ہے : 55 49
52 تقریظ وتنقید 57 1
53 بقیہ : اِسلام کی اِنسانیت نوازی 60 44
54 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter